Tag: James Comey

  • ٹرمپ نے ایف بی آئی کی ساکھ تباہ کردی، جیمز کومی کا الزام

    ٹرمپ نے ایف بی آئی کی ساکھ تباہ کردی، جیمز کومی کا الزام

    واشنگٹن : امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے امریکی صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے مسلسل جھوٹ بول کر ایف بی آئی کو نقصان پہنچایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زبردستی عہدوں سے برطرف کیے گئے وزراء اور اداروں کے سربراہان کی جانب الزامات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے بعد امریکی خفیہ ایجنسی کے برطرف کیے گئے ڈائریکٹر جیمز کومی نے بھی ٹرمپ پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

    سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی سے متعلق مسلسل غلط بیانی کرکے ایجنسی کی ساکھ کو تباہ کردی جس نے قانون کی بھی حکمرانی داؤ پر لگادی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیمز کومی کا کہنا تھا کہ اچھے افراد ٹرمپ کو عاقل نہیں سمجھتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت حق و سچ کا ساتھ دینے میں کمزور ثابت ہوئی ہے، آج حق کا ساتھ دینے والے اور قانون کی حکمرانی دیکھنے والے ری پبلکن اراکین کہاں ہے۔

    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

    خیال رہے کہ 10 مئی 2017 کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو ٹرمپ ٹیم اور روس کے خلاف تحقیقات کرنے کے باعث عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کانگریس نے ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کو طلب کرلیا‘ ٹرمپ کے لیے خطرے کی گھنٹی

    جیمز کومی کا دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر مائیکل فلن کیخلاف مجرمانہ تحقیقات ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تاہم سینیٹرز نے سوال کیا کہ انہوں نے صدر کو کیوں نہیں کہا کہ وہ انہیں ایسی بات نہیں کہہ سکتے جس پر کومی نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی باتوں پر دنگ اور حیران تھے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کےمنصب کےلیےنااہل ہیں‘ جیمزکومی

    ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کےمنصب کےلیےنااہل ہیں‘ جیمزکومی

    واشنگٹن : ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمزکومی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پرامریکہ کے صدر رہنے کے قابل نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کے منصب کے لیے نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے شخص ہیں جن کے لیے سچائی کی اہمیت نہیں ہے۔

    جیمزکومی کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے صدر کو ان اقدار کا حامل ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کا خاصہ ہیں جن میں سب سے اہم سچائی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ اس پرپورا نہیں اترتے۔

    ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمزکومی کے انٹرویو پرردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں جیمز کومی پرجھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا تھا کہ خراب تبصرے والی کتاب سے بڑے سوالات پیدا ہوتے ہیں، انہوں نے جمیز کومی کو قید کیے جانے کی جانب اشارے کیے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

    یاد رہے کہ 10 مئی 2017 کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کوعہدے سےبرطرف کر دیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نےقائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کوبرطرف کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں ڈونلڈٹرمپ نےامریکی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کومسلم ممالک پرپابندی کےحکم نامے کےدفاع سےانکارکرنے پرعہدے سے برطرف کردیاگیاتھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کاسابق ایف بی آئی ڈائریکٹرجیمزکومی پررازافشاکرنےکاالزام

    ڈونلڈ ٹرمپ کاسابق ایف بی آئی ڈائریکٹرجیمزکومی پررازافشاکرنےکاالزام

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹرجیمز کومی راز افشا کرنے والا شخص ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جمیز کومی پر رازافشا کرنے کا الزام کرتے ہوئے کہاکہ میں کومی کے ساتھ ملاقاتوں کی ٹیپس بھی فراہم کروں گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ سینیٹ میں جیمز کومی کی شہادت میرے اقدامات کی تائید ہے۔انہوں نےکہاکہ تمام معاملات پر حلف کے ساتھ شہادت دینے کے لیے تیار ہوں۔


    برطرف ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ٹرمپ انتظامیہ پرایف بی آئی کو بدنام کرنے کا الزام


    یاد رہےکہ گزشتہ روزایف بی آئی کے برطرف ڈائریکٹر جیمز کومی کا کہناتھاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کے اور ایف بی آئی کے بارے میں جھوٹ بولاجبکہ ٹرمپ ٹیم اور روس کےخلاف تحقیقات ان کی برطرفی کی وجہ بنا۔


    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا


    واضح رہےکہ 10 مئی کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کوعہدے سےبرطرف کر دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں ۔

  • برطرف ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ٹرمپ انتظامیہ پرایف بی آئی کو بدنام کرنے کا الزام

    برطرف ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ٹرمپ انتظامیہ پرایف بی آئی کو بدنام کرنے کا الزام

    واشنگٹن : ایف بی آئی کے برطرف ڈائریکٹر جیمز کومی کہتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ان کے اور ایف بی آئی کے بارے میں جھوٹ بولاجبکہ ٹرمپ ٹیم اور روس کیخلاف تحقیقات ان کی برطرفی کی وجہ بنا۔

    صدر ٹرمپ کی جانب سے برطرف کئے جانے والے ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی نے سینٹ میں پیش ہوکر ٹرمپ انتظامیہ پر انہیں اور ایف بی آئی کو بدنام کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے، جیمز کومی نے واضح کیا کہ روس نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی اور یہی تحقیقات ان کی برطرفی کی وجہ بنی۔

    جیمز کومی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی صدر بش یا صدر اوباما کے ساتھ ملاقاتوں کا تحریرمیمو تیار نہیں کیا ، تاہم ٹرمپ کی طبیعت اور عادتیں دیکھ کر محسوس ہوا کہ مستقبل میں ان ملاقاتوں کے ریکارڈ کی ضرورت پڑسکتی ہے اور اگر صدر ٹرمپ کے پاس کوئی ریکارڈ ہے تو جاری کریں۔


    مزید پڑھیں : کانگریس نے ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کو طلب کرلیا‘ ٹرمپ کے لیے خطرے کی گھنٹی


    جیمز کومی کا دعویٰ ہے کہ صدر ٹرمپ نے انہیں نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر مائیکل فلن کیخلاف مجرمانہ تحقیقات ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا تاہم سینیٹرز نے سوال کیا کہ انہوں نے صدر کو کیوں نہیں کہا کہ وہ انہیں ایسی بات نہیں کہہ سکتے جس پر کومی نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کی باتوں پر دنگ اور حیران تھے۔

    جیمز کومی کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں ہیلری کلنٹن کیخلاف ای میل اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہو چکی تھیں جبکہ روس اور ٹرمپ ٹیم کیخلاف تحقیقات میں مزید انکشافات ہورہے تھے، جو وہ بند کمرے کے اجلاس میں سینیٹرز کو بتا سکیں گے۔

    ڈھائی گھنٹے کی پیشی کے بعد سینیٹرز کا جیمز کومی سے اگلا مرحلہ بند کمرے میں شروع ہوا، جہاں میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم جیمز کومی کے براہ راست نشر ہونے والے بیانات نے صدر ٹرمپ کی کئی ٹویٹس کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔


    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا


    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کوعہدے سے برطرف کر تھا، ایف بی آئی ڈائریکٹرکومی کو امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کی سفارش پرہٹایا گیا تھا۔

    ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جیمز کومی کو اس لیے نکالا گیا ہے کہ ایف بی آئی ٹرمپ کی انتخابی مہم کے روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تفتیش کر رہی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں ۔

     

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کوعہدے سےبرطرف کر دیا۔

    تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو عہدے سےفارغ کردیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کےمطابق ایف بی آئی ڈائریکٹرکومی کو امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کی سفارش پرہٹایاگیا ہے۔

    دوسری جانب ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جیمز کومی کو اس لیے نکالا گیا ہے کہ ایف بی آئی ٹرمپ کی انتخابی مہم کے روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تفتیش کر رہی تھی۔

    خیال رہےکہ جیمزکومی اس وقت ٹرمپ کے بطورِ صدر انتخاب میں روس کے مبینہ کردار کے بارے میں تفتیش کر رہے تھے۔


    ڈونلڈ ٹرمپ نےقائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کوبرطرف کردیا


    یاد رہےکہ 56 سالہ جیمزکومی کی تعیناتی چار برس قبل ہوئی تھی اور بطور ڈائریکٹر ان کے عہدے کی میعاد مزید 6 سال تک تھی۔

    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں ڈونلڈٹرمپ نےامریکی قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی یٹس کومسلم ممالک پرپابندی کےحکم نامے کےدفاع سےانکارکرنے پر عہدے سے برطرف کردیاگیاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں