Tag: Jamiat Ulema-e-Islam

  • ن لیگ اور پی پی کے بیان پر جمعیت علمائے اسلام کا ردعمل

    ن لیگ اور پی پی کے بیان پر جمعیت علمائے اسلام کا ردعمل

    ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان، پی پی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے بیان پر جے یو آئی  کے رہنما حافظ حمداللہ کا ردعمل آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سینیئر رہنما حافظ حمداللہ نے ن لیگ اور پی پی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی  وفد کی  مولانا سے ملاقات پر ن لیگ، پی پی کو تکلیف کیوں ہے؟ پی پی قیادت ن لیگ کیخلاف رات کی تاریکی میں بانی پی  ٹی آئی سے ملاقات کی منتیں کرتی رہی۔

    ن لیگی رہنما نے بھی فضل الرحمان کے بیان کی تردید کر دی

    جے یو آئی کے رہنما حمداللہ نے کہا کہ کچھ لوگوں نے صبح کا آغاز بسم اللہ اور نماز جمعہ تیاری کی بجائے مولانا پر تنقید سے  آغاز کیا، اتنی جلدی کیا تھی کچھ صبر سے کام لیتے ابھی تو کھیل شروع ہی نہیں ہوا، دونوں پارٹیوں نے کھیل شروع ہونے سے پہلے ہی بالنگ شروع کردی۔

    حافظ حمداللہ نے کہا کہ مولانا نے 2018  کیطرح 8 فروری کے الیکشن کو بھی دھاندلی زدہ قرار دیکر مسترد کیا، دونوں پارٹیوں کے صفوں میں شامل امیدوار بھی جھرلو الیکشن قرار دے رہے ہیں۔

    تحریک عدم اعتماد سے فیض حمید کا کوئی تعلق نہیں تھا، پیپلز پارٹی

    انہوں نے کہا کہ کیا ن لیگ، پی پی نے جنرل باجوہ کو 3 سال توسیع نہیں دی؟ کیوں دی؟ باجوہ  کو ایکسٹینشن پارلیمنٹ سے دیکر دونوں جماعتوں نے جمہوریت، سیاست کی توہین کی، جے یو آئی نے ایکسٹینشن کی برملا ببانگ دہل مخالفت کی۔

    جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی پی یہ بتائیں کہ پی ڈی ایم سے کس کے کہنے پر نکل گئی؟ ملک احمد خان آپ مولانا فضل الرحمن کو چیلنج نہیں دے سکتے، بڑے، چھوٹے میاں میں سے کوئی آگے بڑھنے کی ہمت کرے، اتنی جسارت نہ کریں  ورنہ بات دور تک بڑھے گی۔

  • تحریک انصاف  کی "آزادکشمیر "الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونےلگی

    تحریک انصاف کی "آزادکشمیر "الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونےلگی

    مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ عروج پر جاپہنچا، اہم شخصیات اور سیاسی جماعتوں کی غیر مشروط حمایت کے باعث تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس سے آل جموں کشمیر جے یو آئی کے وفد نے قاضی محمودالحسن کی سربراہی میں اہم ترین ملاقات کی۔

    ملاقات میں آل جموں کشمیر جےیو آئی نے آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا اور آل جموں وکشمیرجےیو آئی کے تمام امیدواروں کو پی ٹی آئی امیدواروں کےحق میں دستبردار کرانے کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر قاضی محمود الحسن کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا۔

    سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کی سیاست میں مذہبی جماعتوں کا ایک اہم کردار ہے، جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے، آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہونگے۔

  • تحریک انصاف کا  جمعیت علمائےاسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا جمعیت علمائےاسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے جمعیت علمائےاسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائرکرنےکا فیصلہ کرلیا اور کہا حافظ حسین احمد نے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے جمعیت علمائےاسلام کے خلاف فارن فنڈنگ کیس دائرکرنےکا فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب نے درخواست تیار کرلی ہے ، درخواست آج الیکشن کمیشن میں دائر کی جائے گی۔

    درخواست میں جے یو آئی کےسابق رہنما حافظ حسین احمد کےٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل کیا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حافظ حسین احمد نے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا، مولانافضل الرحمان سمیت کئی رہنما دونوں ممالک کا متواتر دورہ کرتےتھے۔

    پی ٹی آئی جمعیت علمااسلام کے خلاف الیکشن ایکٹ کےتحت کارروائی کی درخواست کرےگی۔

    خیال رہے حافظ حسین احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا مولانا فضل الرحمن نے لیبیا کے کرنل معمر قذافی اور عراق کے صدام حسین سے بھرپور امداد حاصل کی تھی ، جے یو آئی ف کو لیبیا اور عراق کی جانب سے جو فنڈنگ ہوئی ہے اسکا حساب لیا جانا چاہئے۔

    ان کو کہنا تھا کہ یہ فنڈنگ سیاسی جماعت کو ہوئی ہے یا کسی کو ذاتی طور پراس لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے ساتھ انصاف کرے اور جے یو آئی ف پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی فارن فنڈنگ کے بارے تفصیلات الیکشن کمیشن حاصل کرے۔