Tag: jamat e islami

  • حکومتی مداخلت کے باعث بلدیاتی انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے، جماعت اسلامی

    حکومتی مداخلت کے باعث بلدیاتی انتخابات شفاف نہیں ہو سکتے، جماعت اسلامی

    لاہور : جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی مداخلت کی وجہ سے شفافیت ابھی سے ہوتی نظر نہیں آرہی۔

    لاہور میں جماعت اسلامی کی مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی بے یقینی ، سیاسی و معاشی عدم استحکام پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا۔

    مجلس شوری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نا اہلی ،کرپشن ،کراچی ،بلوچستان سمیت بے گناہوں کے قتل عام پر خاموشی سے عوام میں مایوسی پیداہورہی ہے۔

    پنجاب کے انتخابی قوانین آئین اور بنیادی حقوق کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہیں جماعت اسلامی کی مجلس شوری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات وقت کا اہم ترین تقاضاہے۔

    الیکشن کمیشن آئین پاکستان کے مطابق ہر سال ازخود انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا عمل شروع کرےاور کراچی میں فوج یا رینجرز کی نگرانی میں انتخابی فہرستوں سے جعلی ووٹوں کا اخراج جلد مکمل کیاجائے۔

  • جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق برطانیہ کے اہم دورے پر

    جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق برطانیہ کے اہم دورے پر

    لندن : جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ پاکستانی کمیونٹی اوران کی جماعت کے کارکنان سے ملاقات کررہے ہیں۔

    لارڈ نذیر احمد نے جماعت اسلامی کے سربراہ کے اعزاز میں دعوت دی جبکہ والتھم فاریسٹ کاؤنٹی کی میئر صائمہ محمود نےانہیں یادگاری سند دی۔

    سراج الحق نے برطانیہ کے دورے کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر سے بھی ملاقات کی۔

    جماعت اسلامی کے سربراہ نے اے آروائی نیوز کے لندن آفس کا بھی دورہ کیا۔

    سراج الحق نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کیا

  • جنسی تشدد کے واقعےکا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا جائے، سراج الحق

    جنسی تشدد کے واقعےکا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا جائے، سراج الحق

    قصور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قصور میں جنسی تشدد کے واقعےکا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا جانا چاہیے اور ملزمان کو فوری کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

    گاؤں حسین خان والا میں جنسی تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ جنسی تشدد کے واقعے کے بعد پنجاب حکومت کو جاگ جانا چاہیے تھا۔

    مگر ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پنجاب پولیس ظالمان کے ساتھ ہے۔۔ انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا سو موتو ایکشن لیں۔۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کو چاہیے تھا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کے لیے ان کے ساتھ آکر بیٹھتے ۔۔متاثرہ خاندان لاہور سے مایوس ہوکر احتجاج پر مجبور ہوئے۔

  • کراچی کیلئے 300 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا جائے، سراج الحق

    کراچی کیلئے 300 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا جائے، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی کابینہ کے ہمراہ کراچی کا دورہ کریں اور شہر کے مسائل حل کریں۔

    فوری طور پر 300 ارب روپے کا پیکیج اعلان کیا جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ کراچی کرپٹ اور بھتہ خور مافیا میں پھنس گیا ہے۔

    کراچی پر قیامت صغراں گزر گئی لیکن کراچی لاوارث بنا رہا، لوڈ شیڈنگ کراچی کی معیشت کو تباہ کررہی ہے لوگ پیسہ باہر لے جارہے ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے برباد ہونے کا مطلب ہے کہ پاکستان بھی برباد ہوگیا، یہ شہر پاکستان کی زندگی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے کراچی والوں سے ووٹ لئے اور اسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔وفاقی حکومت کراچی کو فوری طور پر تین سو ارب کا خصوصی پیکج دے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر پہلے بھی اس طرح کے الزامات لگے ہیں، وہ دشمن ایجنسیوں سے پیسے لے رہی تھی تو 20 سے زائد ادارے کیا کررہے تھے، لندن کے صحافی کو ساری معلومات مل سکتی ہے لیکن ہماری ایجنسیوں کو نہیں۔

  • پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں جاسکتی، سراج الحق

    پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نہیں جاسکتی، سراج الحق

    سرگودھا : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کی بڑی خدمت کی ہے وہ آج ان کے خلاف کیسے جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی اور اور اس کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کی بڑی خدمت کی ہے آج وہ ان کے خلاف کیسے جاسکتی ہے۔ امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عام پاکستانیوں کی طرح لیڈربھی دباؤ کاشکار ہیں ۔

    قانون کی بالادستی کیلئے احتساب کاعمل بڑوں سےشروع ہونا چاہئیے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے وعدے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، آج کا سب سے بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ ہے۔

    انہوں نے کہاکہ حکومت نان ایشوز میں پھنس کر عوامی مسائل کو فراموش کر چکی ہے اور چند اشرافیہ نے پورے ملک کے پر قبضہ کر رکھا ہے۔

  • برما سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں، اسداللہ بھٹو

    برما سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں، اسداللہ بھٹو

    کراچی : جماعت اسلامی کے نائب امیراسداللہ بھٹو کا کہنا ہے کہ دس دن کے اندر مسلمانوں پر مظالم بند نہ کئے گئے تو برما سے سفارتی تعلقات ختم کردئیے جائیں۔

    جماعت اسلامی نے برما میں بدھسٹ حکمرانوں کی جانب سے مسلمانوں کے قتل عام،اقوام متحدہ اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف سی بریز تک احتجاجی مارچ کیا۔

    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا اقوام متحدہ مشرقی تیمور کی طرح برما میں رائے شماری کرائے۔

    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان برما کے سفیر کو طلب کرے اور با ضابطہ احتجاج کرتے ہوئے برما پر واضح کرے کہ اگر 10 دن کے اندر اندر مظالم کا سلسلہ بند نہ کیا تو برما سے سفارتی تعلقات ختم کردیئے جائیں گے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی ملک کے اندر مظالم اور جبر سے مجبور ہو کر ہجرت کرنے والوں کو پناہ دینا ضروری ہے لیکن قریبی اور پڑوسی ممالک مظلوم روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے پر تیار نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برما ایک آزاد مسلم ریاست تھی لیکن سامراجی طاقتوں کو اس مسلم ریاست کی آزادی سلب کی گئی اور بدھسٹ حکمرانوں کی سرپرستی کی گئی۔

  • گوادرکاشغرروٹ: جماعت اسلامی کا اے پی سی میں شرکت کا اعلان

    گوادرکاشغرروٹ: جماعت اسلامی کا اے پی سی میں شرکت کا اعلان

    پشاور: جماعت اسلامی نے کل وزیراعظم کی کاشغرروٹ سے متعلق طلب کردہ آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کرنے کا اعلان کردیا۔

    پشاورمیں جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق نے میڈیاسے بات چیت میں کہاکہ وفاقی حکومت کی کاثغرروٹ سے متعلق خاموشی معنی خیزہے کاشغرروٹ کے حوالے سے خیبرپختونخواہ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اگراعتماد میں لیتی توصورتحال یہاں تک نہ پہنچتی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ کونظراندازکرنے کی پالیسی ترک کریں وفاقی بجٹ میں خیبرپختونخواہ کے لیےخاطرخواہ فنڈزمختص کیے جائے۔

    سراج الحق نے اعلان کیاکہ نادراکے خلاف بہت جلد سڑکوں پرنکلیں گے کیونکہ نادرانے تاحال بلاک کیے پچاس لاکھ شناختی کارڈبحال نہیں کیے۔

  • ڈاکٹرمرسی کو سزائے موت کیخلاف جماعت اسلامی ملین مارچ کرے گی

    ڈاکٹرمرسی کو سزائے موت کیخلاف جماعت اسلامی ملین مارچ کرے گی

    لاہور : جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی سزا کے خلاف اسلام آباد میں ملین مارچ کیا جائے گا۔

    جماعت اسلامی کی جانب سے محمد مرسی کی سزائے موت کے خلاف لاہور میں احتجاج کرتےہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نام نہاد عدالتوں نے اخوان المسلین کے قائد مرسی کو سزا ئے موت سنائی، ہم اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد مرسی طویل مدت سے اسلام کے لئے قربانیاں دے رہے تھے عالم اسلام ان کی سزا پراب کیوں خاموش ہے۔

    لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مصر کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں ہمارے حکمرانوں کو اس معاملے پر خاموشی ختم کرنی چاہیئے۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ جیل اور سلاخیں اسلامی تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق احتجاج کی کال دیں گے اور محمد مرسی کی سزائے موت کے خلاف اسلام آباد میں ملین مارچ ہوگا۔

  • محمد مرسی کو سزائے موت : جماعت اسلامی کے تحت یوم احتجاج منایا گیا

    محمد مرسی کو سزائے موت : جماعت اسلامی کے تحت یوم احتجاج منایا گیا

    اسلام آباد / کراچی :  مصر کے منتخب صدر محمد مرسی اور دیگر رہنماؤں کی سزائے موت کے خلاف جماعت اسلامی کے  زیر اہتمام اسلام آباد اور کراچی میں یوم احتجاج منایا گیا۔

    اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصری عدالت کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔

    مغرب اور انسانی حقوق کی تنظیمیں محمد مرسی کے حق میں اٹھ کھڑے ہوں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ محمد مرسی کو سزا سنانے والے ججز نے اپنی قبر خود ہی کھودی ہے۔

    مغرب محمد مرسی کے معاملہ پر منافقت دکھا رہا ہے جہاں مغرب کا مفاد ہوتا ہے وہاں پر وہ جمہوریت اور آمریت کا حامی بن جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد مرسی اب بھی مصر کے آئینی اور منتخب صدر ہیں پاکستان کی 18کروڑ عوام ان کے ساتھ ہے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر کی آزاد عدالتیں مصر کی عدالت کے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں ۔

    انہوں نے سعودی عرب میں خود کش حملہ کی شدید مذمت کی اورکہا ہم اس مشکل کی گھڑی میں سعود ی عوام کے ساتھ ہیں۔

    علاوہ ازیں کراچی میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ مصر میں جمہوریت ،انسانیت اور انصاف کے قتل پر عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

    کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مصر کی جعلی عدالت سے منتخب صدر صدر مرسی سمیت سیکڑوں افراد کو سزائیں انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پامالی ہے۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ مصر اوریورپی ممالک کے سفارتخانوں میں احتجاجی یادداشتیں پیش کی جائیں گی۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکا اور یورپ مسلم دنیا میں آئینی اور جمہوری راستے بند کر کے انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔

  • ڈاکٹر مرسی کی سزائے موت جمہوریت کا قتل ہے، جماعت اسلامی

    ڈاکٹر مرسی کی سزائے موت جمہوریت کا قتل ہے، جماعت اسلامی

    لاہور : جماعت اسلامی نے ڈاکٹر مرسی اوراخوان المسلمون کے رہنماؤں کو سزائے موت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے مسلمان ممالک میں جمہوری عمل کے خاتمے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔

    جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی قیادت کا اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں قرار دیا گیا کہ پاکستانی قوم جمہوریہ مصر کی نام نہاد عدالت کی طرف سے مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی اور ان کے 106 ساتھیوں کو سزائے موت سنانے کی پر زور مذمت کرتی ہے۔

    قرارداد میںسزا کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جمہوریت کا قتل قرار دیاگیاہے ۔جماعت اسلامی کی قیادت نے واضح کیا کہ ڈاکٹر محمد مرسی باقاعدہ پہلے براہ راست عوامی انتخابات کے ذریعے مصر کے منتخب صدر ہیں جبکہ ریفرنڈم میں 8 مرتبہ اپنی برتری ثابت کی ہے لیکن ایک عالمی سامراجی سازش اور غیر جمہوری شب خون کے ذریعے ان کی جائز قانونی حکومت ختم کی گئی۔

    انہیں نام نہاد مقدمے میں نا م نہاد عدالت کی طرف سے سزائے موت عدل و انصاف کے مروجہ عالمی اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے کے برابر ہے ۔

    جس کے ذریعے عرب بہار کو خزاں میں تبدیل کیا گیاہے جو جمہوری ملکوں کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے ۔جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت نے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہ وہ مسلمان ممالک میں جمہوری عمل کے خاتمے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور مصر کے مطلق العنان حکمران کو غیر جمہوری ، غیر قانونی اور غیر انسانی اقدامات سے باز رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔