Tag: James Anderson

  • جیمز اینڈرسن کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کا خراجِ تحسین

    جیمز اینڈرسن کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کا خراجِ تحسین

    انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو پاکستانی اسٹارز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ان سوئنگز کا سامنا کرنا اعزاز کی بات ہے جمی۔

    بابر اعظم نے مزید لکھا کہ کرکٹ جیسا خوبصورت کھیل آپ کی کمی محسوس کرے گا، شرفا کے کھیل کیلیے آپ کی ناقابل یقین خدمات قابل ذکر رہیں گی۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اینڈرسن نے 21 سال تک کرکٹ کے کھیل کی خدمت کی، بلاشبہ آپ نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال اور رول ماڈل تھے، میں آپ کی مستقبل میں کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔

    واضح رہے کہ زمبابوے کیخلاف 2003 میں لارڈز کے اسٹیڈیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے اپنے کیریئر کے دوران 188 میچز کھیلے اور 704 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    نسیم شاہ کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

    انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے 194 ون ڈے میچز میں 269 وکٹیں حاصل کیں اور انہوں نے 19 ٹی20 میچز میں 18 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • سرفراز کے رن آؤٹ ہونے کے بعد جڈیجہ کا سنچری پر جشن، اینڈرسن نے طنزیہ نقل اتاری

    سرفراز کے رن آؤٹ ہونے کے بعد جڈیجہ کا سنچری پر جشن، اینڈرسن نے طنزیہ نقل اتاری

    انگلیند کے کھلاڑی جیمز اینڈرسن کی راجکوٹ ٹیسٹ میچ میں رویندر جڈیجہ کے جشن کی  نقل اترانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ راجکوٹ میں کھیلا گیا جہاں کپتان روہت شرما اور رویندر جڈیجہ کی سنچریوں کے درمیان مڈل آرڈر بیٹر سرفراز خان کی ڈبیو ٹیسٹ میں بیٹنگ موضوع بحث رہی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fox Cricket (@foxcricket)

    سخت محنت اور طویل صبر کے بعد بھارتی کھلاڑی سرفراز خان کو بالآخر بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملا اور انہوں نے پہلے ہی دن بیٹنگ کرتے ہوئے 66 گیندوں میں 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز اسکور کئے لیکن بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔

    بیٹے کا ڈیبیو ٹیسٹ دیکھنے کیلیے کس نے اسٹیڈیم آنے پر قائل کیا؟ سرفراز کے والد کا انکشاف

    جڈیجہ نے اینڈرسن کی ایک گیند کو مڈ آن کی طرف کھیلا اور رنز کے لیے دوڑے، لیکن مارک ووڈ کے تھرو سے سرفراز آؤٹ ہوگئے کھیل کے بعد جڈیجہ نے سوشل میڈیا پر سرفراز سے معافی بھی مانگیں۔

    سرفراز خان کے کیریز سے واپس جانے کے بعد جڈیجہ نے اپنی سنچری مکمل کی اور جشن منایا جبکہ ان کے پیچھے موجود اینڈرسن نے جڈیجہ کے اس جشن کی نقل کی۔

    واضح رہے کہ انگلیند کے کھلاڑی اینڈرسن اور جڈیجہ کی ایک تاریخ ہے جو انگلینڈ میں 2014 کی سیریز کی ہے جب بھارتی کھلاڑی نے اینڈرسن پر بدسلوکی اور دھکا دینے کا الزام لگایا تھا۔

  • جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے

    جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے

    لندن: انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے، اینڈرسن نے آسٹریلیا کے گلین مگ گرا کو پیچھے چھوڑ دیا، اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 564 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین مگ گرا 124 ٹیسٹ میچوں میں 563 وکٹیں حاصل کرکے اب تک ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کامیاب بولر تھے تاہم جیمز اینڈرسن نے اسے اس اعزاز سے محروم کردیا ہے۔

    36 سالہ فاسٹ بولر نے 2003 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اسی میچ میں اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی تھی۔

    جیمز اینڈرسن نے محض دو سال میں 200 وکٹوں کے سنگ میل کو عبور کیا، اس کے دو سال بعد انہوں نے 300 وکٹیں حاصل کیں اور پھر ویسٹ انڈیز کے دنیش رامدین کو آؤٹ کرکے انگلینڈ کے کامیاب ترین بولر بنے۔

    انگلش فاسٹ بولر نے بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی بلے باز محمد شامی کو آؤٹ کرکے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی فتح سے ہمکنار کرایا۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 4-1 سے شکست دی ہے، بھارت کو سیریز کے صرف ایک ٹیسٹ میچ میں کامیابی مل سکی۔