Tag: Jamshoro: Indus Highway

  • جامشورو : مشتعل افراد نے ادویات کا ٹرک نذر آتش کردیا

    جامشورو : مشتعل افراد نے ادویات کا ٹرک نذر آتش کردیا

    جامشورو : مورو واقعے کے خلاف مبینہ طور پر سندھ کی 3 یونیورسٹیز کے طلباء سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ادویات سے بھرا ٹرک نذر آتش کردیا۔

    اے آر وائی نیوز حیدرآباد کے نمائندے جام فرید لاکھو کی رپورٹ کے مطابق جامشورو میں مورو واقعے کے خلاف مظاہرین نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے انڈس ہائی وے پر نجی یونیورسٹی کے سامنے دھرنا دے دیا۔

    مظاہرین کے احتجاج کے سبب ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور شاہراہ کے اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے ایک منی ٹرک نذر آتش کردیا جو ادویات لے کر کراچی سے پنجاب جا رہا تھا واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

  • جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں چھ افراد جاں بحق اور 25 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جام شورو انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس کے درمیان ہونے والے خوفناک میں تصادم میں 6افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

    مسافر بس لاڑکانہ سے کراچی آرہی تھی کہ مین انڈس ہائی پر یہ حادثہ پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا تاہم رات کے اندھیرے کی وجہ سے امدادی کام تاخیر کا شکار ہیں۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی طارق نواز نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    ایس ایس پی کے مطابق مزید زخمیوں کو گاڑی کی باڈی سے نکالا جارہا ہے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ 15 افراد جاں بحق ہوسکتے ہیں تاہم اس کی تصدیق اسپتال سے ہی ہوسکتی ہے۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

  • جامشورو: انڈس ہائی وے پر خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

    جامشورو: انڈس ہائی وے پر خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

    جامشورو: صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر خانوٹ قصائی موڑ پر پیش آیا ،جہاں تیز رفتار کار اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہں طبی امداد دی جارہی ہے، فوری طور پر حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے مضافاتی علاقے کاٹھور میں دو ٹریلر ٹکراگئے، حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا، حادثے کے بعد زخمی کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔