Tag: jamshoro

  • مضرصحت گندم کی فراہمی،ڈی ایس پی اورگودام انچارج معطل

    مضرصحت گندم کی فراہمی،ڈی ایس پی اورگودام انچارج معطل

    جامشورو:صوبہ سندھ کے وزیر خوراک نے کوٹری کے نواحی علاقے بولاری میں چھاپہ مارکر ناقص گندم کی فراہمی کے الزام میں گودام انچارج اور ایک پولیس افسر کو معطل کردیا۔

    تھر میں ڈیڑھ ماہ سے جاری قحط اور غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پنتالیس تک پہنچ گئی۔میڈیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد کسی حد تک صوبائی حکومت اور وزراء کوہوش آ گیا۔

    صوبائی وزیرخوراک جام مہتاب ڈہر نے کوٹری کے قریب بولاری میں گندم کےایک گودام پرچھاپہ مارکرتھر میں ناقص اور مضر صحت گندم فراہم کرنے کے الزام میں ڈی ایس پی قمر دین اور گودام انچارج نذر لوند کومعطل کردیا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قحط سالی سے متاثرہ اضلاع میں کروڑوں ٹن گندم فراہم کی جارہی ہےجبکہ صوبے میں بڑی مقدار میں گندم موجود ہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ مخالفین چاہے کچھ بھی کہتے رہیں پیپلزپارٹی نے تھرپارکرمیں ریکارڈکام کیا ہے۔

  • مغوی ڈاکٹر امداد سومرو کا قتل، ملزمان گرفتار

    مغوی ڈاکٹر امداد سومرو کا قتل، ملزمان گرفتار

    جعفر آباد: مغوی ڈاکٹر امداد سومرو کے قتل میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں، ملزمان کو جعفر آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    تئیس روز قبل اغواء کئے گئے مغوی ڈاکٹر امداد سومرو کے قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد شامل ہیں، جن کی گرفتاری بلوچستان کے علاقے جعفر آباد سے عمل میں آئی۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

    معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر امداد سومرو کی تشدد زدہ لاش گزشتہ روز تھرمل پاور جامشورو سے برآمد ہوئی تھی، ملزمان نے ڈاکٹر کی رہائی کے لئے بھاری تاوان طلب کیا تھا۔

    ڈاکٹر امداد سومرو مینٹل اسپتال حیدرآباد میں ڈپٹی ایم ایس کے عہدے پر فائز تھے۔

  • ماہر نفسیات ڈاکٹر امداد سومرو کی تشدد زدہ لاش برآمد

    ماہر نفسیات ڈاکٹر امداد سومرو کی تشدد زدہ لاش برآمد

    جامشورو: ماہر نفسیات ڈاکٹر امداد سومرو کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، معروف ماہر نفسیات کو بائیس روز قبل اغواء کیا گیا تھا۔

    بائیس روز قبل اغواء کیے جانے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر امداد سومرو کی تشدد زدہ لاش تھرمل پاور جامشورو کے نزدیک سے برآمد ہوئی، پولیس نے ڈاکٹر امداد کی بازیابی کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جو بے سود ثابت ہوئے ۔

    آج صبح امداد سومرو کی لاش ملنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر پولیس نے لاش کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا۔

    بعد ازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملزمان نے مغوی ڈاکٹر کے لئے بھاری تاوان طلب کیا تھا۔

    ڈاکٹر امداد سومرو مینٹل اسپتال حیدرآباد میں ڈپٹی ایم ایس کے عہدے پر فائز تھے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • جامشورو: تین طالبان دہشتگرد گرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد

    جامشورو: تین طالبان دہشتگرد گرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد

    جامشورو پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر کےدھماکہ خیز مواد کے اک سو بیس ڈبے برآمد کر لئے۔ایس ایس پی جامشورو وصی حیدر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کو سپرہائی وے سے گرفتار کر کے دھماکہ خیز کیمیکل کے ایک سو بیس ڈبے برآمد کئے گئے ہیں ۔

    گرفتار کئے گئے دہشتگردوں کے نام نوید سواتی، اشفاق، اور تصور ہے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،ملزمان کے قبضے سے ایک ٹرک بھی برآمد کیا گیا ہے جو کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے نوری آباد سے چھینا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے اہم مرکز حیدرآباد سائٹ میں واقع گودام کو بھی چھاپہ مار کر اس پر پہرہ بٹھا دیا ہے۔