Tag: jamshoro

  • نشہ آور شربت پلاکر بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ماموں گرفتار

    نشہ آور شربت پلاکر بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ماموں گرفتار

    جامشورو(30 اگست 2025): پولیس کا کہنا ہے کہ نشہ آور شربت پلاکر بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ماموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ کے ضلع جامشورو  میں واقعہ کوٹری شیرازی پاڑہ میں پیش آیا، جہاں نشہ آور شربت پلاکر بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ماموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر شیخ نے بہن کے گھر جا کر سب کو نشہ آور شربت پلا کر بے ہوش کیا تھا، اسپتال منتقلی پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقل کیےگئے دیگر 4 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر شیخ کے خلاف اس کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-principal-allegedly-raped-student/

    اس سے قبل فیصل آباد تھانہ صدر کے علاقے میں عینی بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر نشہ اور چیز پلا کر بے ہوش کرنے کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی تھی۔

  • جامشورو : آصفہ بھٹو کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    جامشورو : آصفہ بھٹو کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

    جامشورو ٹول پلازہ کے قریب خاتونِ اوّل و رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے اور لاٹھیاں برسانے والے قوم پرست کارکنان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

    احتجاج کے دوران گاڑی روکنے اور پتھراؤ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے آصفہ بھٹو کی گاڑی کو ایم9پر روکا گیا۔

    بینظیر گیٹ کے سامنے کینال معاملے پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کی جارہی تھی، جام شورو پولیس نے 16 نامزد اور60نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    مذکورہ مقدمہ ہنگامہ آرائی، سڑک بلاک کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر درج کیا گیا، پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

    آصفہ بھٹو زرداری کا قافلہ کراچی سے نواب شاہ جاتے ہوئے گزشتہ روز روکا گیا تھا۔ قافلے میں شامل پولیس نفری نے ایک منٹ میں ہی آصفہ بھٹو کی گاڑی کو بحفاظت نکال لیا تھا۔ مظاہرین کینال منصوبے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

  • جامشورو: انڈس ہائی وے پر گاڑی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

    جامشورو: انڈس ہائی وے پر گاڑی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

    جامشورو: انڈس ہائی وے خانوٹ پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئی۔

    حکام کا بتانا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی الٹ کر گڑھے میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں اس کے علاوہ جاں بحق کرمنل کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔

  • جامشورو: زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد جاں بحق

    جامشورو: زائرین کی بس کو حادثہ، متعدد جاں بحق

    جامشورو: صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مانجھند کے قریب زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

    ایس ایس پی جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور ایک بچی بھی شامل ہے، زخمیوں کو مانجھند اسپتال اور سیہون عبد اللہ شاہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ایس ایس پی کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو سیہون جا رہے تھے۔

  • جامشورو: ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کریکر دھماکا، بم لے جانے والا ہلاک

    جامشورو: ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کریکر دھماکا، بم لے جانے والا ہلاک

    جامشورو: صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کریکر دھماکا ہوا ہے، جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو کے دفتر کے باہر کریکر دھماکا ہوا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم لے جانے والا خود ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت اللہ بخش کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔

    دھماکے کے بعد پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، آس پاس ایریا کی تلاشی بھی لی گئی۔

  • جامشورو کے قریب رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، ڈاؤن ٹریک بلاک

    جامشورو کے قریب رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، ڈاؤن ٹریک بلاک

    کراچی: پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس جامشورو کے قریب پٹڑی سے اترگئی۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق بھولاری اسٹیشن کےقریب رحمان بابا ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رحمان بابا ایکسپریس کی پہلے مال گاڑی سے ٹکر ہوئی، جس پر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگایا، ایمرجنسی بریک لگانے کے باعث تین بوگیاں ٹڑی سے اتریں، جس کے نتیجے میں ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بلاک ہوگیا ہے اور اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

    ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ کردی ہے، جائے حادثے پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی او ریلوے خود ریلیف ٹرین کے ہمراہ روانہ ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں: ریلوے پھاٹک پر ٹرین کے سامنے گیس ٹینکر آ گیا، حادثے میں کئی افراد زخمی

    واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی رحمان بابا کو دوبار حادثات کا شکار ہوئی تھی، چھیبس جون دو ہزار اکیس کو ٹنڈو آدم کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ریلوے پھاٹک پر پھنسے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں انجن ڈرائیور اور فائرمین معمولی زخمی ہوئے تھے۔

    دس جولائی دو ہزار اکیس کو بھی رحمان بابا ایکسپریس خانپور کے قریب گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • کوٹری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا

    کوٹری میں ریلوے ٹریک پر دھماکا

    جامشورو: کوٹری اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کوٹری اسٹیشن کے قریب ڈاؤن ٹریک پر آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا ہے، واقعہ کوٹری اسٹیشن کے قریب خورشید کالونی پر پیش آیا جس کے بعد ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے باعث ریلوے پٹری کا ایک فٹ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کو کوٹری، حیدرآباد اور بھولاری سمیت دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد ریلوے حکام نے بی ڈی ایس عملے کو طلب کیا جبکہ ریلوے پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز بھی جائے حادثے پر پہنچ چکی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر کریکر دھماکا

    ریلوے حکام کے مطابق دھماکےکےمقام سے سے چند منٹ قبل ہزارہ ایکسپریس گزری تھی، واقعے کے بعد حیدرآباد سےکراچی جانے والےٹرینوں کی روانگی روک دی گئی ہے۔

    گذشتہ چار روز کے دوران سندھ کے حدود میں ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب چھ اپریل کو ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا، جس کے باعث اپ ٹریک کا 10 انچ کا ٹکڑا ٹوٹ گیا تھا۔

    تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

     

  • جامشورو: ایک اور ٹرین حادثے کا شکار

    جامشورو: ایک اور ٹرین حادثے کا شکار

    جامشورو: محکمہ ریلوے کی نااہلی کے باعث ٹرین حادثات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں، آج بھی جامشورو میں مال بردار ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق اس بار حادثہ کوٹری ڈاؤن یارڈ میں پیش آیا، جہاں کوٹری اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے نتیجے میں ڈاؤن یارڈ سے مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین سو فٹ ٹریک متاثر ہوا ہے، واقعے کے بعد ریلوے کی امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کوٹری کے قریب مال بردار ٹرین کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    جامشورو ڈویژن میں چند ہفتوں کے دوران مال بردار ٹرین کے پٹری سے اترنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، سترہ جون کو کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور وزیر محمد اور پاکستان ریلوے کا فائرمین معمولی زخمی ہوا۔

    اس سے قبل گذشتہ سال اکتوبر میں گھوٹکی کے قریب مال بردار ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتری تھیں۔

  • بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    جامشورو : بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد احتجاج کا فیصلہ ان کا اپنا ہے، چاہے کسی کا بھی دھرنا رہا ہو ہم خود شریک نہیں رہے، مولانا صاحب کے دھرنے میں ہماری مورل سپورٹ ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے جامشورو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق صوبہ سندھ کو پورا حصہ نہیں دیتا پھر ہماری غربت کا مذاق اڑاتے ہیں، آئینی حقوق اور وسائل دیں تاکہ عوامی مسائل حل ہوں۔

    جامشورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست اور ایشوز کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے ہیں تاہم دھرنے سے متعلق پالیسی پاکستان پیپلزپارٹی کی ایک ہے۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدل دیا، یہ تاریخی حملہ ہے۔

    ذوالفقار بھٹو شہید نے کہا تھا کہ نیند میں بھی کشمیر پر غلطی نہیں کرسکتا، کشمیری عوام کی جدوجہد بارآور ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مسئلہ کشمیر پر حکومت کی نااہلی برداشت نہیں کرسکتے اور نہ اس معاملے پر کوئی بھی پاکستانی کسی قسم کی کوتاہی برداشت کرے گا۔

     

  • جامشورو میں 2 گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

    جامشورو میں 2 گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

    جامشورو: صوبہ سندھ کے شہر جامشورو میں 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو میں انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے تھے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    اس سے قبل رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    یاد رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔