Tag: jandar mahal

  • ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم، بروک لیسنر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

    ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم، بروک لیسنر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے فیٹل فور وے میچ میں بروک لیسنر کامیابی حاصل کرکے یونیورسل ٹائٹل اپنے پاس رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے اہم میچ فیٹل فور وے میں چار ریسلرز مد مقابل آئے جن میں رومن رینز، براؤن اسٹرومین، سموا جوئی اور بروک لیسنر شامل تھے۔

    اہم میچ میں بروک لیسنر ٹائٹل کا دفاع کررہے تھے، براؤن اسٹرومین، لیسنر، رومن رینز اور سموا جوئی کو بآسانی پچھاڑ رہے تھے، ایک موقع پر براؤن اسٹرومین نے بروک لیسنر کو اتنا مارا کے انہیں اسٹریچر پر باہر لے جایا گیا۔

    بروک لیسنر کے جانے کے بعد سموا جوئی، رومن رینز اور بروک لیسنر تینوں آپس میں ٹائٹل کے حصول کے لیے تگ و دو میں مصروف تھے کہ بروک لیسنر کی اچانک دوبارہ آمد ہوئی اور انہوں نے تینوں ریسلرز پر اپنے داؤ پیج استعمال کیے۔

    آخر میں سموا جوئی اور براؤن اسٹرومین رومن رینز کے سپر مین پنچ کے باعث رنگ سے باہر تھے کہ رومن رینز کے تین سپر مین پنچ کھانے کے بعد بھی بروک لیسنر نے رومن رینز کو اپنا آخری داؤ لگا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے دیگر میچز میں جان سینا نے بیرن کوربن کو شکست دے دوچار کیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے لیے جندر مہل اور نکامورا کے درمیان مقابلہ ہوا جسے جندر مہل نے سنگھ برادرز کی بار بار مداخلت کے باعث جیت لیا۔

    بک شو اور بگ کاس کے درمیان ہونے والا میچ بگ کاس نے جیت لیا، رینڈی اورٹن اور روسو کے درمیان ہونے والے میچ میں رینڈی اورٹن نے روسو کو بآسانی شکست دے دی۔

    ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ میچ میں سیزارو شیمس، ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز کے درمیان میچ ہوا جس میں ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز نے کامیابی حاصل کی۔

    یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کے لیے اے جے استائلز اور کیون اوننز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں شین میک موہن ریفری کے فرائض انجام دے رہے تھے، یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کا ٹائٹل اے جے اسٹائلز کے نام رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای منی ان دی بینک: جہندرمل ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

    ڈبلیو ڈبلیو ای منی ان دی بینک: جہندرمل ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

    سینٹ لوئس: ڈبلیو ڈبلیو ای منی ان دی بینک ایونٹ میں جندر مہل نے اورٹن کو شکست دیکر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، اسی ایونٹ میں بیرن کوربن نے پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای مسٹر منی ان دی بینک کا اعزاز اپنے نام کیا۔


    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای منی ان دی بینک ایونٹ میں جندر مہل نے ایک بار پھر رینڈی اورٹن کو سنگھ برادرز کی مدد سے شکست دے کر’ڈبلیو ثبلیو ای چیمپئن‘ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا ہے۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای ٹائٹل میچ کا آغاز ہوا تو یو محسوس ہو رہا تھا کہ رینڈی اورٹن جندر مہل کو باآسانی شکست دے دیں گے تاہم سنگھ برادرز کی بار بار مداخلت پر ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

    ریفری نے سنگھ برادرز کو باہر جانے کا کہہ دیا تاہم سنگھ برادرز نے رینڈی اورٹن کے والد جو قریب ہی تماشائیوں میں بیٹھے نظر آرہےتھے ان پر حملہ کردیا۔ رینڈی اورٹن سے یہ دیکھا نہ گیا اور انہوں نے سنگھ برادرز کو رنگ سے باہر جاکر خوب داؤ پیج لگائے۔

    رینڈی اورٹن سنگھ برادرز کو رنگ سے باہر ڈھیر کرنے کے بعد جیسے ہی رنگ میں داخل ہوئے تو انہوں نے جندر مہل پر حملہ کرنا چاہا تاہم جندر مہل نے انہیں اپنا آخری داؤ (خلاص) مار کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    دوسرے مقابلے میں مسٹر منی ان دی بینک کا اعزاز بیرن کوربن نے اپنے نام کرلیا اس لیڈر میچ میں بیرن کوربن کے ساتھ اے جے اسٹائلز، سمیع زین، کیون اونز، ڈولف زیگلر نے حصہ لیا مگر کامیابی بیرن کوربن کے نام رہی۔

    اس کامیابی کے بعد کوربن کو منی ان دی بینک بریف کیس مل گیا جس کی بدولت وہ کسی بھی وقت ڈبلیو ڈبلیوای چیمپئن شپ میچ کے لیے اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

  • بیک لیش، جندر مہل پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے

    بیک لیش، جندر مہل پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے

    شکاگو: ڈبلیو ڈبلیو ای بیک لیش اسمیک ڈاؤن ایونٹ میں جندر مہل نے رینڈی اورٹن سے ڈبلیو ڈبلیو ای کا ٹائٹل ہتھیا لیا، یونائیٹڈ اسٹیٹ ٹائٹل چیمپئن شپ میں کیون اونز نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے اے جے اسٹائلز کو شکست سے دوچار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکاگو میں جاری ڈبلیو ڈبلیو ای بیک لیش چیمپئن شپ میں آٹھ مقابلے ہوئے جس میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ اور یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئن شب کے مقابلے بھی شامل تھے۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ میں رینڈی اورٹن کو حیران کن طور پر جندر مہل سے اس وقت شکست کا سامنا کرنا پڑا جب وہ جندر مہل کے ساتھیوں پر حملہ آور ہوئے کہ پیچھے سے جندر مہل نے آکر اپنا آخری داؤ پیج استعمال کرتے ہوئے اورٹن کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

    کینڈین نژاد بھارتی ریسلر جندر مہل کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو چیمپئن شپ کا ٹائتل اپنے نام کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میرے اس ٹائٹل جیتنے پر پورا بھارت خوش ہوگا۔

    جندر مہل نے جیت کے ساتھ ہی سینا سے لڑائی کی خواہش کا اظہار بھی کردیا، دیکھنا یہ ہے کہ فلمی دنیا میں مصروف سینا جندر مہل کے اس چیلنج کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈؓبلیو ڈبلیو دو اور بھارتی ریسلر دی گریٹ کھلی اور دلیپ سنگھ رانا بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔

    یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئن شپ میں اے جے اسٹائلز جو کہ کیون اونز کو شکست دینے کے لیے بے تاب تھے یہ خواب اسٹائلز کے لیے خواب ہی رہ گیا اور کیون اونز نے اپنے تائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے اے جے اسٹائلز کو شکست دے دی۔

    ٰیاد رہے کہ اے جے اسٹائلز نے یونائیٹڈ اسٹیٹ چیمپئن شپ میں کیون اونز سے ٹکرانے کے لیے ٹرپل تھریٹ میچ میں سیمی زین اور بیرون کوربن کو شکست دی تھی۔