Tag: jamat e islami leader

  • سراج الحق کی اسپیکر قومی اسمبلی سےاستعفے منظور نہ کرنےاپیل

    سراج الحق کی اسپیکر قومی اسمبلی سےاستعفے منظور نہ کرنےاپیل

    لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ عمران اورقادری کی جانب سے آئین کی پاسداری سے سہارا ملا ہے،قوم کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے وقت چاہیے۔

    قومی اسمبلی کےاسپیکرسردارایازصادق سے ملاقات میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے آئین و دستور کی پاسداری کا یقین دلایاہے، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی، اٹھارہ کروڑعوام اوردوست ممالک بالخصوص چین بھی اس صورتحال پرفکرمند ہیں اور انہوں نے مذاکرات کے ذریعے بحران کے جلد خاتمے کی خواہش ظاہر کی ہے، انہوں نےچودہ اگست سےابتک اپنےکارکنان کو پرامن رکھنے پر عمران خان اورطاہر القادری کوخراج تحسین پیش کیا۔

    اس موقع پراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےامید ظاہر کی کہ استعفے کا معاملہ موخر ہو جائیگا، امیر جماعت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےاسپیکر قومی اسمبلی نےکہاکہ کسی جماعت کی طرفداری نہیں کی۔آئین و جمہوری نظام کی بالادستی کیلیےکام کرونگا۔

  • دھرنا قوم کا مسئلہ ہے، معاملہ جلد ہونا چاہیے, سراج الحق

    دھرنا قوم کا مسئلہ ہے، معاملہ جلد ہونا چاہیے, سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا دھرنا پوری قوم کا مسئلہ ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے باعث زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، سب کی نظریں اس وقت اسلام آباد پر لگی ہوئی ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ دھرنا چند ہزار لوگوں کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ مسئلہ جلد ازجلد حل ہو جائے ۔

  • کوشش ہے معاملہ آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے حل ہوجائے، لیاقت بلوچ

    کوشش ہے معاملہ آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے حل ہوجائے، لیاقت بلوچ

    لاہور: عمران خان اور حکومت کے درمیان معاملات سلجھانے کے لئے جماعت اسلامی سرگرم ہوگئی، لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے معاملہ آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے حل ہوجائے۔

    حکومت اور عمران خان کے درمیان معاملات حل کرانے کے لئے جماعت اسلامی نے ثالثی کی کوششیں تیز کردیں، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ انکی جماعت مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے، الیکشن کمیشن میں کچھ پیچیدگیاں ہیں۔

    انکا کہنا ہے کہ حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنےچاہیئیں، معاملے کو حل کرنے کے لئے عمران خان اورحکومت سےآئین کےدائرہ کارمیں بات ہوئی ہے۔

    لیاقت بلوچ نے کہنا تھا کہ سیاسی اور جمہوری قوتیں مسائل کاحل افہام و تفہیم سےتلاش کریں تو سب کے لئے بہتر ہوگا۔