Tag: Jang group owner

  • پشاورہائی کورٹ نے میرشکیل الرحمان پردرج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    پشاورہائی کورٹ نے میرشکیل الرحمان پردرج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    پشاور: ہائی کورٹ کی ابیٹ آباد بنچ نےجیو کے مالک میرشکیل الرحمان پر صوبے میں درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

    قانون کی بالادستی کاپرچار کرنےوالےجیو کےمالک میرشکیل الرحمان قانون شکنی میں سب سےآگے نکل گئے،عدالتی احکامات کے باوجود عدالت سے مسلسل غائب ہیں۔

     پشاورہائی کورٹ کی ابیٹ آباد بنچ میں توہین رسالت کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نےعدالت کو بتایا کہ میر شکیل الرحمن و دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئےکو ششیں کی جاری ہیں، جبکہ ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے بھی وفاقئ حکومت سے رابطہ کیاگیا ہے۔

     عدالت نے آئندہ سماعت پرجیو کے مالک پرخیبر پختونخوامیں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

  • توہینِ اہل بیت کے مجرم میر شکیل الرحمان ملک سے فرار ہوگئے

    توہینِ اہل بیت کے مجرم میر شکیل الرحمان ملک سے فرار ہوگئے

    کراچی: توہینِ اہل بیت کے مجرم جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان دبئی فرار ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان حکومتی سرپرستی میں دبئی فرار ہوئے ہیں، واضع رہے کہ گزشتہ روز گلگت کی عدالت نے گستاخانہ پروگرام نشر کرنے پر جیو ٹی وی کے سربراہ میر شکیل الرحمان کو 26 سال قید اور 13 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ شائستہ لودھی، وینا ملک اور اسد خٹک کو بھی توہین اہل بیت کے مجرم قرار دیدیا گیا تھا۔

    عدالت نے میر شکیل الرحمان سمیت چاروں مجرموں کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لئے آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور سندھ کو احکامات جاری کئے تھے،خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں میر شکیل الرحمان کا پاسپورٹ ضبط کرنے اور جرمانہ جمع نہ کرانے پر جائیداد فروخت کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

    عدالت نے گستاخانہ پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کو بھی توہین اہل بیت کا مجرم قرار دیتے ہوئے 26، 26 سال کی سزا اور 13، 13 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

    واضع رہے کہ رواں سال 14 مئی 2014ء کو جیو ٹی وی کے مارننگ شو کے دوران گستاخانہ مواد نشر ہونے پر ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا اور مختلف شہروں میں مقدمات جاری کرائے گئے جن کی سماعت جاری ہے۔

  • میرشکیل الرحمان اوردیگرملزمان کے پانچویں بار گرفتاری کے وارنٹ جاری

    میرشکیل الرحمان اوردیگرملزمان کے پانچویں بار گرفتاری کے وارنٹ جاری

    خیر پور: انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر جنگ اورجیوکےمالک میرشکیل اوردیگرملزمان کےپانچویں بار وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    خیرپور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر بخاری نے جنگ اور جیو کے خلاف چار مقدمات کی سماعت کی ،ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کیا تو عدالت کو بتا یا گیا کہ پولیس پارٹی کراچی میں جیو اور جنگ کے دفتر پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پہنچی تھی لیکن ملزمان فرار ہوگئے۔

    پولیس کے بیان پر عدالت کے جج کوثر علی بخاری نے کہا کہ وہ پولیس کے جواب سے مطمئین نہیں ہیں،اگر ملزمان کو اگلی پیشی پر گرفتار کرکے پیش نہ کیا گیا تو عدالت کاروائی کو آگے بڑھائےگی، جیو اور جنگ کے خلاف درخواست میں میرشکیل الرحمان،نجم سیٹھی،عامرلیاقت حسین، شائستہ لودہی، انصار عباسی،ویناملک اور اسد خٹک کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے عدالت نے ایس ایس پی خیرپور کو ملزمان کو اٹھائیس نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

  • مٹھی کی عدالت کاجیوکےمالک میرشکیل کی جائیداد ضبطی کانوٹس

    مٹھی کی عدالت کاجیوکےمالک میرشکیل کی جائیداد ضبطی کانوٹس

    مٹھی : عدالت نے مسلسل غیرحاضری پرجیوٹی وی کے مالک میر شکیل کی جائیدادضبط کرنےکا نوٹس جاری کردیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ مٹھی نے میرشکیل اور نامزد ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی، بار بار نوٹس جاری کرنے پربھی میرشکیل پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے میرشکیل کی جائیداد ضبط کرنے کا نوٹس جاری کردیا، میرشکیل اور دیگر پر توہین آمیز پروگرام نشرکرنے پر مقدمہ درج ہے۔میرشکیل کے خلاف ملک کی مختلف عدالتوں میں توہین آمیز پروگرام پیش کرنے پر مقدمات زیرسماعت ہیں اورنامزد ملزمان کے وارنٹ بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔

  • میرشکیل 6 نومبر کو لازمی پیش ہوں ، مٹھی کی عدالت کا حکم

    میرشکیل 6 نومبر کو لازمی پیش ہوں ، مٹھی کی عدالت کا حکم

    مٹھی :مقامی عدالت نے میر شکیل الرحمان کو چھہ نومبرکو عدالت میں حاضر ہونےکا حکم دے دیا ہے ۔

    مٹھی کی مقامی عدالت نے میر شکیل الرحمان کے وکلا کی درخواستیں مسترد کردیں، سرکاری وکیل کا کہنا ہے عدالت نے درخواستیں مسترد کرتے ہوئے میر شکیل الرحمن کو چھہ نومبر کو عدالت کے روبرو لازمی ہیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    سرکاری وکیل کا کہنا ہے میر شکیل الرحمن متعدد بارعدالت میں طلب کیے جانے کے باوجود حاضر نہیں ہوئے۔ میر شکیل کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ میر شکیل الرحمان جیو کے مالک نہیں ہیں، عدالت نےمیر شکیل کے وکلا کا موقف مسترد کردیا۔

    سرکاری وکیل کے مطابق عدالت نے میر شکیل الرحمان کیخلاف دائر مقدمہ کراچی منتقل کرانے کی درخواست بھی مسترد کردی ہے، مقامی شہری نے توہین رسالت ﷺپر مبنی پروگرام نشر کرنے پر میر شکیل الرحمان،شائستہ لودھی،اسدخٹک اور وینا ملک کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

  • گلگت: جنگ گروپ میرشکیل الرحمان اوردیگر پرفرد ِجرم عائد

    گلگت: جنگ گروپ میرشکیل الرحمان اوردیگر پرفرد ِجرم عائد

    گلگت:  انسداد دہشتگردی عدالت نے جنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان اور دیگر پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔

    توہین اہلِ بیت کیس کی سماعت گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبرایک کے جج راجا شہباز نے کی، عدالت نے جنگ اورجیو گروپ کے مالک میر شکیل اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

    جیو نیوز کے پروگرام میں توہین اہلِ بیت کے خلاف شہری نے درخواست دی تھی، انسداد دہشتگردی عدالت گلگت بلتستان نے میر شکیل اور دیگرکے خلاف نوٹسز اورتصاویر کے ساتھ بھی نوٹسز جاری کئے لیکن ملزمان حاضر نہیں ہوئے، جس پرعدالت نے ملزمان کی جائیداد کی ضبطگی کا حکم جاری کیا تھا۔

    میرشکیل سمیت دیگرملزمان نے چیف کورٹ گلگت بلتستان میں فیصلے کے خلاف درخواست دائرکی تھی لیکن اُن کی درخواست مسترد کردی گئی تھی، اس کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس کے بعد انسداددہشتگردی عدالت نے فردِ جرم عائد کردی۔