Tag: jang

  • میرشکیل اشہتاری قرار، جائیداد ضبط کرنے کاحکم

    میرشکیل اشہتاری قرار، جائیداد ضبط کرنے کاحکم

    گلگت: انسداد ِ دہشت گردی عدالت نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو اشتہاری مجرم قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

    گلگت بلتستان کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے میر شکیل الرحمن کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے انہیں اشتہاری مجرم قرار دے دیا اور کمشنر اسلام آباد اور کمشنر راولپنڈی کو ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    ذرائع کے مطابق انسداد ِ دہشت گردی کی عدالت نے بارہا میر شکیل الرحمن کو سمن جاری کئےاورجواب نہ ملنے پر ان کے دفتر اور رہائش گاہ کے باہر نوٹس بھی چسپاں کئے گئے لیکن ملزم کی جانب سے کسی بھی قسم کا جواب نہ ملنے پر عدالت نے اپنا فیصلہ سنادیا۔

  • جیوکا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے

    جیوکا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے

    کراچی : جیو گروپ کی جانب سے کروڑوں روپے کے نقصانات کا واویلاریاستی ادروں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، ملک بھر میں جیو گروپ کی نشریات بحال ہیں اور نشریات بند ہونے کا پروپیگنڈہ جھوٹ پرمبنی ہے۔

    آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا اور توہین آمیز نشریات پیش کیئے جانے کے بعد عوام کی جانب سے جیو کے خلاف سخت ردعمل دیکھنے میں آیا تھااورملک کے تمام چھوٹے بڑوں شہروں میں جیو کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئےجن میں پیمرا کی جانب سے صرف ایک ماہ کی بندش کی سزا کو عوام نے یکسر مسترد کردیا تھا۔

    ایک ماہ بعد جیو کی نشریات ملک بھر میں بحال ہونے کے بعد عوام نے ملک دشمن چینل جیو کی جھوٹ پر مبنی نشریات کا بائیکاٹ کیا،جس کی وجہ سے جیو کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    ملک بھر میں جیو کی نشریات بحال ہیں اس کے باوجود عوام نے جیو کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے جیوکو زد پر قائم رہنے کے بجائےاس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیئے کہ عوام کا اس کی نشریات سے اعتبار اٹھ گیا ہے،اب عوام کی نفرت کا بدلہ ایک بار پھر آئی ایس آئی پر الزامات لگا کر کیوں لیا جارہا ہے۔