Tag: Jamaica

  • ’بیرل‘ نے کئی جزائر تباہ کرنے کے بعد جمیکا کو گھیر لیا، 7 ہلاک

    ’بیرل‘ نے کئی جزائر تباہ کرنے کے بعد جمیکا کو گھیر لیا، 7 ہلاک

    کنگسٹن: مشرقی کیریبیئن کے متعدد جزائر میں تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان ’بیرل‘ نے کیریبیئن ملک جمیکا کو گھیر لیا ہے۔

    اے پی نیوز کے مطابق سمندری طوفان بیرل مشرقی کیریبیئن کے متعدد جزائر میں تباہی پھیلانے کے بعد بدھ کے روز جمیکا کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے، اس سے قبل جزائر پر مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

    طوفان کی شدت کے سبب سمندر میں لہریں 7 فٹ تک بلند ہوئیں، اپنے طوفانی باد و باراں سے ’بیرل‘ نے جمیکا میں زبردست گھن گرج پیدا کی، دارالحکومت کنگسٹن کے زیادہ تر حصوں میں بجلی بند ہو گئی، تیز طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش کی وجہ سے لوگ اپنی پناہ گاہوں میں محصور رہے۔ حکام کی جانب سے ہدایت تھی کہ طوفان کے گزرنے تک اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    طوفان سے جمیکا میں سیکڑوں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، 251 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں ہر شے اڑا لے گئیں، ماہرین موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بیرل جمیکا کے بعد جزائر کیمین کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    سمندری طوفان ’بیرل‘ مزید شدت اختیار کر گیا، یونین آئی لینڈ تباہ ہو گیا

    سمندری طوفان کی شدت کیٹیگری 5 سے کم ہونے لگی ہے لیکن طوفان کے تیور اب بھی انتہائی خطرناک ہیں۔

    وزیر اعظم اینڈریو ہولنس نے بدھ کی سہ پہر کو ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 500 افراد کو پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے، انھوں نے اعتراف کیا کہ اس سے قبل اتنی تباہی جمیکا پر نہیں اتری، ہولسن نے کہا کہ بہ طور انسان جتنا ممکن ہے ہم کر رہے ہیں، باقی خدا پر چھوڑ دیا ہے۔

  • دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق بولنگ کوچ کی اہم پیش گوئی

    دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق بولنگ کوچ کی اہم پیش گوئی

    جمیکا: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شکست کے باوجود بولرز کی کارکردگی سے خوش، کہتے ہیں کہ چھوٹے ہدف کے باوجود بولرز نے شاندار مقابلہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمیکا سے ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ اچھا ہوا، بدقسمتی سے ہم ہارے، میچ میں غلطیاں ہوتی ہیں تو ہارتے ہیں۔

    پہلے ٹیسٹ میں بولرز کا دفاع کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ چھوٹےہدف کے باوجود بولرز نےشاندار کارکردگی دکھائی، جمیکا کی وکٹ پر گھاس ہوتی ہے،اگلا میچ بھی ایسا ہی ہوگاجیسا پہلا تھا۔

    قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نے ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ جمیکا میں پچ نے فاسٹ بولرزکی مدد کی، یہ اسپنرزکیلئےنہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ یاسر شاہ کو مدد نہیں ملی، لیگ اسپنر یاسر شاہ میچ ونر بولر ہیں ، جنہوں نے پاکستان کو کئی ٹیسٹ میچز جتوا رکھے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: جمیکا ٹیسٹ : سنسنی خیز مقابلہ، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا دیا

    قومی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ میری کوچنگ کا فیصلہ پی سی بی کوکرناہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت سے مقابلہ کرنا ہے، بھرپور تیاری جاری ہے، کرکٹ کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ بہت بڑا مقابلہ ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ جمیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی، ویسٹ انڈیز نے آخری وکٹ پر168رنز کا ہدف عبور کرلیا تھا۔

  • جمیکا میں خوفناک زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری

    جمیکا میں خوفناک زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری

    جمیکا : جمیکا کے ساحل کے قریب7.7شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی جبکہ زمین میں گڑھے پڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمیکا اور کیوبا کے درمیانی علاقے میں 7۔7 شدت کے زلزلہ آیا ، جس کے باعث عمارتیں بری طرح متاثر ہوئی اور سڑکوں پر بھی گڑھے پڑ گئے ہیں، زلزلے کے بعد بعد امریکی قومی موسمیاتی ادارے کی جانب سے سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز جمیکا اور کیوبا کے درمیان سمندر میں 6.2 میل کی سطحی گہرائی میں تھا، ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں۔

    بین الاقوامی سونامی انفارمیشن سنٹر کا کہنا تھا کہ سونامی کی لہر کا بڑے پیمانے پر پہلا خطرہ گزر چکا تھا، تاہم 1 فٹ تک کی معمولی سطح پر اتار چڑھاؤ ممکن ہیں۔

    زلزلے کے جھٹکے امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں باعث عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ترکی میں 6.8 شدت کا زلزلہ

    یاد رہے رواں ماہ کی 25 جنوری کو ترکی میں بھی 9۔6 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا تھا، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا تھا، زلزلے کے جھٹکے ترکی کے علاوہ اسرائیل، عمان، شام، اردن، لبنان اور دیگر ممالک میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔

    واضح رہے 2020ء کے آغاز میں ہی ماہرین نے پیشن گوئی کی تھی کہ رواں سال دنیا کے مختلف خطوں میں تباہ کن زلزلے آنے کا خدشہ ہے۔

  • یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

    یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

    جمیکا : یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنزبنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف کرکٹر یونس خان ٹیسٹ کیریئر میں بڑا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے، ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے کیریئر کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 10,000شاندار رنز مکمل کرلئے۔

    اس اسکور کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے پہلے دس ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ یاد رہے کہ آج سے قبل کوئی پاکستانی کرکٹر ٹیسٹ میچ میں یہ اسکور نہیں کر سکا۔

    اس میچ سے پہلے ان کو اپنا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے صرف 23 رنز درکار تھے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں مکمل کرلیا۔

    مزید پڑھیں : ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے‘ تبدیل نہیں ہوگا: یونس خان

    انتالیس سالہ یونس خان اب تک 115 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 10,000 رنز بنائے جبکہ 265 ون ڈے میچز میں انہوں نے 7,249 رنز بنائے ہیں۔