Tag: jang bandi

  • طالبان کا حملہ، 19 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

    طالبان کا حملہ، 19 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

    کابل: طالبان کی جانب سے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 19 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ حملہ افغان صوبے قندوز میں قائم پولیس ہیڈکوارٹر پر کیا گیا جس کے باعث انیس پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ حملہ طالبان نے علی الصبح کیا کہ جب پولیس اہلکار معمول کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی گئی ہے۔

    دوسری جانب قندوز کے گورنر کے ترجمان کی جانب سے بھی حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے، خیال رہے کہ طالبان کا یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔


    افغانستان: عید کی آمد، طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کردیا


    واضح رہے کہ افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، افغانستان کی تاریخ میں 17 سال بعد مسلح شدت پسندوں کی جانب سے اس طرح کا اعلان کیا گیا۔

    طالبان ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق صرف مقامی یعنی افغان فوجیوں پر ہوگا جبکہ نیٹو اور امریکی افواج کو کسی بھی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔


    افغانستان ، میچ کے دوران یکے بعد دیگرے بم دھماکے، 8 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ افغان حکومت نے بھی دو روز قبل عید الفطر کی آمد کے پیش نظر طالبان کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تاہم ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی بھی مسلح گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی گئی تو سیکیورٹی ادارے بھرپور جواب دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج

    بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سےہرپال سیکٹرمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کرکے ہرپال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ پرشدیداحتجاج کیا۔

    بھارت کی طرف سے حالیہ بلااشتعال فائرنگ سے ایک اورشہری محمدشریف شہیدجبکہ چارزخمی ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے جنڈروٹ ،نکیال اورکیریلا سیکٹرمیں بھی بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ایل اوسی اورورکنگ بائونڈری پربھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پرپاکستان کی جانب سے گہری تشویش ظاہرکی گئی ۔

    پاکستان نے بھارت پرزوردیا ہے کہ وہ دوہزارتین جنگ بندی کی یادداشت پرعمل درآمد کرتے ہوئے خلاف ورزیوں کاسلسلہ بند کردے۔

  • دفتر خارجہ نے بھارتی وزیرداخلہ کا بیان مسترد کردیا

    دفتر خارجہ نے بھارتی وزیرداخلہ کا بیان مسترد کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نےبھارتی وزیرداخلہ کا بیان مستر کردیا، بھارتی وزیرداخلہ نےحملہ آوروں کےپاکستان سےداخل ہونے کابیان دیا تھا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ کابیان خطےمیں امن کےلئےخطرہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں دہشتگردی کےواقعےمیں پاکستان کوملوث کرنےپرتشویش ہے، بھارتی میڈیا نےحملےکےدوران ہی پاکستان کوموردِالزام ٹھہرادیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کاکہنا ہے کہ پاکستان نے گورداس پورواقعےپرمذمتی بیان بھی جاری کیاگیاتھا۔

    دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں لیکن انڈیا کوبغیرتحقیق الزام تراشیوں سے گریز کرناچاہئے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کے قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر عبدالکلام کی وفات پر تعزیتی کتاب پر دستخط کئے۔

  • جنگ بندی کے معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی قابل مذمت ہے،  دفتر خارجہ

    جنگ بندی کے معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بار بار خلاف ورزی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے بھارت کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے .

    ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی قابل مذمت ہے۔ بھارت دو ہزار تین کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے .

    اس سے پہلے بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کنٹرول لائن پر گولہ باری کی ۔ دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے عید کے روز بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

    ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا بھارت نے گزشتہ روز دو بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی ۔ بھارتی فوج نے راولا کوٹ اور پونچھ سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں راکٹ ، مارٹر گن اور بھاری مشین گن کا استعمال کیا ۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کا جارحانہ اقدام اوفا سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے ۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر تشویش ہے ۔

    اس سے پہلے بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کنٹرول لائن پر گولہ باری کی تاہم پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی نے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔

  • غزہ:حماس تین گھنٹے کیلئے جنگ بندی کرنے پرآمادہ

    غزہ:حماس تین گھنٹے کیلئے جنگ بندی کرنے پرآمادہ

    غزہ :فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر بین الالقوامی ادارے ریڈکراس کی اپیل پر حماس تین گھنٹے کیلئے جنگ بندی کرنے پر تیار ہوگئی ،فلسطین میں جاری اسرائیلی درندگی شدت اختیار کر گئی ۔بین الالقوامی امدادی ادارے ریڈا کراس کی اپیل پر فلسطینی تنظیم حماس انسانی بنیادوں پر تین گھنٹوں کیلئے جنگ بند کرنے کیلئے تیار ہوگئ۔

    ذرائع کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کی اپیل کو مسترد کردیا۔حماس کے ترجمان کے مطابق عالمی ادارے نے تین گھنٹوں کی جنگ بندی کی پیشکش کی تھی تاکہ مختلف علاقوں سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جاسکے ۔تاہم اسرائیل نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ صہیونی حکومت کا کہنا اس پیشکش پر غور کیا جارہا ہے۔