Tag: jammu and kashmir

  • نیویارک میں او آئی سی گروپ نے جموں و کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا

    نیویارک میں او آئی سی گروپ نے جموں و کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا

    نیویارک: اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں یو این قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی توثیق کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے رابطہ گروپ نے نیویارک میں جموں و کشمیر پر گروپ کے اجلاسوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کشمیر میں حریت قیادت، سیاسی کارکنوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی نظر بندی کی مذمت کی۔

    اعلامیے کے مطابق رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی اور بنیادی حقوق اور آزادیوں پر مسلسل پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا، اور جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کرنے والے ممالک کی تعریف کی۔

    اعلامیے کے مطابق گروپ اجلاسوں میں عالمی سول سوسائٹی اور تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے سے بھارت کے انکار کی مذمت کی گئی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر عالمی رہنماؤں کے کردار، اور مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر انسانی حقوق کی تنظیموں، بین الاقوامی میڈیا کے کردار کا خیر مقدم کیا گیا۔

    گروپ اجلاسوں میں اس امر پر اتفاق رائے کیا گیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعہ کا حل ناگزیر ہے، اور ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

    گلگت بلتستان پر حملے کی تیاری سے متعلق بھارتی سیاسی رہنماؤں کے بیانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں ایسے بیانات کو علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا۔

  • بھارت افواج میں خود کشی کے واقعات اکثر جموں و کشمیر میں ہوتے ہیں

    بھارت افواج میں خود کشی کے واقعات اکثر جموں و کشمیر میں ہوتے ہیں

    بھارتی افواج میں خود کشیاں عروج پر ہیں، ہر تیسرے روز ایک اور سالانہ 100 سے زائد خود کشی کے واقعات پیش آتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی افواج میں خود کشیاں بڑھتی جا رہی ہیں، خود کشی کے واقعات اکثر جموں و کشمیر میں ہوتے ہیں، 2001 سے اب تک مختلف واقعات میں 3300 سے زائد بھارتی فوجی خود کشی کر چکے ہیں۔

    پچھلے 5 سالوں میں 800 سے زائد بھارتی جوانوں نے افسران کے رویے سے تنگ آ کر خود کشی کی، 23 جنوری 2023 کو کرنل کھنہ نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی تھی، 9 جنوری 2023 کو فیروزپور میں لیفٹیننٹ کرنل نشانت نے بیوی کو گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔

    بھارتی افواج میں خواتین افسران بھی خود کشی پر مجبور ہیں، 2006 میں لیفٹیننٹ سشمیتا چکروتی نے بھرتی کے صرف 10 ماہ بعد اپنی جان لے لی تھی، سشمیتا کے مطابق افسران اسے ڈانس پارٹیوں اور ناجائز مطالبات کے لیے مجبور کرتے تھے۔

    اکتوبر 2019 کو پُونا میں لیفٹیننٹ کرنل رشمی مشرا نے پھندہ ڈال کر خود کشی کی تھی، دسمبر 2016 میں جموں میں میجر انیتا کماری نے سر پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔

    2007 میں کیپٹن نیہا راوت نے اپنے میجر جنرل لال پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا، 2007 سے اب تک بھارتی افواج میں خواتین افسران کے ساتھ زیادتی و جنسی ہراسگی کے 1243 واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • مقبوضہ وادی ایک بار پھر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

    مقبوضہ وادی ایک بار پھر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

    سری نگر: نام نہاد کل جماعتی کانفرنس سے قبل بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج مقبوضہ کشمیر کی قیادت سے ملاقات کریں گے، بھارت نواز کشمیری سیاسی جماعتوں کی قیادت کو دہلی اے پی سی کی دعوت دی گئی ہے۔

    نام نہاد کانفرنس کے زریعے دنیا کو گمراہ کرنے والی مودی سرکار نے دہلی کانفرنس سے قبل مقبوضہ وادی میں ہائی الرٹ کردیا ہے، قابض انتظامیہ نےمقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔

    دوسری جانب کشمیری سیاسی جماعتوں کے الائنس نے مطالبہ مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت فی الفور مقبوضہ وادی کی پانچ اگست سے پہلےکی خصوصی حیثیت بحال کرے۔

    بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی نمائندہ کل جماعتی حریت کانفرنس کو نظر انداز کیا جبکہ نام نہاد اے پی سی میں شرکت کرنے والوں کو ایجنڈہ تک نہیں دیا گیا۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کئے جانے کے اقدام کے دو سال بعد مودی کی بھارت نواز کشمیری رہنماؤں سے یہ پہلی ملاقات ہے، ملاقات کرنے والوں میں محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ اور غلام نبی آزاد شامل ہیں۔

    دوسری جانب حریت رہنما عبدالحمید لون کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی نےآج اپنےکٹھ پتلیوں کی کانفرنس بلارکھی ہے ، مودی کی طرف سے کانفرنس دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آل پارٹیز کانفرنس، ‘اب کشمیری عوام مودی کے کسی بھی جھانسے میں نہیں آئیں گے

    عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی ساری حریت قیادت جیلوں میں بندہے، مودی حریت قیادت کوجیلوں میں بند کرکے کا نفرنس کاڈرامہ کررہاہے،اب کشمیری عوام بھارت کےکسی بھی جھانسےمیں نہیں آئیں گے۔

    حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار نے ہمیشہ کشمیریوں سےدھوکہ کیا، کشمیری عوام کوحق خودارادیت کےسوا کوئی آپشن منظور نہیں، مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

    عبدالحمید لون نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیرکافوجی محاصرہ ختم کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرے، بھارت کی تاریخ ہےوہ ہمیشہ اپنےوعدوں سے مکر جاتا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز نے حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کوشہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز نے حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کوشہید کردیا

    پلواما : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے کشمیری کمانڈر ریاض نائیکو کو شہید کردیا، ریاض نائیکو کو برہان وانی کی شہادت کے بعد کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، پلواما میں بھارتی فورسزنے جعلی مقابلے میں حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کوشہید کردیا، ریاض نائیکو کو برہان وانی کی شہادت کے بعد کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔

    کشمیری کمانڈر کی شہادت کےبعد جنوبی کشمیر میں سخت کرفیو نافذ کر دیا اور موبائل انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی فورسزنے پلواما کے ہی مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن میں 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا اور گھرگھرتلاشی کے دوران بھارتی فوجیوں نے خواتین سے بدسلوکی کی جبکہ متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔

    بھارتی فورسزنے پلواما اورقریبی علاقوں کی آبادی کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔

    خیال رہے کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسز نے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 249 گھروں کوتباہ کیا جبکہ پیلیٹ گن کے چھروں سے 827 کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی۔

  • بھارتی آرمی چیف کی کشمیریوں اورپاکستان پرڈرون حملوں کی دھمکی

    بھارتی آرمی چیف کی کشمیریوں اورپاکستان پرڈرون حملوں کی دھمکی

    نئی دہلی : : بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کشمیریوں اور پاکستان پر ڈرون حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کوڈرون سےنقصان کے لئے تیار رہنا ہوگا اور ایل اوسی پار بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی گیدڑ بھبکیاں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں، ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کشمیریوں اورپاکستان پرڈرون حملوں کی دھمکی دے دی ہے۔

    بھارتی آرمی چیف نے کہا کشمیریوں کو ڈرون سے نقصان کےلئے تیار رہنا ہوگا، ڈرون سے ایل اوسی پار بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے رواں سال ستمبر میں بھارتی آرمی چیف نے جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا جنگ ڈھنڈورا پیٹ کر نہیں ہوتی، حکومت کی اجازت ملتے ہی جنگ شروع ہوجائے گی، ہمارا پلان تیار ہے، ضروری نہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک ہوں، لیکن کارروائی کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے ،بھارتی آرمی چیف کی پھرہرزہ سرائی

    اس سے قبل بھی بپن راوت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے لیکن تفصیل نہیں بتا سکتا، پاکستان کو معمول کے تعلقات کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

    جس کے بعد پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا تو پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے، کسی بھی قسم کی کارروائی ہوئی تو پاکستان اس کا بھرپورجواب دے گا۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب دینے کو تیار ہے، بھارتی آرمی چیف امن وامان کی صورتحال خراب نہ کریں، ہم جنگ کی تیاری پوری رکھ کر امن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، دس روز کے دوران بھارتی فوج نے 28 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں محبوبہ مفتی  کی حکومت ختم ، گورنر راج نافذ

    مقبوضہ کشمیرمیں محبوبہ مفتی کی حکومت ختم ، گورنر راج نافذ

    سری نگر :مقبوضہ کشمیرمیں مودی سرکارنے اپنی ہی کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کردیا اور وزیراعلی محبوبہ مفتی کی پارٹی سے اتحاد ختم کرکے گورنر راج نافذ کردیا جبکہ پلواما میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے قتل عام پرخاموش رہنے والی کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی بھارتی ایجنڈے پر کام کرنے کے باوجود اپنا اقتدار نہ بچا سکیں۔

    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے استعفیٰ دے دیا۔

    وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مستعفی ہوتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔

    مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیرمیں محبوبہ مفتی حکومت ختم کرکے گورنرراج نافذ کردیا اور گورنر نریندر ناتھ وہرا کو وادی میں اختیارات تفویض کردیے گئے ہیں۔

    گورنر نریندر ناتھ وہرا چوتھی بار مقبوضہ کشمیر کی حکومت سنبھال رہے ہیں، اس سے قبل وہ 2008، 2015 اور 2016 میں گورنر راج لگائے جانے کے دوران خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    پلواما میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

    دوسری جانب مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز بدستور کشمیری نوجوانوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہیں، پلوامہ میں مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

    ترال کے علاقے میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کی جان لی گئی جبکہ کارروائی کے دوران ایک گھر کو تباہ کر دیا۔

    اس سے پہلے علاقے میں بھارتی فوج کا ایک افسر اور جوان حملے میں زخمی ہوئے تھے، علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے

    پلواما اور ترال میں نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج جاری ہے ، مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی اور احتجاج دبانے کے لئے فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گدھا نائب تحصیل دار کا امتحان دے گا؟ ایڈمٹ کارڈ جاری

    گدھا نائب تحصیل دار کا امتحان دے گا؟ ایڈمٹ کارڈ جاری

    سری نگر: جموں کشمیر کے سروس سلیکشن بورڈ نے نائب تحصیل دار کے امتحانات میں گدھے کو بھی ایڈمٹ کارڈ جاری کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کشمیر حکومت کے ماتحت چلنے والے سلیکشن بورڈ کی سنگین غلطی ہفتے کے روز اُس وقت سامنے آئی کہ جب سوشل میڈیا پر صارفین نے گدھے کو جاری کیے جانے والے ایڈمٹ کارڈ کی تصویر شیئر کی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ونائب تحصیل دار کے امتحان کے انوکھے امیدوار کے ایڈمٹ کارڈ پر بھورے رنگ کے گدھے کی تصویر جبکہ اُس پر نام کچھور کھر ولد کریہون کھر کا نام درج ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی تعلیمی ادارے نے ایڈمٹ کارڈ پرطالب علم کی جگہ کتے کی تصویرچھاپ دی

    ایڈمٹ کارڈ پر اجرا کی تاریخ، پرچے کا وقت، امتحانی مرکز بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نائب تحصیل دار کی ملازمت کے لیے امیدواروں کے امتحانات اتوار کے روز مختلف علاقوں میں ہوں گے اور یہ ایڈمٹ کارڈ ایک روز قبل ہی سامنے آیا جس پر صارفین نے بورڈ کی غلطی کا بہت مزاق بنایا۔

    جموں کشمیر کے وزیرتعلیم سید محمد الطاف بخاری نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میرے خیال سے یہ کسی نے شرارت کی، سلیکشن بورڈ اس طرح کی سنگین غلطی نہیں کرسکتا کیونکہ امیدواروں کو کمپیوٹر ائزڈ ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جاتے ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: آگرہ یونیورسٹی کی سنگین غلطی، سلمان خان کی تصویر والی ڈگری جاری

    اُن کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو تعین کرے گی، اگر اس حوالے سے بورڈ کی غلطی سامنے آئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور چیئرمین کو فوری معطل کردیں گے‘۔

    واضح ہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر کا تعلیمی بورڈ گائے کو امتحان کا ایڈمٹ کارڈ جاری کرچکا جبکہ مغربی بنگال کے بورڈ نے کتے کو بھی امتحان کا امیدوار بنایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت، مزید 2 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی جارحیت جاری ہے۔ قابض فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ سرچ آپریشن کے بہانے متعدد نوجوان گرفتار بھی کرلیے گئے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فورسز کا طاقت کا اندھا دھند استعمال جاری ہے۔

    وادی میں سو پور کے علاقے میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے بہانے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن کردی۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی فورسزکی زیادتیوں کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

    لوگوں کو صورتحال سے بے خبر رکھنے کے لیے سو پور میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کا مقبوضہ کشمیر میں بھی شاندار جشن منایا گیا تھا جس پر چراغ پا ہو کر بھارتی فوج نے جشن مناتے کئی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی فوج نے سری نگر میں کرفیو بھی نافذ کردیا تھا۔

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا بیان بھی بھارتی میڈیا سے ہضم نہ ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی فتح پر یہاں عید سے پہلے عید آگئی ہے، حریت رہنما کے بیان پر بھارتی میڈیا نے سخت واویلا کیا تھا۔


  • مقبوضہ کشمیر میں طالب علم کی شہادت کے خلاف طلبا سڑکوں پر

    مقبوضہ کشمیر میں طالب علم کی شہادت کے خلاف طلبا سڑکوں پر

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں نے طلبا کو بھی سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا۔ حریت رہنماؤں نے طلبا سے اظہار یکجہتی کے لیے آج نمازجمعہ کے بعد احتجاج کی اپیل کردی۔

    بھارتی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں نے علم کے حصول میں مصروف طلبا کو بھی نہیں بخشا۔

    سرینگر میں انیس سال کے طالب علم کی شہادت اور کالج اساتذہ اور طالب علموں پر بھارتی فورسز کے تشدد کے خلاف مقبوضہ وادی کے طلبا گزشتہ 6 روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کا جیپ کے آگے نوجوان کو باندھ کر گشت

    طالبات بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہیں۔ احتجاجی طلبا و طالبات بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: کشمیری کو ڈھال بنانے پر بھارتی فوج پر مقدمہ

    کشمیریوں کے احتجاج کو دبانے کے لیے مختلف علاقوں میں اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں اور متعدد سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔

  • ہندو انتہا پسندوں نے مسلم ایم ایل اے کے منہ پرسیاہ رنگ پھینک دیا

    ہندو انتہا پسندوں نے مسلم ایم ایل اے کے منہ پرسیاہ رنگ پھینک دیا

    سری نگر: ہندوستان میں مسلمانوں بالخصوص پاکستانیوں پر ہونے والے پرتشدد حملوں کی لہرسے سیاسی رہنما بھی نہ رہ سکے جہاں ایک مسلمان ایم ایل اے انجینئر راشد کے چہرے پرمبینہ طور پردعوتِ گوشت کے انعقاد پرسیاہ رنگ پھینکا گیا ہے

    یہ واقع اس وقت پیش آیا جب انجیئنر راشد بھارت میں ٹرک ڈرائیور کی انتہا پسندوں کے ہاتھوں شہادت پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اوراس موقع پرانہیں تشدد کا بھی نشانہ بنایاگیا۔

    یہ واقع دہلی کے پریس کلب پر پیش آیا اور ایک ہی ماہ میں ایم ایل اے کو تشدد کانشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

    انجینئرراشد کو اسی ماہ کےاوائل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبرانِ نے جموں کشمیرکی اسمبلی میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا، راشد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔