Tag: jamaat ud dawa

  • مودی کی آمد نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل دکھا دیئے، حافظ سعید

    مودی کی آمد نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل دکھا دیئے، حافظ سعید

    کراچی : امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اچانک پاکستان آمد نےکروڑوں محب وطن پاکستانیوں کے دل دکھا دیئے ہیں ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان آمد کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا، حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل مودی نے کابل میں پاکستان کو دہشت گردی کا سب سے بڑا ذمہ دار قرار دیا۔

    افغانستان کے مسائل کو پاکستان سے منسوب کرکے افغان عوام کو پاکستان کیخلاف بھڑکایا۔ اور پھر لاہور پہنچ کر میاں نواز شریف سے ذاتی دوستی کی بنیاد پر انہیں مبارک باد دی۔

    انہوں نے کہا کہ ، یہ سب باتیں انتہائی دکھ اور تکلیف کا باعث ہیں، یہ وہی مودی ہے کہ جس نے بنگلہ دیش میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کا برملا اظہار کیا۔ اور اس بات کا اعتراف کیا کہ میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوں کہ جنہوں نے پاکستان کو توڑا تھا، یہ شخص پاکستان کیخلاف سنگین سازشوں میں ملوث رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سولہ دسمبر سقوط ڈھاکہ کے روز آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کو شہید کرکے در حقیقت مشرقی پاکستان توڑنے کی سالگرہ منائی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وزیر اعظم سے کہتے ہیں کہ ذاتی دوستی اپنی جگہ مگر ہم اس پاکستان دشمن شخص کا استقبال اس طرح سے نہیں کرسکتے۔

    انہون  نے کہا کہ شہید کشریوں کے لواحقین پوچھ رہے ہیں کہ کیا کشمیر کو ذاتی دوستی پر قربان کر دیا جائے گا ، اس شخص کا اس طرح استقبال کیوں کیا گیا ؟

  • حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے، حافظ سعید

    حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے، حافظ سعید

    اسلام آباد: امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا ہے کہ حکومت نے سعودی عرب اور یمن کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے، اس معاملہ پر ہونےوالا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ان کیمرہ ہونا چاہیے تھا، حکومت عالم اسلام میں اتحادی کیفیت قائم کرے اور او آئی سی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔

    تحفظ حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ 15اپریل سے سعودی عرب کے حق میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جا رہی ہے، 15اپریل گوجرانوالہ، 16اپریل لاہور، 17اپریل فیصل آباد، 18اپریل ایبٹ آباد جبکہ 19اپریل کو پشاور میں سعودی عرب کے حق میں مظاہرے کیے جائیں گے اور پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کا اعلان کیا جائے گا۔

    تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں جمیعت مشائخ پاکستان کے صدر پیر سیف اللہ ، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جمیعت علما اسلام کے مولانا سیف الدین سیف اور ابتسام الہی ظہیر نے شرکت کی۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ اگر سعودی حکومت کسی بھی طرح کی مدد طلب کر ے وہ چاہے فوج یا ہتھیارہوں ایسی صورتحال میں پاکستان حکومت ہر طرح سے سعودی عرب کی مدد کرےاور یمن میں حوثی باغیوں نے جس منتخب حکومت کا تخٹہ الٹا اسے بحال کرایا جائے۔

  • مغرب دنیا کو تہذیبی جنگ کی جانب لے جارہا ہے،حافظ سعید

    مغرب دنیا کو تہذیبی جنگ کی جانب لے جارہا ہے،حافظ سعید

    لاہور : فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام لاہور میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا، حافظ سعید کا کہنا ہے کہ بات اب مذمتی قراردادوں سے بہت آگے جاچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور میں جماعت الدعوۃ کے مرکز جامعہ مسجد القادسیہ کے باہر احتجاجی جلسے سے خطاب میں حافظ سعید کا کہنا تھا کہ جماعت الدعوہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف اتوار کو لاہور میں شدید احتجاج کرے گی۔

    حافظ محمد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اس حساس معاملے پر اسلامی ملکوں کا اجلاس فوری طور پر بلائیں وزیر اعظم یاد رکھیں کہ اب بات مذمتی قرار دادوں اور مارچوں سے آگے نکل چکی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ مغرب دنیا کو تہذیبوں کی جنگوں کی جانب لے جارہا ہےتمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں اس حساس معاملے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائیں ۔

    اس موقع پر خطاب میں امیر جمیعت اہلحدیث علامہ ابتسام الہی ظہیر کا کہنا تھا کہ اگر بین الاقوامی برادری ہتک عزت کے قانون کو مانتی ہے تو اسے توہین رسالت کا قانون بھی ماننا ہوگا۔

  • فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہرِقاتل ہے، حافظ محمد سعید

    فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہرِقاتل ہے، حافظ محمد سعید

    لاہور : امیرجماعة الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو آپس کے لڑائی جھگڑوں اور فسادات میں الجھانا چاہتی ہیں۔ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔

    مسجدالقادسیہ میں خطبہ جمعہ میں حافظ سعید نے کہا کہ کفار کشمیرو فلسطین سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھارہے ہیں، انہوں نے کہاکہ دوقومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے،اس پر عمل کئے بغیر ملک کو درپیش مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔ اللہ کے دشمن منظم سازش کے تحت مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کررہے ہیں ۔ حافظ سعید نے علماءکرام اور دینی جماعتوں کے قائدین سے امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینے کی اپیل کی۔