Tag: jamshed dasti

  • تیل سے بھرا ٹرک لوٹنے کا مقدمہ،  سابق  رکن قومی اسمبلی جمشیددستی گرفتار

    تیل سے بھرا ٹرک لوٹنے کا مقدمہ، سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی گرفتار

    ملتان : سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کو گرفتار کرلیاگیا ، جمشیددستی پرآئل ٹینکرعملےکواغوااورتیل چوری کامقدمہ درج ہے اور مقدمے میں ان  کے 2سابق گن مین پولیس اہلکار اور 5دیگرساتھی نامزد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی ملتان سےگرفتار کرلیا گیا ، مظفرگڑھ پولیس نےجمشید دستی اور ان کے ساتھیوں کو گیلانی ہاؤس کےقریب سےگرفتارکیا، جمشیددستی پرآئل ٹینکرعملےکواغوااورتیل چوری کامقدمہ درج ہے اور مقدمے میں  جمشیددستی کے2سابق گن مین پولیس اہلکار اور 5 دیگر ساتھی نامزدہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل پولیس نے عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی کے خلاف تیل سے بھرے ٹرک لوٹنے پر دوسرا مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کے 2 ساتھیوں سمیت دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    مزید پڑھیں : آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی، جمشید دستی کی گرفتاری میں پولیس ناکام

    پولیس کا کہنا تھا جمشید دستی کئی روز سے روپوش ہیں جبکہ موبائل فون بھی بند ہے، ان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

    پولیس کے مطابق سابق یوسی چیئرمین ملک اجمل اور تاجر رہنما ملک عابد گرفتار ہیں جبکہ اہلکار فرخ شہزاد نے ساتھی اہلکاروں کے ساتھ آئل ٹینکر سے تیل لوٹا، گرفتار اہلکار فرخ شہزاد اور جمشید دستی کا گن مین رہ چکا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر میں جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری پکڑی گئی تھی، اسلامیہ یونی ورسٹی بہاولپور نے سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری انٹر میڈیٹ کی سند کی تصدیق نہ ہونے کے سبب منسوخ کردی تھی۔

    خیال رہے کہ 2018 میں عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی نے اپنے حلقے میں فری بس سروس شروع کر رکھی تھی، تاہم عام انتخابات ہارنے کے بعد یہ سروس بند کر دی گئی تھی۔

  • عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی والدہ انتقال کر گئیں

    عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی والدہ انتقال کر گئیں

    ملتان: پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ متوفیہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق رکن اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی والدہ غلام سکینہ کو طبیعت خراب ہونے پر نشتر اسپتال ملتان داخل کیا گیا تھا۔

    اسپتال میں جمشید دستی کی والدہ کی طبیعت کوشش کے باوجود نہ سنبھل سکی اور دورانِ علاج ہی ان کا قضائے الہٰی سے انتقال ہو گیا۔

    متوفیہ غلام سکینہ کی نمازِ جنازہ فرید کالونی میں ادا کی گئی جس کے بعد انھیں آبائی قبرستان واقع بستی دھل والا میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    نماز جنازہ میں سابق ممبران اسمبلی، سیاست دانوں، بلدیاتی نمائندوں، سرکاری افسران، وکلا اور صحافیوں سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

    والدہ کی نافرمانی کرنے پر جیل جانا پڑا، جمشید دستی


  • جمشید دستی نے الیکشن اصلاحات بل 2017 سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    جمشید دستی نے الیکشن اصلاحات بل 2017 سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    لاہور : پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے الیکشن اصلاحات بل 2017 چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے الیکشن اصلاحات بل 2017 کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایکٹ آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف قرار دیا جائے جبکہ انتخابی اصلاحات ایکٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

    جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پارلیمنٹ میں نالائق اراکین کا قبضہ ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ ایک ڈاکو کی حمایت کررہی ہے۔ یہ بل عوام اور آئین کی توہین ہے ۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف ، ایم کیو ایم ، پاکستان عوامی تحریک اور شیخ رشید  الیکشن اصلاحات بل 2017 کیخلاف درخواست دائر کر چکے ہیں، جس میں  استدعا کی ہے کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کو آئین کے منافی اور کالعدم قرار دیا جائے اور  نواز شریف کوبطور صدر مسلم لیگ ن کام کرنے سے فوری روکا جائے۔


    مزید پڑھیں : شیخ رشید نے ختم نبوت قانون اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی


    خیال رہے کہ گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ختم نبوت قانون اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے نمازجمعہ سےپہلے کی ڈیڈ لائن دیدی اور کہا کہ نبیﷺکے نام پر قربان ہونا ہمارا اعزاز ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل نااہل نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کا اہل بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی منظور کرایا گیا تھا۔

    ل کی شق 203 میں کہا گیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری کسی بھی سیاسی جماعت کی رکنیت اور عہدہ حاصل کرسکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عوام نے نوازشریف کو مسترد کردیا ہے، نواز شریف اب جیل میں جائیں گے، جمشید دستی

    عوام نے نوازشریف کو مسترد کردیا ہے، نواز شریف اب جیل میں جائیں گے، جمشید دستی

    سرگودھا : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ عوام نے نوازشریف کو مسترد کردیا ہے، نواز شریف اب جیل میں جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا جیل سے رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی شہر سلطان کی جانب رواں دواں ہے، جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے ، اس موقع پر جمشید دستی نے نواز شریف کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر اے آروائی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    جمشید دستی کا کہنا ہے کہ مجھے جاگیردارانہ نظام کیخلاف آواز اٹھانے پر سزا دی گئی، تخت لاہور کیخلاف پہلے بھی آواز اٹھائی اب بھی ان سے مقابلہ کروں گا، عوام نے نوازشریف کو مسترد کردیا ہے، نواز شریف اب جیل میں جائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اپوزیشن کا اتحاد ہوا تو عمران خان کے ساتھ ہوں گا، ہم سب مل کر ظالمانہ حکومت کیخلاف الیکشن میں حصہ لیں گے، الیکشن میں عمران خان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی رہائی پر اُنکے آبائی علاقے جتوئی میں جشن کاسماں ہے، کارکن جمشید دستی کی رہائی پر خوشی سے نہال ہیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور گونوازگو کے نعرے لگارہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی جیل سے رہا


    شہریوں کیجانب سے انکی رہائی کی خوشی میں کوئی مٹھائی تقسیم کر رہا ہے توکوئی نوٹ نچھاورکررہا ہے۔

    جمشید دستی کی والدہ بھی اپنے بیٹے کی رہائی پر بہت خوش ہیں، جمشید دستی کی بہن کا کہنا تھا کہ انصاف فراہم کرنے پر عدلیہ کے شکر گزار ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز سرگودھا انسداددہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیزتقریر کیس میں جمشید دستی کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • رکن قومی اسمبلی جمشید دستی جیل سے رہا

    رکن قومی اسمبلی جمشید دستی جیل سے رہا

    سرگودھا : انسداد دہشتگردی عدالت سے 6 مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایک لاکھ روپےکے مچلکےجمع کرانے کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا جس کے بعد ضروری کاغزی کرروائی مکمل کر کے انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔

    جیل سے باہر آمد پر ان کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے پر جوش استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیے گئے۔

    اس موقع پر جمشید دستی نے بتایا کہ سیشن جج صاحب سرگودھا اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج صاحب یہاں پر آئے اور جیل میں مجھے بی کلاس دلوائی اور کھانا کھلایاجس پران کا شکر گذار ہوں۔

    جمشید دستی کا کہنا تھا کہ جج صاحبان نے مجھ سے کہا یہ پاکستان کی اور پنجاب کی آزاد عدلیہ ہے وہ کسی سیاسی حکومت کی آلہ کار نہیں بلکہ میرٹ پر انصاف کرنے والے ہیں۔

    بعد ازاں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ جمشید دستی کی رہائی انتقام کی سیاست کے منہ پرطمانچہ ہے اورسلطنت شریفیہ کا تخت اب بکھرنا شروع ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کی رہائی جعلی اورسفاک سلطنت کے زوال کی علامت ہے اورحکومت مخالفین پرجبرآزمانے کی بدترین رسم زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے جمشید دستی کی رہائی پر عمران خان کو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی کی رہائی میں عمران خان نے کلیدی کردار ادا کیا جو دستی کی گرفتاری اور تشدد پر متفکر اور پریشان تھے۔

    سرگودھا اے ٹی سی میں جمشید دستی کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، نیٹ سول سوسائٹی اور وکلاء نےجمشید دستی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا اور مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں پیشی کے موقع پر جمشید دستی نے روتے ہوئے صحافیوں کو بتایا تھا کہ کہ پولیس کی حراست میں ان پر شدید تشدد کیا جارہا ہے، وہ 6 دن سے بھوکے ہیں اور انہوں نے کچھ نہیں کھایا۔

    خیال رہے کہ جمشید دستی کے خلاف مجموعی طور پر ستائیس مقدمات تھے،جن میں سے پانچ میں گرفتاری مطلوب تھی ۔

    جمشید دستی پر مظفر گڑھ سول لائن تھانے میں دہشتگردی ایکٹ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، جمشید دستی کی تقریباً تمام مقدمات میں ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔


    مزید پڑھیں : قید میں شدید تشدد کیا جارہا ہے، 6 دن سے بھوکا ہوں: جمشید دستی


    واضح رہے 8 جون کو عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو ڈنگا کینال کو زبردستی کھولنے ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے جبکہ اشتعال انگیز تقریر کرنے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں جمشید دستی کو گرفتار کر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جس کے بعد انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    جمشید دستی مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 178 سے گزشتہ دو انتخابات سے کامیاب ہوتے آرہے ہیں۔ انہوں نے سنہ 2010 میں بی اے کی جعلی ڈگری کا الزام لگنے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    بعد ازاں عدالتی احکامات کے بعد جمشید دستی نے دوبارہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہو کر اسمبلی تک پہنچے۔ جمشید دستی نے سنہ 2012 میں پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جمشید دستی کی رہائی، پی ٹی آئی کی وکلاء کو ہدایات جاری

    جمشید دستی کی رہائی، پی ٹی آئی کی وکلاء کو ہدایات جاری

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے جمشید دستی کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، بابر اعوان نے قانونی ٹیم کو ضروری ہدایات دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈنگا کینال کھولنے کے جرم میں گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو پاکستان تحریک انصاف نے رہائی دلانے کیلئے درخواست ضمانت دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے اپنی قانونی ٹیم کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

    ڈاکٹر بابر اعوان نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ جمشید دستی نے اپنے وکلا کے ذریعے خصوصی پیغام بھجوایا ہے، ان کی رہائی کیلئے پیرکو درخواست ضمانت دائر کی جائے گی۔

    ان کاکہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی کے وکلا کو جمشید دستی سے ملاقات کی ہدایت کی گئی تھی، 5رکنی قانونی کمیٹی نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں جمشید دستی سے ملاقات کرکے دیگر تفصیلات حاصل کیں۔


    مزید پڑھیں: تشدد کیا جارہا ہے، 6 دن سے بھوکا ہوں، جمشید دستی


     بابر اعوان کے مطابق 40منٹ کی ملاقات میں جمشید دستی سے وکالت نامہ بھی حاصل کیا گیا، انہوں نے کہاکہ جیل حکام کو جمشید دستی پر تشدد سے باز رہنے کا کہا گیا ہے۔

  • جمشید دستی پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ملے: میڈیکل رپورٹ

    جمشید دستی پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ملے: میڈیکل رپورٹ

    ملتان: پنجاب حکومت نے گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں دستی پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ملے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے طبعی معائنے کے لیے مقرر کیے جانے والے 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے جیل میں تفصیلی معائنے کے بعد اپنی رپورٹ جاری کردی۔

    رپورٹ کے مطابق دستی پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ملے جبکہ رکن قومی اسمبلی کی جانب سے تشدد کے باعث عارضہ قلب کی شکایت کو بھی بورڈ نے مسترد کردیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ دستی کے دانتوں کی تکلیف بھی تشدد کے باعث نہیں ہے جبکہ جمشید دستی کو قید کے باعث نفسیاتی طور پر مختلف الجھنوں کا شکار قرار دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں پیشی کے موقع پر جمشید دستی نے روتے ہوئے صحافیوں کو بتایا تھا کہ کہ پولیس کی حراست میں ان پر شدید تشدد کیا جارہا ہے، وہ 6 دن سے بھوکے ہیں اور انہوں نے کچھ نہیں کھایا۔

    اس سے قبل 8 جون کو عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ہیڈ کالو پر واقع ڈنگا کینال کو زبردستی کھولنے کی کوشش کی جس کے بعد محکمہ آب پاشی نے نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

    مزید پڑھیں : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی گرفتار

    بعد ازاں جمشید دستی کو گرفتار کر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جس کے بعد انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    جمشید دستی مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 178 سے گزشتہ دو انتخابات سے کامیاب ہوتے آرہے ہیں۔ انہوں نے سنہ 2010 میں بی اے کی جعلی ڈگری کا الزام لگنے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    بعد ازاں عدالتی احکامات کے بعد جمشید دستی نے دوبارہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہو کر اسمبلی تک پہنچے۔ جمشید دستی نے سنہ 2012 میں پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔


  • جمشید دستی کو تحفظ دیا جائے ، بہنوں کا چیف جسٹس سے مطالبہ

    جمشید دستی کو تحفظ دیا جائے ، بہنوں کا چیف جسٹس سے مطالبہ

    مظفر گڑھ: زیرحراست رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی کینسر کے مرض میں مبتلا بہن نے کہا ہے کہ روزے میں بھی بھائی کے ساتھ جیل میں بدتمیزی کی گئی، جیل انتظامیہ بھائی پر تشدد کررہی ہے، چیف جسٹس تحفظ فراہم کریں۔

    تفصیلات کے مطابق جمشید دستی کی کینسر میں مبتلا مریضہ نے گزشتہ شب 2 بجے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں کینسر کے آخری اسٹیج پر ہوں اگر میں فوت ہوگئی تو حکومت بھائی کو جنازے میں شرکت نہیں کرنے دے گی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ظالم جاگیردار پہلے بھی میرے بھائی پر ظلم کرتے رہے ہیں، جمشید دستی کو اس سے پہلے بھی حراست میں لیا گیا اور اُن پر تشدد کیا گیا، آج یہ سلوک کیا جارہا ہے کہ میں نے اپنے بھائی کو رکن اسمبلی ہونے کے باوجود ہتھکڑیوں میں دیکھا۔

    جمشید دستی کی بہن نے کہا کہ جیسے نوازشریف دو حلقوں سے کامیاب ہوئے ویسے ہی میرا بھائی بھی دو حلقوں سے کامیاب ہوا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا رکن اسمبلی کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے؟ ۔

    رکن اسمبلی کی ہمشیرہ نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ہمیں تحفظ دیا جائے اور بھائی کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عدالتی احکامات کے باوجود جیل انتظامیہ نے بھائی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

  • قید میں شدید تشدد کیا جارہا ہے، 6 دن سے بھوکا ہوں: جمشید دستی

    قید میں شدید تشدد کیا جارہا ہے، 6 دن سے بھوکا ہوں: جمشید دستی

    ملتان: گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر شدید تشدد کیا جارہا ہے، انہیں ایسی جگہ رکھا جاتا ہے جہاں چوہے، سانپ اور بچھو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈنگا کینال کھولنے کے جرم میں گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو ہتھکڑیاں لگا کر ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا کی عدالت لایا گیا۔

    اس موقع پر ان کی پولیس وین کی جالیوں کے ذریعے گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ روتے ہوئے چیف جسٹس سے اپنی حالت زار کا نوٹس لینے کی اپیل کر رہے ہیں۔

    جمشید دستی روتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ پولیس کی حراست میں ان پر شدید تشدد کیا جارہا ہے، وہ 6 دن سے بھوکے ہیں اور انہوں نے کچھ نہیں کھایا۔

    مزید پڑھیں : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی گرفتار

    انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی اپنی قید کا وقت یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جمہوری دور میں ان کے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے۔ وہ کئی دن سے سو نہیں پائے ہیں، جبکہ ان کی بیرک میں چوہے، سانپ اور بچھو موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں، انہیں صرف غریب ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ 8 جون کو عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ہیڈ کالو پر واقع ڈنگا کینال کو زبردستی کھولنے کی کوشش کی جس کے بعد محکمہ آب پاشی نے نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

    بعد ازاں جمشید دستی کو گرفتار کر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جس کے بعد انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

    جمشید دستی مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 178 سے گزشتہ دو انتخابات سے کامیاب ہوتے آرہے ہیں۔ انہوں نے سنہ 2010 میں بی اے کی جعلی ڈگری کا الزام لگنے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    بعد ازاں عدالتی احکامات کے بعد جمشید دستی نے دوبارہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہو کر اسمبلی تک پہنچے۔ جمشید دستی نے سنہ 2012 میں پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔


  • رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

    رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

    اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کوچودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا ، نہر زبردستی کھولنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا، آٹھائیس مئی کو کسانوں کے احتجاج کے موقع پر جمشید دستی نے ڈنگہ نہر کو زبردستی کھول دیا تھا، جس پر وزیر آبپاشی پنجاب نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

    مظفرگڑھ پولیس نے رات گئے جمشید دستی کو گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، جس کے بعد جمشید دستی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی گرفتار


    دوسری جانب آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے جمشید دستی کی گرفتاری پر ملک بھر میں سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے، ایسوسی ایشن کے صدر فیض اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں جمشید دستی کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے اور گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند کردیں گے۔

    یاد رہے کہ جمشید دستی مظفر گڑھ کے حلقہ این اے 178 سے گزشتہ دو انتخابات سے کامیاب ہوتے آرہے ہیں ، انہوں نے 2010 میں بی اے کی جعلی ڈگری کا الزام لگنے پر نیشنل اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    بعد ازاں عدالتی احکامات کے بعد جمشید دستی نے دوبارہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوکر اسمبلی تک پہنچے، جمشید دستی نے 2012 میں پیپلزپارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

    اپریل 2013 میں جمشید دستی پر جعلی ڈگری کا الزام ثابت ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے تین سال کی پابندی اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہوں نے سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف پٹیشن بھی دائر کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں ۔