Tag: Jamiat Ulama e islam

  • ہم روشن خیالی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں‘ مولانا فضل الرحمان

    ہم روشن خیالی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں‘ مولانا فضل الرحمان

    سوات: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب ہم اسلامی روایات کی بات کرتے ہیں تو ہمیں انتہاپسند کہا جاتا ہے، ہم ایسی روشن خیالی کو  مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کرپٹ سیاست دانوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے‘ ہم نے ہمیشہ معصوم انسانوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔

    انھوں نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جب افغانستان پر حملہ کیا تھا تو قوم پرستوں نے ان کا ساتھ دیا۔ ہمیں طعنے دیے گئے کہ ہم طالبان کے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی ایسی تحریک کی حمایت نہیں کریں گے جو آئین اور قانون کے باہر ہو۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ فوج نے قیام امن کے لئے بھرپور کردارادا کیا ہے۔

    تحریک انصاف نے پختونوں کے کلچر کو تباہ کردیا، مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں مغرب کا فلسفہ سیاست کسی بھی صورت قبول نہیں ہے‘ جب ہم اسلام کی بات کرتے ہیں تو ہمیں جاہل کہا جاتا ہے۔ عزت دار خواتین سے دوپٹہ چھیننا آزادی نہیں ہے۔

    خیال رہے گزشتہ روز شانگلہ میں مولانا فضل الرحمان نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی روشن خیال نے پختونوں کی ثقافت کو تباہ کرکے انھیں بدنام کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ایک سازش لگتی ہے: مولانا فضل الرحمان

    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ایک سازش لگتی ہے: مولانا فضل الرحمان

    مانسہرہ: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سمندر پار پاکستانیوں‌ کے حق رائے دہی پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایک سازش لگتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے کسی لابی کا راستہ تو نہیں کھولا جارہا ہے؟

    مولانا نے کہا کہ ایک شخص حق کی بات کرتا ہے لیکن ہم فرائض کی بات کرتے ہیں، ہم ریاست کو مانتے ہیں اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر سیاست کر رہے ہیں، لیکن ریاست کو چلانے والے ناکام ہوگئے ہیں۔

    انھوں‌ نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جماعت نے خیبر پختونخواہ کو تباہ کردیا ہے اور کے پی حکومت پر تین سو ارب روپے کا قرضہ چڑھ گیا ہے۔

    الیکشن وقت پر ہونے کے بارے میں کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں: مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اگلا الیکشن تحریک انصاف کا آخری الیکشن ہوگا، عوام ووٹ کا درست استعمال سمجھیں۔

    انھوں‌ نے کہا کہ ہماری سیاست اور معیشت ستر سال سے ناکام لوگوں کے قبضے میں‌ ہے، عوام کو اپنا ووٹ باطل کے مقابلے میں‌ استعمال کرکے حق کا ساتھ دینا چاہیے۔

     واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو مقامی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کا کرنے کا حق دیا  جائے گا، ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے بہت صبر کرلیا ہے، اب ہم انھیں ووٹ دینے کا حق دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جے یو آئی کی صد سالہ تاسیسی تقریبات کا دوسرا روز

    جے یو آئی کی صد سالہ تاسیسی تقریبات کا دوسرا روز

    اضاخیل : جمعیت علمائے اسلام کی صد سالہ تاسیسی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، سہ روزہ تاسیسی تقریبات میں دنیا بھر کے مندوبین شریک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ یوم تاسیس کی تین روزہ تقریب کا آج دوسرا روز تھا، اجتماع میں قطر، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ ، نیپال،بھارت،بنگلہ دیش اور سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک کے وفود نے شرکت کی۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے شام پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پرپارلیمنٹ کا اجلاس بلایاجائے۔ تاسیسی جلسے سےخطاب میں خورشید شاہ نے کہا کہ جے یو آئی کا سیاست اور جہوریت کیلئے تاریخی کردار رہا ہے۔

    جلسے میں بشپ آف پاکستان نذیر عالم نے بھی شرکت کی اور عوام سے مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اجتماع میں شریک افراد کیلئے سیکیورٹی کے فرائض پچیس ہزار رضا کار اورتیرہ سو پولیس اہلکار انجام دے رہے ہیں۔

    پنڈال میں ستر سی سی ٹی وی کمیرے نصب ہیں، اجتماع کا کل آخری روزہے جس کے اختتام پر امام کعبہ خصوصی دعا کرائیں گے۔