Tag: Jana Malik

  • جاناں ملک اتنے عرصے سے کہاں ہیں؟ ویڈیو شیئر کردی

    جاناں ملک اتنے عرصے سے کہاں ہیں؟ ویڈیو شیئر کردی

    ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ جاناں ملک نے گزشتہ چند برسوں سے ٹی وی اسکرین سے دوری اختیار کی ہوئی ہے، ساتھ ہی وہ اپنے کاروبار سے بھی دوری اختیار کرچکی ہیں۔

    جاناں ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی اور اپنے چاہنے والوں سے سوال بھی کر ڈالا۔

    ان دنوں ماضی کی معروف اداکارہ جاناں ملک کینیڈا کے شہر وینکوور میں مقیم ہیں جہاں وہ سردی اور برفباری سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس میں انہیں شدید برفباری کے دوران خریداری کر کے واپس گھر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    جاناں ملک نے ویڈیو میں اپنے چاہنے والوں سے سوال کیا کہ ’برفباری کے لیے کون سا لفظ استعمال کرتے ہیں کہ برفباری زیادہ ہو رہی ہے یا برفباری تیز ہو رہی ہے۔

    پاکستانی اداکارہ نے ساتھ ہی اپنی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جس میں ان کی رہائش گاہ کو شدید برف کی لپیٹ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں اسنو مین نظر آرہا ہے۔

    جاناں ملک نے شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر کے ساتھ کیپشن میں تحریر کیا کہ مجھے سردیاں نہیں پسند لیکن برفباری مجھے بہت زیادہ پسند ہے۔

  • میری زندگی میں جاناں ملک کے آنے سے خوشگوار تبدیلی آئی ہے،  گلوکار نعمان جاوید

    میری زندگی میں جاناں ملک کے آنے سے خوشگوار تبدیلی آئی ہے، گلوکار نعمان جاوید

    کراچی :  گلیمر کی دنیا کے نوبیاہتا جوڑے، گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک نے آج ’دی مارننگ شو‘ میں شرکت کی، شو بز کے اس جوڑے نے دلچسپ باتوں کے ذریعے سے مارننگ شو کو مزید پُررونق کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے دی مارننگ شو میں معروف گلوکار نعمان جاوید اور ان کی اہلیہ مشہوراداکارہ جاناں ملک نے شرکت کی، معروف گلوکار نعمان جاوید اور ان کی اہلیہ مشہوراداکارہ جاناں ملک کی شادی جارماہ قبل ہوئی ہے۔

    گلوکارنعمان ملک کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں جاناں ملک کے آنے سے بہت خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔ نہ صرف میری زندگی آرگنائز ہوئی ہے بلکہ میری شاعری اور میری آواز میں بھی مزید نکھار آیا ہے۔

    جاناں ملک کا کہنا تھا کہ اے آر وائے ڈیجیٹل کے دی مارننگ شومیں آکر پتہ چلا میری کیا اہمیت ہے.صبح صبح اپنی تعریفیں سن کربہت خوشی ہورہی ہے . انہوں نے کہا یوں تو میرے میاں مجھے بالکل بھی تنگ نہیں کرتے ہیں مگر تعریفیں توکبھی بھی بُری نہیں لگتی ہے. انہوں نے کہا کہ نعمان جاوید بہت ہیلپ فل انسان ہیں۔ یہ گھر کے کاموں میں بھی میرا ہاتھ بٹاتے ہیں۔

    اس موقع پر گلوکار نعمان جاوید نے کہا کہ میں بچے بھی اچھی طرح پا ل لیتا ہوں. اس کی واضح مثال دیتا چلوں. میں نے اپنی چھوٹی بہن کو خود پالا ہے. وہ ایک بہت اچھی بچی ہے۔

    فٹنس کے حوالے سے اس جوڑے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوبز سے وابستہ ہونے کی وجہ سے اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے. جاناں ملک کا کہنا تھا کہ مجھے پر جلدی موٹاپا حملہ آور ہوتا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ اپناخیال رکھناپڑتا ہے. اور کھانے پینے کو کنٹرول کرنا پڑتا ہے۔ البتہ میٹھا کھانے کی بہت شوقین ہوں اوربہت مشکل سے اپنے آپ کو میٹھا کھانے سے روکتی ہوں۔

    جبکہ نعمان جاوید کاکہنا تھا کہ میں کھانا پینا بالکل نہیں چھوڑتا ہوں. ہر قسم کے چاول اور میٹھا میری مرعوب غذا ہیں. میں نے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے فٹنس کلب جوائن کیا ہوا ہے.

    میڈیا کپل کا کہنا تھا کہ لاہور کی سردیوں میں انسان کام کرنے کے قابل نہیں رہتا ہے جبکہ کراچی کی سردی انجوائے فل ہوتی ہے. جاناں ملک نے کہا کہ مجھے موسم سرما میں کراچی آکر اچھا لگا۔

    نعمان جاوید نے کہا کہ لاہور میں اتنی صبح صبح میں کمبل سے نکلنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ہوں اور کراچی میں شو انجوائے کررہا ہوں. انہوں نے کہا مجھے کراچی کا موسم پسند ہے۔