Tag: Jamali

  • ڈان لیکس میں قصور واروں کو سزا نہیں دی گئی، ظفر اللہ جمالی

    ڈان لیکس میں قصور واروں کو سزا نہیں دی گئی، ظفر اللہ جمالی

    کراچی: سابق وزیراعظم پاکستان ظفر اللہ جمالی نے کہا ہے کہ جمہوریت میں وزرائےاعظم کے استعفے معمول کی بات ہے، ڈان لیکس میں جن لوگوں کو سزا ملنی چاہیے تھی انہیں چھوڑ دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں اپنے لوگوں کو ٹرائل میں ڈال کر خود کو محفوظ رکھتی ہیں کیونکہ ہمارے یہاں سیاسی کھیل اسی طرح کھیلا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں جن لوگوں کو سزا ملنی چاہیے تھی انہیں نہیں ملی، مسلم لیگ ن حکومت میں ہونے کے باوجود اداروں سے جنگ کررہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہورہا ہے۔

    ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم لوگوں کا ردعمل دیکھنے کے لیے کی گئی، جمالی

    ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم لوگوں کا ردعمل دیکھنے کےلیے کی گئی تھی، حکومت کو یہ حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ کوئی بھی مسلمان ختم نبوت ﷺ پر چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کرسکتا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ  ختم نبوت ﷺ کا معاملہ سامنے آیا تو  بیمار ہونے کے باوجود آج اسمبلی کے اجلاس میں پہنچا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، اگر اسمبلی میں بات کرنا شروع کرتا تو طوفان کھڑا ہوجاتا۔

    ظفر اللہ جمالی نے شریف برادران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں ہونے کے باوجود آپ جنگ کررہے ہیں، اداروں سے جنگ نہیں بلکہ انہیں مضبوط کرنا چاہیے، اگر نوازشریف نے میرے مشورے پر عمل کیا ہوتا اور وہ اچھے وزراء کو سامنے لاتے اس طرح کی صورتحال پیدا نہیں ہوتی۔

    ویڈیو دیکھیں

    مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ نوازشریف کو مشورہ دے کر اپنا فرض پورا کردیا ہے کیونکہ جمہوریت میں وزرائے اعظم کے استعفے عام بات ہے مگر نوازشریف کو اپنی سربراہی کی فکر تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

  • نیب: علی رضا اور غلام حیدر جمالی کے خلاف ریفرنسز کی منظوری

    نیب: علی رضا اور غلام حیدر جمالی کے خلاف ریفرنسز کی منظوری

    اسلام آباد: نیب نے نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور سابق سیکریٹری لینڈ سندھ شاذر شمعون کے خلاف کرپشن ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ذوالقرنین حیدر کے مطابق چیئرمین نیب کے زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کرپشن کرنے پر ان تینوں سابق افسران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔

    اطلاعات ہیں کہ سابق آئی جی سندھ پر الزام ہے کہ وہ انہوں نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایس آر پی حیدرآباد میں غیر قانونی بھرتیاں کیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

    اسی طرح سابق سیکریٹری لینڈ سندھ شاذر شمعون کے خلاف قومی خزانے کو 53 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ، انہوں نے 530 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کی۔

    دریں اثنا نیب ایگزیکٹو کمیٹی نے سابق صدر نیشنل بینک علی رضا کے خلاف بھی کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔