حیدرآباد: جامشورو ایم 9 موٹر وے پر منی ٹرک اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے 2 زخمی سول اسپتال میں دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کا تعلق میرپورخاص کے علاقے سلطانہ آباد ہے۔
اس سے قبل انڈس ہائی وے خانوٹ پر گاڑی الٹ کر گڑھے میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر پولیس نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئی۔
گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق
حکام کا بتانا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے گاڑی الٹ کر گڑھے میں گر گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔