Tag: James Bond

  • شاہ رخ خان نے ’جیمز بانڈ‘ کا مرکزی کردار نبھانے سے کیوں انکار کیا؟

    شاہ رخ خان نے ’جیمز بانڈ‘ کا مرکزی کردار نبھانے سے کیوں انکار کیا؟

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کا مرکزی کردار نہیں نبھا سکتے۔

    دبئی میں ہونے والے ڈبلیو جی ایس کے 11ویں ایڈیشن کی تقریب منعقد ہوئی جہاں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے شرکت کی۔

    شاہ رخ خان نے اپنی دلچسپ انداز میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مزاق میں کہا کہ میں جیمز بانڈ کا کردار نبھانے کا خواہشمند ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایک بار پوچھا گیا تو میں نے مزاقاً کہا ’میں جیمز بانڈ ہوں‘، تب مجھ سے پوچھا گیا ’کیا میں جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں؟‘ تو میں نے کہا کہ میرا قد چھوٹا ہے لیکن میں گندمی رنگ کا ہوں تو فلم میں بدمعاش (ولن) کا کردار تو نبھا ہی سکتا ہوں۔

    بانڈ فلم سیریز میں ڈینئل کریگ سے لے کر پیئر بروسنن تک سب ہی نے جاسوس کا مرکزی کردار خوب ادا کیا۔

    اس سے قبل شاہ رخ خان کو 2008ء کی مشہور فلم سلم ڈاگ ملینیئرکا وہ کردار آفر ہوا تھا لیکن انہوں نے منع کردیا، جسے بعد ازاں انیل کپور نے ادا کیا اور اس فلم نے 2009ء میں 10 آسکر ایوارڈ اپنے نام کیے۔

  • جیمز بانڈ کی نئی فلم کا باکس آفس پر راج

    جیمز بانڈ کی نئی فلم کا باکس آفس پر راج

    ہالی ووڈ اداکار جیمز بانڈ ڈینیل کریگ کی نئی اور اپنی کیریئر کی آخری فلم ”نو ٹائم ٹو ڈائے” نے ریلیز کے پہلے پانچ روز میں 20 ارب سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

    یہ اعلان یونیورسل پکچرز کی جانب سے کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اداکار ڈینیل کریگ کی آخری جیمز بانڈ فلم نے برطانیہ اور آئرش سنیما گھروں میں اپنے پہلے دن پانچ ملین پاؤنڈ کا بزنس کیا ہے۔

    عالمی وبا کرونا کے باعث کئی بار تاخیر کا شکار ہوئی فلم کو تیس ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، ریلیز سے ایک روز قبل اس کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا، فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کے پریمیئر میں شہزادی کیٹ میڈلٹن، شہزادہ ولیم اور پرنس چارلس کی شرکت نے چار چاند لگائے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: جیمز بانڈ فلموں کے مرکزی کردار کو بڑا اعزاز مل گیا

    فلم کا پریمیئر رائل البرٹ ہال میں ہوا، جس میں شاہی خاندان کے افراد نے خصوصی شرکت کی، گولڈن گاؤن پہنے شہزادی کیٹ میڈلٹن مرکز نگاہ رہیں، شہزادی کیٹ میڈلٹن ڈینیئل کریگ سے کافی متاثر نظر آئیں اور انہوں نے ان کے کام کو بھی خوب سراہا۔

    دو ہفتے قبل جیمز بانڈ فلموں کے اداکار کو برطانوی رائل نیوی کو اعزازی کمانڈر بھی بنایا گیا ہے، واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • جیمز بانڈ فلموں کے مرکزی کردار کو بڑا اعزاز مل گیا

    جیمز بانڈ فلموں کے مرکزی کردار کو بڑا اعزاز مل گیا

    لندن : ہالی ووڈ فلموں کی مانور سیریز جیمز بانڈ کی فلموں کے اداکار ڈینیئل کریگ کو برطانیہ کی رائل نیوی نے اعزازی کمانڈر بنادیا گیا۔

    ڈینیئل کریگ کا کہنا تھا کہ وہ اسے اپنے لیے ایک بہت بڑا اعزاز سمجھتے ہیں۔ اداکار ڈینیئل کریگ جو کہ ان دنوں اپنی پانچویں جیمز بانڈ فلم "نو ٹائم ٹو ڈائی” کی ریلیز کے منتظر ہیں، ان کا اس تقرری پر کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے ایک خصوصی اور نمایاں اعزاز ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق آفیشل جیمز بانڈ ٹوئٹر پیج نے ڈینیل کریگ کی رائل نیوی کے یونیفارم میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر تحریر ہے کہ ڈینیئل کریگ کو رائل نیوی میں اعزازی کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

    جیمز بانڈ سے ڈینیئل کریگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد جانشین کی تلاش

    یاد رہے کہ ہالی وڈ کی فلموں میں جیمز بانڈ کے کردار کو بڑی اسکرین پر پہلی بار سال 1962 میں فلم ڈاکٹر نو میں دیکھا گیا، اب تک سات اداکار اس کردار کو ادا کرچکے ہیں۔

    اب اس میں ایک اور اداکار کا جلد اضافہ ہونے جا رہا ہے کیونکہ فلمی دنیا میں سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ اب ریٹائرڈ ہوگئے، جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہوچکی ہے۔

  • معروف اداکار کو اپنی زندگی کے بہترین کردار سے نقصان کیسے ہوا؟

    معروف اداکار کو اپنی زندگی کے بہترین کردار سے نقصان کیسے ہوا؟

    ہالی ووڈ کی معروف فلم سیریز جیمز بانڈ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کا کہنا ہے کہ اس کردار نے ان کی دنیا ہلا کر رکھ دی۔

    ایک انٹرویو میں ڈینیئل کریگ نے اعتراف کیا ہے کہ جیمز بانڈ کا کردار ملنے سے وہ اچانک مشہور ہوگئے، جس سے ان کی نجی زندگی بے حد متاثر ہوئی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ شہرت ملنے کے بعد وہ جسمانی اور ذہنی تناؤ کا شکار رہے اور کئی بار خود کو کمرے میں بند بھی رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ ذہنی تناؤ سے باہر نکلنے میں اداکار ہیو جیک مین نے ان کی مدد کی۔

    خیال رہے کہ اب تک جیمز بانڈ سیریز کی 24 فلمیں پیش کی جاچکی ہیں جن میں سے آخری 5 میں ڈینیئل کریگ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

  • جیمز بانڈ کی نئی فلم ” نو ٹائم ٹو ڈائی ” کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر

    جیمز بانڈ کی نئی فلم ” نو ٹائم ٹو ڈائی ” کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر

    فلمی دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے شائقین کا انتظار ختم ہونے کے قریب ہے جیمز بانڈ کی فلم "نو ٹائم ٹو ڈائی” کا آخری ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

    نو ٹائم ٹوڈائی کو کورونا وائرس کے باعث کئی بار تاخیر کا شکار ہونا پڑا، عالمی وبا کے باعث جیمز بانڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کی ریلیز میں درپیش مشکلات کے سبب کمپنی نے اس کی فروخت کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

    نو ٹائم ٹو ڈائی اداکار ڈینیل کریگ کی برطانوی خفیہ ایجنسی (ایم آئی سکس) کے ایجنٹ کی حیثیت سے آخری فلم ہے۔ یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی مذکورہ فلم میں ڈینیئل کریگ پانچویں بار سیریز میں بونڈ کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    جیمز بونڈ ایک جاسوس کا کردار ہے جسے آئن فلمینگ نے1953 میں لکھا تھا جس پراب تک 24 فلمیں بنائی جاچکی ہیں، جیمز بونڈ سیریز اب تک آٹھ کھرب کا بزنس کرچکی ہے۔

    ڈینیئل کریگ نےاب تک جن بونڈ سیریز کی فلموں میں کام کیا ان میں 2006 میں بونڈ سیریز کی فلم کسینو رائل، 2008میں "کوانٹم آف سولیس” 2012 میں "اسکائی فال” اور 2015 میں "اسپیکٹر” شامل ہیں۔ 53سالہ ڈینیئل کریگ نے جیمز بونڈ کی پانچویں فلم کے لیے پانچ کروڑ ڈالرکا معاہدہ کیا ہے۔

  • جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے 1 ہزار ڈالر کمانے کا سنہری موقع

    جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے 1 ہزار ڈالر کمانے کا سنہری موقع

    فلمیں دیکھنے کے شائقین کسی خاص کردار سے بے حد متاثر ہوتے ہیں اور اس کی تمام فلمیں دیکھ ڈالتے ہیں، ایسے ہی جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے ایک انوکھی آفر پیش کی گئی ہے۔

    ایک غیر ملکی کلچر ویب سائٹ نے ایک انوکھی ملازمت کی پیشکش کی ہے جس میں جیمز بانڈ سیریز کی تمام فلمیں دیکھنے والے شخص کو 1 ہزار ڈالر کی رقم دی جائے گی۔

    جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کی ریلیز کو سیلی بریٹ کرنے کے لیے اس ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ انہیں ایسے شخص کی تلاش ہے جو اس سیریز کی تمام 24 فلمیں ایک ساتھ دیکھ لے۔

    ان فلموں میں سنہ 1962 میں ریلیز ہونے والی سیریز کی پہلی فلم ڈاکٹر نو سے لے کر سنہ 2015 میں ریلیز کی گئی آخری فلم اسپیکٹر تک تمام فلمیں شامل ہیں۔ اس ملازمت کی شرط ہے کہ تمام فلمیں 30 ستمبر کو نئی فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے تک دیکھنا ہوگا۔

    اس ملازمت کے لیے منتخب کردہ امیدوار کو 1 ہزار ڈالر (1 لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کی نقد رقم، 100 ڈالرز کا امیزون گفٹ کارڈ اور 50 ڈالر کا ایک اور گفٹ کارڈ دیا جائے گا جس سے 30 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس سیریز کی نئی فلم دیکھی جاسکے گی۔

    منتخب کردہ امیدوار کو تمام 24 فلمیں 30 روز کے اندر دیکھنی ہوں گی اور اس دوران ایک ورک شیٹ کو بھی پر کرتے رہنا ہوگا، ملازمت کی درخواست دینے کے لیے آن لائن فارم میں پوچھا گیا ہے کہ درخواست دینے والے کے اندر کیا چیز ہے جو اسے جیمز بانڈ کا خاص مداح بناتی ہے۔

    ویب سائٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم کی ریلیز میں تاخیر سے اس کے مداح بہت مایوس ہوئے ہیں، اب اس سرگرمی کا انعقاد اس لیے کیا جارہا ہے کہ وبا کے اس مشکل وقت میں جیمز بانڈ کے مداحوں کو نئی فلم ریلیز ہونے تک مصروف رکھا جائے اور ان کا دھیان بٹایا جاسکے۔

  • جیمز بانڈ چل بسے

    جیمز بانڈ چل بسے

    لندن: اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار شان کونری 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، شان کونری نے معروف فلم سیریز ‘جیمز بانڈ‘ کی مختلف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوے سالہ شان کونری نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں باہاماس میں واقع اپنے گھر لیں، وہ برطانوی فکشنل اسپائی سیریز جیمز بانڈ میں 1962 سے 71 کے درمیان مرکزی کردار ادا کرتے رہے ۔

    معروف اداکار نے اپنی عمدہ پرفارمنس کے باعث آسکر سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کیے، 2000ء اُنہیں ملکہ برطانیہ نے ’سر‘ کے خطاب سے نوازا تھا، انہوں نے رواں سال اگست میں اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی۔

    انہوں نے ’ڈاکٹر نو‘، ’یو اونلی لیو ٹوائس‘ اور ’ڈائمنڈ آر فار ایور‘ نامی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اس کے علاوہ شان کونری نے ’انڈیانا جونز‘ اور ’لاسٹ کروسیڈ‘ میں بھی عمدہ اداکاری کی۔

  • جیمز بانڈ کے زیر استعمال انتہائی پانچ قیمتی گنیں چوری ہوگئیں

    جیمز بانڈ کے زیر استعمال انتہائی پانچ قیمتی گنیں چوری ہوگئیں

    لندن : ہالی ووڈ کی نامور ایکشن ہیرو جیمز بانڈ کی فلموں میں استعمال ہونے والی لاکھوں مالیت کی پانچ ڈی ایکٹیویٹڈ گنیں چوری ہوگئیں، چوری کی یہ واردات گزشتہ رات نارتھ لندن کی پراپرٹی میں ہوئی۔

    ان پانچ گنوں کی مجموعی مالیت ایک لاکھ پاؤنڈ سے زائد بتائی جارہی ہے، غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ شام نارتھ لندن کی پراپرٹی میں ہونے والی اس واردات میں چوروں نے پراپرٹی کے پچھلے حصے کو توڑا اور پولیس کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گئے۔

    ان میں والتھر پی پی کے گن بھی شامل ہے، جس کو راجر مور نے اے ویو ٹو اے کل میں بھی استعمال کیا تھا جو کہ پرائیویٹ کلیکشن سے لی گئی تھی۔

    میٹ نے ان گنزز کی چوری کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ مسروقہ سامان میں ایک بیریٹا ٹوم کیٹ پستول، ایک بیریٹا چیتا پستول، ڈائی انادر ڈے کی ایک لاما 22 کلیبر ہینڈ گن اور ریوالور سمتھ اور ویسن 44 میگنم شامل ہیں، جو لیو اینڈ لٹ ڈائی میں استعمال ہوئے تھے۔

    جائے واردات پر عینی شاھدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشتبہ افراد کو مشرقی یورپی لہجے والے سفید فام قرار دیا جو کہ سلور وہیکل میں فرار ہوئے۔

    میٹ ڈیٹکٹیو انسپکٹر پال رڈلی نے کہا کہ مسروقہ آتشیں اسلحہ بہت مخصوص ہے اور خاص طور پر جیمز بانڈ کی فلموں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ عوام اس اسلحے کو پہچان لیں گے، اگر ان میں سے کوئی اسلحہ عوام میں سے کسی کو فروخت کرنے کی آفر کی جائے گی۔

    ان میں سے بہت سی چیزیں ناقابل تلافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگنم کی ساڑھے چھ انچ کی بیرل اور لکڑی کی گرپ ہے۔ والتھر پی پی کے وہ آخری گن ہے جو راجر مور نے اے ویو ٹو اے کل میں استعمال کی تھی۔

  • برطانیہ کی تاریخ کا مہنگا ترین سونے کا سکہ کیوں جاری کیا گیا ہے؟

    برطانیہ کی تاریخ کا مہنگا ترین سونے کا سکہ کیوں جاری کیا گیا ہے؟

    مشہور ہالی ووڈ فلم سیریز جیمز بانڈ کی نئی فلم کی ریلیز کے سلسلے میں برطانیہ نے 7 کلو گرام سونے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔

    برطانیہ کے سرکاری ٹکسال دا رائل منٹ نے سوشل میڈیا پر اس خوبصورت اور وزنی سکے کی تصاویر جاری کی ہیں۔

    یہ سکہ دراصل اس فلم کی یادگار کے طور پر بنائے جانے والے سکوں کے کلیکشن میں سے ایک ہے جو حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔

    کلیکشن میں سونے، چاندی اور دیگر دھاتوں سے بنے سکے ہیں جن پر سیریز کی تمام فلموں کے نام کندہ ہیں۔ ان کا وزن 5 اونس، 1 کلو گرام اور 2 کلو گرام ہے جبکہ ان کی مالیت 10 پاؤنڈز سے 2 ہزار پاؤنڈز تک ہے۔

    سب سے بڑا سکہ 7 کلو گرام سونے سے تیار کیا گیا ہے جس کی مالیت 7 ہزار پاؤنڈز ہے۔ یہ سکہ جیمز بانڈ سیریز کی اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ سے منسوب کیا گیا ہے۔

    سکے پر جیمز بانڈ کی گاڑی اور اس کی نمبر پلیٹ کا ہندسہ یعنی 007 کندہ ہے۔

    ادارے نے اس سکے کی قیمت خرید تو جاری نہیں کی تاہم اندازہ ہے کہ اس کی قیمت 1 لاکھ 29 ہزار 990 پاؤنڈز تک ہوسکتی ہے۔

  • جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    جیمز بانڈ کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم سیریز جیمز بانڈ کے مداح خوش ہوجائیں کیونکہ جیمز بانڈ کی نئی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر جیمز بانڈ کا کردار ایک بار پھر ڈینیئل کریگ ہی نبھائیں گے۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 49 سالہ ڈینیئل ایک بار پھر جیمز بانڈ کے روپ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں مگر اس کے لیے آپ کو سنہ 2019 کا انتظار کرنا پڑے گا۔

    یاد رہے کہ یہ جیمز بانڈ سیریز کی 25 ویں فلم ہوگی۔ سیریز کی آخری فلم اسپیکٹر سنہ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی اور نئی فلم اب 4 سال کے وقفے کے بعد ریلیز کی جائے گی۔

    جیمز بانڈ فلم کے فیس بک اکاؤنٹ سے اعلان کیا گیا کہ فلم کو 8 نومبر 2019 کو برطانیہ اور پھر پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔

    اعلان میں کہا گیا ہے کہ فلم کی کاسٹ، ہدایت کار اور ڈسٹری بیوٹرز کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تاہم فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ جیمز بانڈ کے کردار کے لیے ایک بار پھر ڈینیئل کریگ کو ہی لیا جائے گا۔

    ڈینیئل کریگ اس سے قبل سیریز کی 5 فلموں میں جیمز بانڈ ایجنٹ 007 کا کردار ادا کر چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔