Tag: jamat e islami

  • گڈ اور بیڈ ایم کیو ایم کا چکر اب ختم ہوجانا چاہیئے، لیاقت بلوچ

    گڈ اور بیڈ ایم کیو ایم کا چکر اب ختم ہوجانا چاہیئے، لیاقت بلوچ

    کراچی : جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی بند کرے ۔

    کراچی میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    لیاقت بلوچ کاکہنا تھا کہ سندھ میں غیر جانبدار گورنر لایا جائے ۔ گڈ اور بیڈ ایم کیو ایم کا چکر اب ختم ہوجانا چاہیے ۔

    تقریب کے دیگر شرکا نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ بارہ مئی کی مذمت اور تحقیقات کی اپیل کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن بلاتفریق ہونا چاہیئے اور جرائم کے مکمل خاتمے تک جاری رہنا چاہیے۔

  • حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو گیا اب حساب کتاب ہوگا، سراج الحق

    حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو گیا اب حساب کتاب ہوگا، سراج الحق

    چارسدہ : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہو گیا اب حساب کتاب کا وقت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چارسدہ میں ایک بڑے اجتھاع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کاشغر روٹ کو متنازعہ بنایا گیا تو ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکمراں باریاں لیتے رہتے ہیں ۔اس حکومت کو دو سال ہونے کو آئے ،ہنی مون کا وقت ختم ہوا، اب حساب کتاب دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ غریبوں نے اے این پی ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ساتھ دیا لیکن انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ہم فلاحی پاکستان بنانا چاہتے ہیں طبقاتی تعلیمی نظام اور اقرباء پروری کا خاتمہ کریں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ کاشغر روٹ سے متعلق مشاورت نہیں کی گئی تو عمل درآمد بھی مشکل ہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے اجتماع میں کچھ بدنظمی بھی پیدا ہوگئی تاہم قیادت نے بات بڑھنے سے پہلے معاملہ ختم کرا دیا۔

  • پاک چائنا منصوبوں میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے، لیاقت بلوچ

    پاک چائنا منصوبوں میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے، لیاقت بلوچ

    کوئٹہ : جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں پنجاب کو ترجیح دینا اور دیگر صوبوں کو نظرانداز کرنے کا رویہ درست نہیں ہوگا۔

    صوبوں کو مساوی بنیادپر حقوق دیئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنا ہمارا دوست اور معاشی طور پر پاکستان کی مدد کررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تمام پروجیکٹس میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے تاکہ ایک صوبے کے حوالے منفی تاثر کا خاتمہ ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری سے نوجوان پریشان ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کو اس حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے ہونگے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ اکاشغر روٹ میں تبدیلی اور نئے روٹ سے متعلق مجھے سے مشورہ نہیں کیا گیا ہے، گوادر کیلئے جو پیسہ آئے گا اسے وہاں کی فلاحی وبہبود پر خرچ کرینگے۔

  • دھاندلی کے لاکھوں ثبوت عدالتی کمیشن کو دیں گے، شیریں مزاری

    دھاندلی کے لاکھوں ثبوت عدالتی کمیشن کو دیں گے، شیریں مزاری

    لاہور:دھاندلی کے لاکھوں ثبوت عدالتی کمیشن کو دیں گے،شیریں مزاریتحریک انصاف کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف ثبوت صرف تھیلوں سے نہیں نکلیں گے، انکی جماعت لاکھوں شواہد عدالتی کمیشن میں جمع کرائے گی۔

    لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت یمن سعودی عرب تنازعے کی آڑ میں پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد سے پیچھے ہٹ رہی ہے، اس رویے سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

     شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا قیام تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔ اب تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتیں عدالتی کمیشن میں ثبوت جمع کرائیں گی۔

     شیریں مزاری نے کہا کہ پرویز رشید کو انصاف فوبیا ہو چکا ہے ،کنٹونمٹ بورڈز میں تحریک انصاف کی شکست پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جو جلد رپورٹ پیش کرے گی ۔

  • این اے 246: ٹھپہ مافیا انتخابی عملے میں شامل تھا، سراج الحق

    این اے 246: ٹھپہ مافیا انتخابی عملے میں شامل تھا، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ این اے 246 میں پولنگ کے عملے کی گرفتاریوں سے ثابت ہو گیا کہ ٹھپہ مافیاانتخابی عمل میں شامل تھا۔

    کراچی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں الیکشن کمیشن کی نااہلی ایک بار پھر ثابت ہوگئی۔

    جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ایم کیو ایم سے سیاسی مقابلے کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے بدعنوان عملےکا بھی سامناکیا،سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی فہرستوں کےساتھ ساتھ آئندہ الیکشن میں انتخابی عملے کو شفاف بنانا بھی ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز اور کراچی کی انتظامیہ نےفعال کردار ادا کیاہے، ان کا مطالبہ تھا کہ این اے دو سو چھیالیس میں ووٹوں کی گنتی شفاف بنانے کیلئے فوری انتظامات کیے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ  ٹھپہ مافیا انتخابی عملے میں شامل تھا ، سراج الحق کا کہنا تھا کہ کارکنوں نےایم کیوایم کےساتھ بدعنوان عملےکابھی سامناکیا۔

  • این اے 246: جے یو آئی (ف) نے جماعت اسلامی کی حمایت کردی

    این اے 246: جے یو آئی (ف) نے جماعت اسلامی کی حمایت کردی

    کراچی : جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان نے کراچی کے حلقے این اے دو سو چھیالیس میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے دو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کے معرکے کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے۔ ایم کیوایم۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی اپنے حمایتیوں کی تعداد بڑھانے میں مصروف ہیں۔

    ایم کیو ایم نے آزاد امیدوار ملانے کے ساتھ فقہ جعفریہ کی تنظیموں کی حمایت حاصل کر لی ہے۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے جمیعت علمائے پاکستان کا تعاون حاصل کرلیا۔

    جماعت اسلامی نے کراچی کے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کی حمایت پر جے یو آئی ف کو آمادہ کرلیاہے، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ نے کراچی کے حلقے این اے دو سو چھیالیس میں جماعت اسلامی کے امیدوار عمران اسماعیل کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اپنے وفد کے ہمراہ جے یو آئی ف کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ جے یو آئے ف نے اپنے کارکنوں کو جماعت اسلامی کے امیدوار کی ہر ممکن حمایت کی ہدایت کر دی۔

    جماعت اسلامی کے وفد میں حافظ نعیم الرحمان، ضمنی انتخاب کے امیدوار راشد نسیم اور اسد اللہ بھٹو شامل تھے۔ جنہوں نے جے یوآئی ف کے رہنماؤں اسلم غوری، قاری عثمان اور دیگر سے ملاقات کی۔

    قاری عثمان کا کہنا تھا دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، دینی قوتیں ایک پلیٹ فارم پرمتحدہ مجلس عمل کی صورت میں تبدیلی لائیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کراچی میں الیکشن کمیشن اور ایم کیو ایم میں کوئی فرق نہیں۔ پولنگ اسکیمیں ایم کیو ایم کی مرضی سے بنی ہیں۔ الیکشن کمیشن اگرغیرجانبدار نہ رہا تو اس کے کیخلاف بھی مہم چلائیں گے۔

  • جماعت اسلامی پہلے اپنےگریبان میں جھانکے،ایم کیوایم

    جماعت اسلامی پہلے اپنےگریبان میں جھانکے،ایم کیوایم

    کراچی : ترجمان ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو کراچی کے شہریوں نے ماضی میں ہی مسترد کر دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم  کے ترجمان نے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کےبیان پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں پرالزام لگانےوالےپہلےاپنےگریبان میں جھانکیں۔

    ایم کیوایم ترجمان نے کہاکہ جماعت اسلامی جنرل ضیاء کی فوجی حکومت میں شامل رہی۔ افغان جہادکے نام پر ہزاروں نوجوانوں کوامریکی جنگ میں جھونکااور ڈالروصول کئے ۔

    ترجمان نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی وہ جماعت ہے جس کے تھنڈراسکواڈ نے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کاآغازکیا۔

    انہوں نے  کہا کہ کراچی کے شہریوں نے برسوں پہلے جماعت اسلامی کو مسترد کردیاتھا،وہ اب کبھی دہشت گردوں کے ہمدردوں کومسلط نہیں ہونے دیں گے۔

  • ایم کیوایم نے کراچی پرقبضہ کیا ہوا ہے،سراج الحق

    ایم کیوایم نے کراچی پرقبضہ کیا ہوا ہے،سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے کراچی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

    یہ بات انہوں نے منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے اسٹیبلشمنٹ سے تو معافی مانگ لی ۔

    انہوں نے کہا کہ کیا متحدہ کے قائد الطاف حسین نو اپریل کو زندہ جلائے گئےوکلاء کے لواحقین اور بلدیہ ٹاؤن  فیکٹری میں جلائے گئے مزدوروں کے ورثاء اور عوام سے بھی معافی مانگیں گے؟

    ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی طاقتوں نے کراچی پرایم کیوایم کاقبضہ کرایا۔

  • این اے 246: نواز لیگ نے جماعت اسلامی کی حمایت کردی

    این اے 246: نواز لیگ نے جماعت اسلامی کی حمایت کردی

    کراچی : مسلم لیگ ن نے حلقہ این اےدو سو چھیالیس کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

    کراچی کے حلقہ این اے دو سوچھیالیس میں کانٹے کے مقابلےمیں تین دن رہ گئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے۔

    ایسے میں مسلم لیگ ن نے بھی جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، کراچی میں مسلم لیگ ہاؤس میں جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    مسلم لیگ ن سندھ کے صدر نے حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔مسلم لیگ ن صدر سندھ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ نہ صرف جماعت اسلامی کی حمایت کی ہے بلکہ عملی طور پر انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔

    رہنما جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے تمام ووٹرز کو ہماری حمایت کی ہدایت کی ہے۔

  • جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو جلسہ کرنے کی اجاز ت سے انکا ر

    جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو جلسہ کرنے کی اجاز ت سے انکا ر

    کراچی : جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو آج جلسہ کرنے کی اجاز ت نہ مل سکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی وسطی کی ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ کو کل جلسہ کرنے کی اجاز ت دینے سے انکا ر کردیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق جلسہ کرنے کیلئے کم ا ز کم تین دن پہلے اجازت کی درخواست دینا ضروری ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی جانب سے دی گئی درخواستیں جلسے کے وقت سے مقررہ وقت کے بعد دی گئی ہیں۔اس لئے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق دونوں جماعتوں کو جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے اٹھارہ اپریل کو لیاقت آباد نمبر دس میں اورجماعت اسلامی نےشاہراہ پاکستان پر جلسہ کرنے  کی اجازت مانگی تھی۔