Tag: jamat e islami

  • کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، سراج الحق

    کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو آگے بڑھ کر کشمیریوں کی مکمل سرپرستی کرنی چاہئے، پاکستانی سفارتخانوں میں علیحدہ کشمیر ڈیسک قائم کیے جائیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیری عوام میدان میں نکل آئی ہے، کشمیری روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، عالمی ادارے کشمیر میں قتل عام رکوانے کے لیے کچھ نہیں کررہے ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ حریت رہنما اشرف صحرائی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، سید علی گیلانی کی آزادی کشمیر کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت اندرونی مسائل کی وجہ سے کشمیر کی تحریک پر توجہ نہیں دے رہی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو کشمیر کے معاملے پر معذرت خواہانہ رویہ چھوڑنا اور بھارت کے ساتھ دوستی کے فریب سے باہر نکلنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو صحرا میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، اس سے پہلے کہ بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے پاکستان صحرا میں تبدیل ہوجائے حکومت بھارتی عزائم کو ناکام بنانے کی تدبیر کرے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ملک میں جس کے پاس پیسہ نہ ہو وہ انصاف حاصل نہیں کر سکتا: سراج الحق

    ملک میں جس کے پاس پیسہ نہ ہو وہ انصاف حاصل نہیں کر سکتا: سراج الحق

    گوجرانوالہ: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ تعلیمی اداروں سے قیادت نہیں بلکہ نوکر تیار ہو رہے ہیں، المیہ یہ ہے کہ جس کی جیب میں پیسہ نہ ہو وہ انصاف حاصل نہیں کر سکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، بد عنوانیوں کی وجہ سے ملک کا یہ حال ہے، پاناما میں شریف خاندان کا نام آیا کسی ایک علما کا نام پاناما میں نہیں آیا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی نظام نے ہمیں غربت کے تحفے دیے، یاد رکھنا چاہیے کہ حکومت کا کام ٹیکس لگانا جبکہ بل جمع کرنا ایجنسی کا کام ہے، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ تعلیمی نظام قیادت تیار کرنے کے بجائے نوکر تیار کر رہا ہے۔

    مدرسے پر حملہ دہشت گردی ہے، نیٹو نے پاکستان اور افغانستان کا امن تباہ کیا: سراج الحق

    سربراہ جی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کلمے کی خاطر لوگوں نے شہادتیں دیں جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں ہمارے نوجوانوں کو مارا جارہا ہے، کشمیریوں کی نگاہیں پاکستان کی طرف ہیں، حکومت کو چاہیے کہ سو قدم آگے بڑھ کر کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

    ادارے ناکام ہورہے ہیں، نئی نسل کے چہروں پر مایوسی ہے، سراج الحق

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، قابض بھارتی فوج نوجوان کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے، وزیر اعظم کو جلد مسئلہ کشمیر پر اے پی سی بلانا ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جماعت اسلامی کا 6 اپریل کو کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان

    جماعت اسلامی کا 6 اپریل کو کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان

    کراچی: جماعت اسلامی نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 6 اپریل کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ، بجلی کے شارٹ فال اور ماہانہ بجلی کے بل میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے شہر بھر میں 6 اپریل کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی شہر کے پچاس مختلف مقامات پر احتجاج کرے گی، احتجاج کا مقصد شہر میں جاری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے۔

    کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کوخط

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ مانیں گئے تو بیس اپریل کو ریڈ زون میں داخل ہوں گے، حکومت نے اگر روکنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹریک کے ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور صارفین سے لوٹے گئے پیسے واپس کیے جائیں جبکہ عوام کے گھروں میں نصب تیز میٹروں کی جانچ پرتال کے لیے غیر جانبدار ادارہ بنایا جائے۔

    کے الیکٹرک نرخوں میں‌ اضافہ، جماعت اسلامی کا ہائی کورٹ جانے کا اعلان

    خیال رہے کہ آج شہر میں بڑھتی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا ہے جس میں وزیراعظم کی کراچی میں بجلی کے شارٹ فال اور بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر توجہ دلائی ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور شدید گرمی میں عوام بجلی کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ادارے ناکام ہورہے ہیں، نئی نسل کے چہروں پر مایوسی ہے، سراج الحق

    ادارے ناکام ہورہے ہیں، نئی نسل کے چہروں پر مایوسی ہے، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا کام صرف کرپشن اور پیسہ باہر منتقل کرنا ہے، ادارے ناکام ہورہے ہیں، نئی نسل کے چہروں پر مایوسی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 8 اپریل کو مینار پاکستان پر یوتھ کنونشن منعقد ہوگا، ایٹم بم سے زیادہ طاقتور یوتھ ہے، نوجوانوں کو اپنا لائحہ عمل دیں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں 50 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیں گے، ایوانوں کے دروازے غریبوں کے لیے کھول دیں گے، ہماری قوم حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کے پاس نوجوانوں کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے، مرکزی حکومت ناکامی سے دوچار ہے، صوبائی حکومتوں نے بھی عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نئے سینیٹرز سے بیان حلفی لیں انہوں نے ووٹ خریدا یا نہیں۔

    مزید پڑھیں: ہم اقتدارمیں آکرکرپشن کا خاتمہ کریں گے، سراج الحق

    واضح رہے کہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح بک گئے، ہم اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کریں گے، جوڈیشل مارشل لاء کی تجویز کو کہیں سے بھی پذیرائی نہیں مل رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ترقی پسند اور جمہوری جماعت ہے، ہم سینیٹ میں نوجوانوں کے حقوق کے لیے لڑیں گے، پاکستان میں قانون اور میرٹ کی بالادستی ہوگی، پاکستان ایک دن ضرور سپر پاور بنے گا۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ میرے پاکستان میں روزگار ملنے تک بیروزگاری الاؤنس دیا جائے گا، حکومت ہر 70 سال کے بوڑھے مرد اور عورت کو خصوصی الاؤنس دے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جمہوری روایات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سراج الحق

    جمہوری روایات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سراج الحق

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جمہوری روایات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سیاست دانوں کو چاہئے جمہوریت بچائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں منتخب نمائندوں کو گاجر مولی کی طرح خریدا گیا، ملک کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے ملک کو ٹریک پر لایا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خواہش ہے عام انتخابات وقت پر ہوں، 2018 پاکستان میں انقلاب کا سال ہے، اسلامی خوشحال پاکستان چاہتے ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ ملک میں جماعت اسلامی کی صورت میں کلین اور دیانتدار قیادت موجود ہے، ملک میں جمہوری روایات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

    قبل ازیں ایم ایم اے کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ 20 مارچ کو دوبارہ کراچی میں اجلاس ہوگا، کوئی اختلاف نہیں، قانونی مسائل ہیں جو جلد حل کرلیں گے۔

    واضح رہے کہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ دس سال کی بدامنی میں سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کے عوام کو ہوا، 65 ہزار سے زائد عوام نے قربانی دی، معیشت، اسکول اور مدارس تباہ ہوگئے، ہم کے پی کے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سراج الحق نے چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کی حمایت کردی

    سراج الحق نے چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کی حمایت کردی

    مردان: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ چیئرمین کے لیے اسلام آباد میں ہلچل مچی ہے، رضا ربانی چیئرمین سینیٹ کے لیے موزوں امیدوار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کا سوموٹو ایکشن لیں، چیف جسٹس سینیٹرز سے خریدو فروخت سے متعلق بیان حلفی لیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رضا ربانی کے چیئرمین سینیٹ بننے سے ملک میں جاری سیاسی تناؤ کا خاتمہ ہوگا، رضا ربانی پی پی کو قبول نہیں، اپوزیشن کی اکثر جماعتیں ان کے نام پر متفق ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی سے مخالفین کے رنگ پیلے پڑ گئے ہیں، پاکستان میں سیاست ذات سے شروع ہوکر ذات پر ہی ختم ہوجاتی ہے۔

    یہ پڑھیں: سینیٹ الیکشن نے ثابت کر دیا انتخابات دولت کا کھیل بن چکے ہیں، سراج الحق

    واضح رہے کہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن نے ثابت کردیا کہ انتخابات دولت کا کھیل بن چکے ہیں، اگر الیکشن کمیشن تماشائی بنا رہا تو عوام کا بیلٹ سے اعتماد اٹھ جائے گا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں بھرپور کرپشن دیکھنے میں آئی، سینیٹرز اب خسارہ پورا کریں گے یا عوام کی خدمت کریں گے؟ پارٹیوں کے اندر بھی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انتخابات ہونے چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سینیٹ الیکشن میں دولت جیت گئی، سیاست ہار گئی: سراج الحق

    سینیٹ الیکشن میں دولت جیت گئی، سیاست ہار گئی: سراج الحق

    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کامیاب سینیٹرز سے حلف لیا جائے کہ آپ نے ووٹ خریدا ہے یا نہیں، سچ تو یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں دولت جیت گئی، سیاست ہار گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن میں بھر پور کرپشن دیکھنے میں آئی، سینیٹرز اب اپنا خسارہ پورا کریں گے یا عوام کی خدمت کریں گے؟ ایسے اقدامات سے لوگوں کا بیلٹ باکس سے اعتماد ختم ہوجائے گا۔

    کراچی کے نمائندے کہلانے والے سینیٹ انتخابات میں بِک گئے، سراج الحق

    انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کے اندر بھی الیکشن کمیشن کی نگرانی الیکشن ہونے چاہیے، ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے سیاست سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا، سچ تو یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں دولت جیت گئی۔

    حکمران جماعت پر تنقدید کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں موجود معاشی دہشت گردوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، قوم کا پیسہ کسی ادارے کو معاف کرنے کا حق نہیں، پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، لوٹ مار کرنا حکومت ہے تو ہم ایسی حکومت برداشت نہیں کریں گے۔

    حکمرانوں سے 70 سال کا حساب لیں گے، سراج الحق

    انہوں نے کہا کہ ملک میں 6 مہینے میں پیٹرول کی قیمت میں 20 بار اضافہ ہوا، پی آئی اے کسی دور میں پاکستان کی عزت کی نشانی تھی لیکں چوروں کے باعث قومی ادارہ ناکامی سے دوچار ہے، ملک کو بچانا ہے تو کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

    کراچی کے سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، کراچی کی سیاست کو کس کے ہاتھوں فروخت کیا گیا؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کے نمائندے کہلانے والے سینیٹ انتخابات میں بِک گئے، سراج الحق

    کراچی کے نمائندے کہلانے والے سینیٹ انتخابات میں بِک گئے، سراج الحق

    کراچی : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے نمائندے کہلانے والے سینیٹ انتخابات میں بِک گئے، آج دولت کی جیت اورجمہوریت کی ہارہوئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام نشتر پارک میں منعقدہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن سے کراچی کے امیر نعیم الرحمان نے بھی خطاب کیا۔

    سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نفرتوں کی سیاست نہیں کرتی، ہم کراچی کی رونقیں بحال کریں گے، کراچی کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والوں نے آج سینیٹ انتخابات میں خود کو بیچ دیا، شہر قائد کے عوام بکنے والوں کا احتساب کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج دولت کی جیت اور جمہوریت کی ہار ہوئی، سینیٹ الیکشن میں سندھ کے کچھ امیرلوگ جیت گئے ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہرکے بچوں کیلئے اسکول اور کالجوں کےدروازے بند کئےگئے، فیکٹری کو بند کرکے مزدوروں کو زندہ جلادیا گیا تھا، سازش کے تحت کراچی کے کارخانے اور فیکٹریاں بند کی گئیں۔

    یوتھ کنونشن سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم شہر کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہیں ایک پلیٹ فارم پرجمع کرینگے۔

    انہوں نے ایم کیو ایم کا نام لیے بغیر اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لوگ مینڈیٹ دیتے تھے اور قبضہ کرلیتے تھے اور اب وہ مینڈیٹ آپس میں تقسیم ہوچکا ہے۔

  • حکمرانوں سے 70 سال کا حساب لیں گے، سراج الحق

    حکمرانوں سے 70 سال کا حساب لیں گے، سراج الحق

    نوشہرو: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے 70 سال کا حساب لیں گے، حکمران یہاں سے مال کما کر باہر کی تجوریاں بھررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں عدالتوں میں انصاف نہیں، انہوں نے اپنے دور میں عدالتی نظام پر توجہ کیوں نہیں دی۔

    سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بھیڑ بکریوں کی طرح ارکان خریدے جارہے ہیں ایسے سینیٹ الیکشن سے اسمگلرز اور ڈرگ مافیا ہی منتخب ہوسکے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہے، غربت اور بیروزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، حکمرانوں سے 70 سال کا حساب لیں گے۔

    امیر جماعت اسلامی نے بھارتی فوج کی جانب سے اسکول وین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی بزدلی کے باعث مودی سرحد پر اسکول کے بچوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایم کو فعال کررہے ہیں اور آئندہ خیبرپختونخوا میں اسلامی حکومت بنے گی۔

    یہ پڑھیں: سینیٹ کے لئے خریدوفروخت نہ روکی، توایوان منڈیاں بن جائیں گے: سراج الحق

     سراج الحق کا کہنا تھا کہ اداروں کے ٹکراؤ سے جمہوریت کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے، سینیٹ کے لیے خریدو فروخت نہ روکی گئی تو ایوان منڈیا بن جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • امریکی صدر کے فیصلے کیخلاف مذہبی جماعتیں آج ملین مارچ کریں گی

    امریکی صدر کے فیصلے کیخلاف مذہبی جماعتیں آج ملین مارچ کریں گی

    کراچی : امریکی صدر کی جانب سےبیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتیں آج کراچی میں ملین مارچ کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت  بنانے اور امریکی صدر ٹرمپ کے وہاں سفارت خانہ کھولنے کے فیصلے کیخلاف کراچی میں مذہبی جماعتیں آج ملین مارچ کریں گی۔

    القدس ملین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے، مارچ میں سنی تحریک اور دیگر مذہبی جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔

    جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق القدس ملین مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی مظاہرہ ہوگا۔ احتجاجی مظاہرے میں فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: یروشلم کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنےکےخلاف مظاہرے


    یاد رہے کہ امریکی صدر نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا سرکاری اعلان کیا تھا جس کیخلاف
    دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا معاملہ کافی عرصے سے سرد خانے میں تھا تاہم آج یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔