Tag: jamshoro

  • میری دہری شہریت اگر ثابت ہوجائے تو مستعفی ہوجاؤں گا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    میری دہری شہریت اگر ثابت ہوجائے تو مستعفی ہوجاؤں گا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    جامشورو  : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میری دہری شہریت پربات کرنے والے ثابت کردیں تو مستعفی ہوجاؤں گا، اٹھارہویں ترمیم میں کچھ چیزیں اچھی بھی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب الیکٹڈ ہیں اور نہ ہی سلیکٹڈ ان کی بات کا کیا جواب دوں؟ میری دہری شہریت پربات کرنے والے اگر ثابت کردیں تو عہدے سے مستعفی ہوجاؤں گا اور جو میری دہری شہریت ثابت نہ کرسکے وہ اپنی سزا کا بھی تعین کرے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ18ویں ترامیم سے متعلق جو کچھ کہا وہ میری ذاتی رائے ہے، اس ترمیم کے تحت بعض معاملات خراب کئے گئے، اس میں کچھ اچھی تو کچھ بری چیزیں بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے ملک اور اب صوبے کو لوٹنے کا نعرہ لگایا گیا ہے، کرپشن سے متعلق جو بھی ملوث ہوا نیب کو خود کیس دوں گا، کرپشن میں بڑی گردنیں نکل جاتی ہیں، غریب پھنس جاتے ہیں، کسی غریب کو پھنسنے نہیں دوں گا چاہے وہ نواز شریف کا آدمی کیوں نہ ہو۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہر کا پانی چوری کیا جارہا ہے، کراچی اور سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا، سندھ حکومت ناکام ہو گئی۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی کا پانی چوری کرکے ٹینکرمافیا کی ملی بھگت سے فروخت کیا جارہا ہے، سندھ میں پانی کی قلت ہے،12ارب روپے ہضم کئے جارہے ہیں، 12ارب روپے فیڈریشن کی ملکیت ہیں، میں کراچی اور سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بہت سے ایشوز حل کئے، پانی کے وال بھی مضبوط کرنا آتے ہیں، ڈیم میں کرپشن سے متعلق نیب کو کیس ریفر کیا جائے گا، سوا ارب کی خاطر سندھ حکومت کو11ارب ضائع نہیں کرنے دوں گا۔

  • جامشورو میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سےاترگئیں

    جامشورو میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سےاترگئیں

    جامشورو : صوبہ سندھ کے شہرجامشورو میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو کے علاقے سن کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاورجا رہی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی جانے والی دوسری ٹرین کوآمری کے قریب روک دیا گیا، سن اورآمری کےدرمیان اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک تاحال معطل ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 13 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی میں 10 سے 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    خوشحال خان ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں‘ 15 افراد زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسان ریلوے اسٹیشن کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کا انجن اور 7 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھیں جس کے نتیجے میں 15 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

    خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جارہی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں برس 10 جون کو پاکستان ریلوے کی مال بردار ٹرین سکھر کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی، 27 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

  • لوگ ڈیم بنانے کی بات کرتے ہیں جس کے لیے پانی نہیں ہے: مراد علی شاہ

    لوگ ڈیم بنانے کی بات کرتے ہیں جس کے لیے پانی نہیں ہے: مراد علی شاہ

    جامشورو: سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوگ ڈیم بنانے کی بات کرتے ہیں جس کے لیے پانی نہیں ہے، ہم نے دستیاب پانی کو بچانے کے لیے کینال لائننگ کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے پانی کی بات کی گئی تو پنجاب نے مخالفت کی، شہباز شریف بتائیں کہ ہم نے کراچی کے پانی کی بات کی تو مخالفت کیوں کی؟

    انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے، ہم الیکشن کی تیاری پورے 5 سال کرتے ہیں، عوام پیپلزپارٹی کے انتخابی امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔


     

    سندھ ہائی کورٹ : مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیل مسترد

    سابق وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، الیکشن پر تحفظات سے متعلق ہمارے چیئرمین نے بھی ذکر کیا، صورت حال جو بھی ہو پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پارٹی کی پوزیشن اچھی ہے، الیکشن میں پنجاب سے بھی خاطر خواہ نتائج ملیں گے، اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کو دور کریں گے۔


    مراد علی شاہ کی دہری شہریت اور اقامہ عدالت میں چیلنج


    پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مٹھی اور اسلام کوٹ کے پلانٹس کے کنکشن حیسکو نے کاٹے، ہمارے دور میں معاہدے کے تحت کنکشن نہیں کاٹے جاسکتے تھے جبکہ نوابشاہ میں جو سہولیات ہیں وہ شاید کراچی میں بھی میسر نہیں ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیب نے اربوں روپے مالیت کی 10 ہزار ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرالی

    نیب نے اربوں روپے مالیت کی 10 ہزار ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرالی

    جامشورو: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے ضلع جامشورو میں اربوں روپے مالیت کی 10 ہزار ایکڑ پر پھیلی سرکاری زمین واگزار کرالی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ 75 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین نجی بتا کر فروخت کی جارہی ہے، جس پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے اسے واگزار کرالیا۔

    نیب ترجمان کے مطابق مذکورہ سرکاری زمین جامشورو تھانہ بھولا خان کی حدود میں واقع ہے جس پر قبضہ کیا گیا تھا، سرکاری زمین پرائیویٹ کر کے درجنوں ہاؤسنگ سوسائٹیز بنادی گئی تھیں۔

    ترجمان نیب نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جامشورو کی سرکاری زمین کو محکمہ ریونیو سندھ کے ملازمین فروخت کر رہے تھے، اس سلسلے میں نیب نے 17 اپریل کو محکمہ ریونیو کے تین ملازمین کو گرفتار بھی کیا تھا۔

    قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے بتایا کہ سرکاری ملازمین ریکارڈ میں جعلی اندراج کرتے تھے، نیب نے ڈی سی جامشورو سے زمین کا اندراج منسوخ کروا کر حکومت کو واپس دلوا دی، دوسری طرف ریونیو حکام نے مزکورہ زمین پر خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

    نیب کی کارروائیاں، سیکریٹری بلدیات نے دفتری امور احتجاجاً بند کردیے


    واضح رہے کہ سندھ میں قومی احتساب بیورو خاصی متحرک ہے اور مختلف سرکاری محکموں میں کرپشن کے کیسز سے نمٹ رہی ہے، پچھلے مہینے نیب نے محکمہ بلدیات کے ذاتی سیکریٹری رمضان سولنگی کے گھر چھاپہ مارکر بھاری تعداد میں کرنسی نوٹ، سونا اور پرائز بانڈ سمیت دیگر قیمتی اشیا برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کے پاس لوگوں کو برا کہنے کے علاوہ کوئی پلان نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

    عمران خان کے پاس لوگوں کو برا کہنے کے علاوہ کوئی پلان نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

    جامشورو: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس لوگوں کو برا کہنے کے علاوہ کوئی پلان نہیں، ان سے ایک چھوٹا صوبہ خیبر پختونخوا نہیں سنبھالا گیا، پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے جو پاکستان کو سنبھال سکتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے کا حکومت کے پاس اختیار نہیں تھا، سیہون جامشورو روڈ پر حکومت نے سندھ سے دشمنی کی، روڈ کی دو لین بنی ہیں دو مزید بنانی ہیں، میں کہتا ہوں مجھے دیں میں تیزی سے مکمل کروں گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاست کی مکمل اجازت ہے تاہم کسی کو بھی دہشت گردی نہیں کرنے دیں گے، آٗئندہ عام انتخابات میں عوام ایم کیو ایم کو ووٹ نہیں دیں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، احسن اقبال پر حملہ دہشت گردی ہے، دہشت گردوں کی کوشش ہے اس امن کو سبوتاژ کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیہون میلے میں بیرون ملک سے بھی لوگ آتے ہیں، سندھ صوفیوں کی دھرتی اور امن کا گہوارہ ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں امن بڑی قربانیوں سے آیا ہے، دہشت کا ماحول ختم ہوگیا، مراد علی شاہ

    واضح رہے کہ مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ کراچی میں امن بڑی قربانیوں سے آیا ہے، دہشت کا ماحول ختم ہوگیا ہے، سیکڑوں لوگوں نے جانوں کی قربانی دے کر ہمیں چین سے جینے کا موقع دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، مرادعلی شاہ

    سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، مرادعلی شاہ

    جامشورو: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سندھ میں کوئی مستقبل نہیں، پاناما لیکس کے فیصلہ سے سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہون میں یوسی چیئرمین مخدوم ضمیر عباسی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

     وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے سے جلد بیروزگاری کاخاتمہ ہوگا اورنوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر نوکریاں دی جائیں گی۔

     انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سندھ میں کوئی مستقبل نہیں اورسندھ میں آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی بنائے گی، انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کبھی بھی اس پوزیشن میں نہیں آئیگی کہ اس سے انتخابات میں اتحاد کرنا پڑے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہرسیاسی جماعت انتخابی عمل کے لیے تیار رہتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا جو بھی عدالتی فیصلہ آئے گا اس کے ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔

     انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ پولیس اہلکاروں کی شہادت پرافسوس ہے، انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور حکومت سندھ نے اس ضمن میں کئی اہم اقدامات کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ سندھ میں ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت امن امان کی صورتحال بہتر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے فنڈزجاری نہیں کرتی جس کی وجہ سے سندھ کے کئی منصوبے پورے نہیں ہوسکے، انہوں نے کہا کہ عیدالفطرکے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی پی پی ایک جمہوری پارٹی ہے اور اختلاف رائے رکھناجمہوریت کا حسن ہے مگراس سے یہ تاثر لیناکہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک موجود ہے درست نہیں۔

  • حیدرآباد : مہران یونیورسٹی کے طالب علم کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

    حیدرآباد : مہران یونیورسٹی کے طالب علم کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

    حیدرآباد : مہران یونیورسٹی کا پانچ روز سے لاپتہ طالب علم شہبازسومرو کا پتہ چل گیا، مذکورہ طالب علم کراچی میں اپنے ماموں کے گھر رہائش پذیر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ کے بعد مہران یونیورسٹی جامشورو کا طالب علم بھی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔

    اہل خانہ کا کہنا تھا کہ شہباز سومرو پانچ روز قبل یونیورسٹی گیا تھا اور واپس نہ لوٹا۔ اب اس واقعے کا ڈراپ سین ہوگیاہے۔ لاپتہ طالب علم شہبازسومرو کا پتہ چل گیاہے۔


    Police reveal about where student from… by arynews

    میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد شہباز سومرو کے ایک رشتے دار نے بتایا ہے کہ شہباز اپنے ماموں کے گھر کراچی میں ہے اور اس کا اپنے گھر والوں سے رابطہ بھی ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں : حیدرآباد:مہران یونیورسٹی جامشورو کا طالبعلم پراسرار طور پر لاپتہ

    یاد رہے کہ شہباز سومرو حسین آباد کارہائشی ہے، لاپتہ طالب علم کے والد کی درخواست پر پولیس نے رپورٹ بھی درج کرلی تھی، تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شہبار سومرو نے پانچ روز تک گھر والوں سے رابطہ کیوں نہیں کیا؟

  • این اے 246: کیمرے اور بائیو میٹرک نظام نصب نہیں کرسکتے، قائم علی شاہ

    این اے 246: کیمرے اور بائیو میٹرک نظام نصب نہیں کرسکتے، قائم علی شاہ

    جامشورو : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں سی سی ٹی وی کیمراز اور بائیو میٹرک نظام نصب نہیں کر سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز نے کراچی میں ہونے والے ضنمی الیکشن میں حکومت کو سی سی ٹی وی کیمراز اور بائیو میٹرک نظام نصب کرنے کی تجاویز دی ہیں اور اس ضمن میں رینجرز نے الیکشن کمیشن سے بھی رابطہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کم وقت ہونے کی وجہ سے دونوں تجاویز پر عمل نہیں کیا جاسکتا اور اگر اس طرح کے اقدامات کئے گئے تو عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں ایسے اقدامات کے لئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے پاس وسائل ہی نہیں ہوں گے ۔

    یہ بات انہوں نے ضلع جامشورو میں سپرہائی وے پرعالمی ادارہ خوراک کی تنظیم کی جانب سے سندھ میں قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کرنے اور فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے ہیومینی ٹیرین ریسپانس فیسلیٹی ویئر ہاؤسیز کی پراوینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے حوالے کرنے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخابات کے دوران پاک فوج کو مقرر کرنے کا مطالبہ تمام جماعتوں نے مشترکہ طور پر کیا جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے ضمنی انتخابات کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کی گئی ہے اور حکومت سندھ کی اولین کوشش ہے کہ پُر امن طریقے سے شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور آپریشن کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، تاکہ سندھ سے جرائم کی بیخ کنی کی جاسکے اور اس ضمن میں پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے بھی واضح ہدایت دیں ہیں کہ سندھ کے امن و امان پر کسی بھی قسم کی سودے بازی نہ کی جائے۔

  • جامشورو،مسافر کوچ اور رکشے میں تصادم،4 جاں بحق،2 زخمی

    جامشورو،مسافر کوچ اور رکشے میں تصادم،4 جاں بحق،2 زخمی

    جامشورو/ سکھر:  انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور رکشے ٹکرا گئے، چار افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ ادھر سکھر ٹول پلازہ پر وین کا گیس سلینڈر پھٹ گیا تاہم مسافر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو انڈس ہائی وے مہران یونیورسٹی کے سامنے مسافرکوچ اوررکشہ کے تصادم نےچارافراد کی جان لے لی۔

    پولیس کے مطابق رکشہ رونگ سائیڈ سے جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔ مرنے والوں میں دو خواتین سمیت رکشہ ڈرائیور شامل ہے جبکہ دوزخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا.

    حادثے کے بعد شہریوں نے شدید احتجاج کیا،ٹول پلازہ سکھر پر گھو ٹکی سے شکارپور میلے میں جانے والی مسافروین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اوروین کا گیس سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا تاہم بروقت امدادی کارروائی کرکے تمام مسافروں کو بچالیا گیا۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو اپنی مدد آپ اور پولیس کی مدد سے بچایاگیا۔ حادثے کے بعد وین ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

  • جامشورو : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، تین گرفتار، بارودی مواد برآمد

    جامشورو : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، تین گرفتار، بارودی مواد برآمد

    جامشورو : پولیس نے بارودی مواد برآمد کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جامشورومیں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ساٹھ کلو بارودی مواد برآمد کرکے کراچی میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنا دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان بارودی مواد کے ساتھ حیدرآبادسےکراچی جارہےتھے کہ سپرہائی وے کےقریب پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نےفرار ہونے کی کوشش کی۔

    پولیس نے جوابی  کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کوگرفتارکرکےبارودی مواد تحویل میں لے لیا۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتارہونے والے تینوں افراد کاتعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہےجبکہ ملزمان کےساتھ تین بچےبھی تھے جن کی تلاش کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے۔