Tag: Jamat e Islamai

  • کے پی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد ٹوٹنے کو ہے

    کے پی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد ٹوٹنے کو ہے

    پشاور: جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی امیر نے کہا ہے کہ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ تحریک انصاف کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ ان کی نیت اچھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب متحدہ مجلس عمل بحال ہوگئی ہے لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ کے پی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اپنی راہیں الگ کرنے کے باوجود مشکل وقت میں اس کے ساتھ ہوں گے اور حکومت کو کم زور کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے حکومت سے علیحدہ ہونے کا باقاعدہ اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرس میں کیا جائے گا۔

    عمران خان نے 5 سال میں خیبر پختونخوا کا حال برا کردیا ہے، امیر مقام

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مابین سینیٹ کے انتخابات کے معاملے پر تلخی پیدا ہوگئی تھی اور دونوں طرف سے مخالفانہ بیانات کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ جماعت اسلامی ، جس کے پاس کے پی حکومت میں بلدیات اور خزانہ کی وزارتیں ہیں، کے امیر سراج الحق کے بیان کے بعد ترجمان تحریک انصاف نے کہا تھا کہ اگر جماعت اسلامی کو مسائل ہیں تو وہ حکومت سے علیحدہ کیوں نہیں ہوجاتی۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لوگوں نے جمہوریت سے مایوس ہو کر ڈنڈے اور بندوقیں اٹھالی ہیں، سراج الحق

    لوگوں نے جمہوریت سے مایوس ہو کر ڈنڈے اور بندوقیں اٹھالی ہیں، سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کے حل کی کوششیں جاری ہیں، عمران خان کو وزیراعظم کے استعفے سے پیچھے ہٹنے پر راضی کر لیا لیکن افسوس حکومت نے مذاکرات کی دعوت پر مثبت انداز میں جواب نہیں دیا۔

    منصورہ لاہور میں اجتماع کے انتظامات کرنے والی کمیٹیوں کے اعزاز میں استقبالیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ لوگوں نے جمہوریت سے مایوس ہو کر ڈنڈے اور بندوقیں اٹھا لی ہیں، موجودہ حالات میں کچھ لوگ مسلسل پانی میں زہر ملا رہے ہیں، فساد پسند لوگوں کو پرامن ماحول کے بجائے لاشوں کا انتظار ہے۔

     انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا تو انجام بھی ماضی جیسا ہو گا، جماعت اسلامی ملک میں مارشل لاء نہیں چاہتی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وقت کافی بیت گیا لیکن اب بھی حکومت اور پی ٹی آئی کے پاس کچھ لمحات باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ کا تقدس پامال ہوا اور ریاستی مشینری نے بیلٹ باکسوں کا تحفظ نہیں کیا، سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی خوشحال پاکستان کے روڈ میپ کا اعلان 25 دسمبر کو مزار قائد پر کرے گی۔

  • جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی شہباز شریف سے ملاقات

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی شہباز شریف سے ملاقات

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں اتفاق پایا گیا کہ ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے،دھرنے اور احتجاجوں سے قومی مفادات پر ضرب نہیں لگنی چاہیئے۔

    مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں جماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماع میں شرکت میں آنے والے غیر ملکی مندوبین اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اتحاد اور اتفاق کی جتنی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہ تھی دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

    سراج الحق امیر جماعت اسلامی وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا کررہا ہے دھرنے اور احتجاج اپوزیشن کا حق ہے مگر قومی مفادات پر ضرب نہیں لگنی چاہئیے۔

    اجتماع میں آنے والے اسلامی تحریکوں کے قائدین نے بھی وزیراعلی پنجاب سے فردا فردا ملاقات کی، اس موقع پر سراج الحق نے جماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماع کیلئے تعاون فراہم کرنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

  • سراج الحق کا انتخابات سےپہلےالیکشن کمیشن کی تشکیل نوکامطالبہ

    سراج الحق کا انتخابات سےپہلےالیکشن کمیشن کی تشکیل نوکامطالبہ

    لاہور: امیرجماعت اسلامی نےمتناسب نمائندگی کی بنیادپرانتخابات اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نوکامطالبہ کردیا، سراج الحق مینار پاکستان پرجماعت اسلامی کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اجتماع سے خطاب میں اسلامی پاکستان کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے سیاست محمدی متعارف کرانے اور سودی نطام کے خاتمے کی جدوجہد کا اعلان کیا،  انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام کو درست کیے بغیر عوامی مسائل نہیں کیے جاسکتے، سراج الحق نے نئے اسلامی پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی وعدہ کیا۔

  • ملک کومارشل لاءسےبچانا چاہتے ہیں، سراج الحق

    ملک کومارشل لاءسےبچانا چاہتے ہیں، سراج الحق

    مالاکنڈ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے۔حکومت اور دھرنے والوں میں مذاکرات کا مقصد ملک کو مارشل لاء سے بچانا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم پرانے پاکستان کو اسلامی پاکستان میں تبدیل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، عوام کو وڈیروں اورچوہدریوں سے نجات دلائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ امریکا مسلمانوں کے وسائل پر قابض ہونے کی کوشش کررہا ہے، نومبر میں ہونے والا اجتماع عام ملک میں اسلامی انقلاب لائے گا۔

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے عمران خان کی ملاقات

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے عمران خان کی ملاقات

    اسلام آباد: عمران خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا گیا۔

    اسلام آباد میں میاں اسلم کےگھر ملاقات میں دنوں رہنمائوں نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی پر اتفاق کیا۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ جب تک سزائیں نہیں دی جائیں گی ملک سے دھاندلی ختم نہیں ہو سکتی۔

     ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی اسلامی فلاحی ریاست چاہتے ہیں،دونوں جماعتوں کی بہت سی چیزیں مشترک ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں بیلٹ باکس سے اعتماد ختم ہوا تو بڑی تباہی آسکتی ہے، جماعت اسلامی کا اب بھی یہی موقف ہے کہ حکومت کو تھریک انصاف سے بات کرنی چاہیئے ۔

    اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ نظریاتی طور پر دونوں جماعتیں بہت قریب ہیں،عمران خان کا کہنا تھاکہ حکمران دھاندلی کو تحفظ فراہم کررہے ہیں، الیکشن کمیشن اور آراوز ان سے ملے ہوئے ہیں ،عمران خان نے کہا کہ حکومت قرضے لیتی جارہی ہے، ہرپاکستانی مقروض ہوگیا، انہوں نے کہا حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے انصاف ملنے تک تحریک انصاف کا دھرنا جاری رہے گا۔

  • ناراضگی ختم: سراج الحق نے عمران خان کو چائے پربلا لیا

    ناراضگی ختم: سراج الحق نے عمران خان کو چائے پربلا لیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے مابین حالیہ کشیدگی اور غلط فہمیوں کو کم کرنے کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان اہم ملاقات آج شام کو ہو گی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات نائب امیرجماعت اسلامی میاں اسلم کی رہائش گاہ پر شام پانچ بجے ہو گی۔ملاقات کے لئے سراج الحق کی جانب سے عمران خان کو چائے کی دعوت دی گئی تھی، جسے عمران خان نے قبول کر لیا۔

    ملاقات میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک اور عامر کیانی بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی بحران سمیت حالیہ بیانات کے باعث پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے بات چیت کی جائے گی۔

  • نوازشریف اللہ کوراضی کریں، سراج الحق

    نوازشریف اللہ کوراضی کریں، سراج الحق

    لاہور: جماعتِ اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہنا ہے کہ اب مفادات کی جنگ شروع ہوگئی ہے، سرکاری اورنجی اداروں میں کام ٹھپ ہوچکا ہے وہ لاہور میں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔

    امیرجماعتِ اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ عوام کاایجنڈا کہیں پیچھےرہ گیا ہےاب صرف مفادات کی جنگ ہےجوتندورکی آگ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پوراملک بدامنی اورانتشارکا شکارہے۔

    دھرنوں کے باعث مرکزی وصوبائی حکومتیں جام ہوکررہ گئی ہیں جبکہ سرکاری اورنجی اداروں کا کام بھی ٹھپ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ میں اکثریت اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کے باوجود سخت پریشان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ امریکہ و یورپ ان کے ساتھ ہیں لیکن جب تک نوازشریف اللہ کو راضی نہیں کریں گے اُن کی پریشانیاں دور نہیں ہوں گی۔

    افغانستان سے متعلق بات چیت میں سراج الحق کا کہنا تھاکہ مستحکم پاکستان کیلئے افغانستان کا پُرامن ہونا ضروری ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی پرتحفظات ہیں۔ کیوں کہ جب تک امریکی فوج خطے میں موجود رہے گی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے افغان صدراشرف غنی کو ملاعمراورحکمت یارسے مذاکرات کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔