Tag: Janhvi Kapoor

  • کیا جھانوی کپور اپنی تعریف کرنے والوں کو پیسے دیتی ہیں؟

    کیا جھانوی کپور اپنی تعریف کرنے والوں کو پیسے دیتی ہیں؟

    ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اپنی تعریف کرنے والوں کو پیسے دیتی ہیں۔

    پنک ویلا کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں اداکارہ جھانوی کپور کو بتایا گیا کہ لوگ ان کے بارے میں اچھی باتیں کہہ رہے ہیں اور ان کے کام کی تعریف کررہے ہیں۔

    جھانوی کپور سے پوچھا گیا کہ بطور اداکار وہ اپنی پرفارمنس کے بارے میں کیا کہیں گی تو جھانوی نے کہا کہ میں اپنی پرفارمنس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی، یہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے، میں خود کے بارے میں کیسے بیٹھ کر بولوں لیکن میں بہت پراعتماد ہوں، میں یہ تو نہیں کہہ سکتی کہ بہت اچھی پرفارمنس دے رہی ہوں لیکن مجھے پتہ ہے میں اچھا کام کررہی ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب بھی میں دیکھتی ہوں کہ کوئی غلطی سے بھی میری تعریف کر رہا ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ یقینی طور پر میرے پی آر والے ہیں، تو میں اس حوالے سے کہنا چاہتی ہوں کہ میرے پاس اپنی تعریف کروانے کے لیے اتنا بجٹ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی اداکاری کا آغاز 2018 میں فلم ’دھڑک‘ سے کیا تھا، اور اب وہ اپنی آنے والی فلم ’الجھ‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔

  • ریانا انسٹاگرام پر مجھے فالو کرتی ہیں: جھانوی کپور

    ریانا انسٹاگرام پر مجھے فالو کرتی ہیں: جھانوی کپور

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں امریکی گلوکاتہ ریانا سے ہونے والی گفتگو سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے امریکی گلوکارہ ریانا کے ساتھ ہونے والی گفتگو اور ڈانس سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    مارچ میں ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی بھارت کے گاؤں جام نگر میں ہونے والی پری ویڈنگ کے دوران میں امریکی گلوکارہ ریانا نے شرکت کی تھی جہاں انہوں نے پرفارم کیا تھا۔

    اسی پری ویڈنگ کی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں امریکی گلوکارہ ریانا کو جھانوی کپور کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا تاہم اب کپل شرما کے نیٹ فلکس شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں بات کرتے ہوئے جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ آننت امبانی کی پری ویڈنگ سرمنی میں ریحانہ پرفارمنس دے رہی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

    ’’ اس دوران اچانک سے ریحانہ نے میری جانب اُنگلی کی اور میرے قریب آنے لگیں، میں یہ منظر دیکھ کر گھبرا گئی اور سوچنے لگی کہ کیا میں نے کچھ غلط کر دیا ہے، ریانا میرے قریب آئیں اور بتایا کہ وہ مجھے انسٹاگرام پر اکثر اوقات دیکھتی رہتی ہیں اور فالو کرتی ہیں ‘‘۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ریانا نے مجھ سے کہا کہ میں بہت خوبصورت ہوں اور میرا مداحوں کو ہاتھ ہلانے کا انداز بھی اُنہیں بے حد پسند ہیں، پھر اسی دوران میرا رنگٹ گانا چلنے لگا تو میں نے ریانا کو بتایا کہ یہ میری ہی فلم کا گانا ہے بعد ازاں ہم ڈانس کرنے لگ گئے۔

  • جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیا سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیا سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    بالی وڈ کی اداکارہ جھانوی کپور نے پولو کھلاڑی اور کاروباری شخصیت شیکھر پہاڑیا سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کاروباری شخصیت شیکھر پہاڑیا سے شادی کی خبروں کی تردید کردی اور 00کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں نے بھی حال ہی میں یہ احمقانہ چیز پڑھی کہ میں نے اپنی کسی ریلیشن شپ کی تصدیق کی ہے اور میری شادی ہونے والی ہے، لوگوں نے دو تین آرٹیکلز یکجا کیے اور کہا کہ میری شادی ایک ہفتے کے اندرہوجائے گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ لوگ میری ایک ہفتے میں شادی کر رہے ہیں لیکن میں ابھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

    خیال رہے کہ جھانوی کپور اور شیکھر پہاڑیا اکثر ایک ساتھ مندر میں جاتے رہتے ہیں اور دونوں کئی برسوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب جھانوی کپور کی نئی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی 31 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، مسٹر اینڈ مسز ماہی کی مرکزی کاسٹ میں راجکمار راؤ، جھانوی کپور، کومُود مشرا، رجیش شرما اور ابھیشیک بینر جی شامل ہیں۔

  • ماں کی موت کے بعد ان کی خراج تحسین والی ویڈیو دیکھ کر کیا ہوا؟ جھانوی نے کیفیت بتا دی

    ماں کی موت کے بعد ان کی خراج تحسین والی ویڈیو دیکھ کر کیا ہوا؟ جھانوی نے کیفیت بتا دی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ ماں کی موت کے بعد ان کی خراج تحسین پیش کرنے والی ویڈیو دیکھ کر پینک اٹیک آیا تھا۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے ایک انٹرویو میں زندگی میں آنے والی ایک چیلنجنگ لمحے کے بارے میں بات، جب انہیں ایک شو کے دوران پینک اٹیک آیا تھا۔

    اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کے فوراً بعد ایک ڈانس شو میں شرکت کی، اس وقت ماں کے جانے کا غم تازہ تھا اور میں خود کو شدید کمزور محسوس کرتی تھیں۔

    جھانوی نے بتایا کہ  اس شو میں میری ماں کے تمام گانوں کا آڈیو ویژول چلایا گیا، اور کچھ ڈانسر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رقص کرنے لگے، خراج تحسین خوبصورت تھا، لیکن میں اس کے لیے جذباتی طور پر تیار نہیں تھیں۔

    جانوی نے انکشاف کیا میں وہاں بیٹھ کر مزید سانس نہیں لے پا رہی تھی، میں چیخ کر رونے لگی اور اسٹیج سے بھاگ کر اپنی وین کی طرف چلی گئی، مجھے اس وقت پینک اٹیک ہوا تھا۔

    جھانوی کپور نے مزید بتایا کہ ’’لیکن شو کئ ڈائیریکٹر نے اس کی ریکارڈنگ سے سب کچھ کاٹ دیا اور صرف میری تالیاں بجانے اور مسکراتے ہوئے ایک دوسری کلپ لگا دی، مجھے یہ دیکھ کر بہت بُرا لگا، لیکن جو ہوا وہ بہت مختلف تھا‘‘۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف آںجہانی اداکارہ سری دیوی 24 فروری 2018 کو ڈوب کر حادثاتی موت ہوئی تھی۔

  • اداکارہ جھانوی کپور، مکیش امبانی کی بہو کی ’برائیڈز میڈ‘ بن گئیں

    اداکارہ جھانوی کپور، مکیش امبانی کی بہو کی ’برائیڈز میڈ‘ بن گئیں

    بالی ووڈ کی اداکارہ جھانوی کپور نے مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے برائیڈل شاور میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی کی تقریب کا انعقاد رواں سال 12 جولائی کو بھارت میں ہوگا لیکن شادی سے قبل تقریبات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔

    اننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ائیپ انسٹاگرام اسٹوری پر برائیڈل شاور کی تصاویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ جھانوی کپور کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    رادھیکا مرچنٹ کے برائیڈل شاور کی تھیم ’گلابی و سفید‘ تھی اور اسی کی مناسبت سے اس مقام کو سجایا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں رادھیکا مرچنٹ کی برائیڈز میڈ گلابی شرٹ، ٹراؤزر  اور سر پر ٹیارا پہنی نظر آئیں جبکہ رادھیکا نے خود سفید شرٹ اور ٹراؤزر پہنا، اس تقریب میں رادھیکا کی بڑی بہن انجلی مرچنٹ مجیٹھیا بھی نظر آئیں۔

    مذکورہ تصویر میں سب کی توجہ کا مرکز بننے والی رادھیکا مرچنٹ کی ایک برائیڈز میڈ اداکارہ جھانوی کپور ہیں، اداکارہ نے بھی دیگر برائیڈز میڈز کی طرح گلابی شرٹ اور ٹراؤزر  میں تقریب کو رونق بخشی۔

    واضح رہے کہ بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ’پری ویڈنگ‘ تقریب کا آغاز یکم سے 3 مارچ تک گجرات کے شہر جام نگر میں منعقد ہوا جس میں دنیا کی مشہور اور امیر ترین شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

    آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

  • اداکارہ جھانوی کپور کا سوشل میڈیا سے متعلق بڑا انکشاف

    اداکارہ جھانوی کپور کا سوشل میڈیا سے متعلق بڑا انکشاف

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے لباس کے حوالے سے سوشل میڈیا کے کردار سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں جو لباس زیب تن کرتی ہوں اس سے مجھے اپنے قرضوں کی ادائیگی میں کافی مدد ملتی ہے۔

    اداکارہ جھانوی کپور نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا کو اپنے لیے قرضوں کی اقساط ادا کرنے میں مددگار قرار دے دیا۔

    اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کرنا اور اس دوران ساڑھی، کرتا اور دیگر کپڑے پہننا میرا کام ہے لیکن سوشل میڈیا میرے لیے تفریح اور قسطوں کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے اور مداحوں کے زیادہ سے زیادہ پسند کیے جانے کی وجہ سے زیادہ برینڈز مجھ سے رابطہ کرتے ہیں جس کے باعث مجھے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ 4 نومبر کو جھانوی کپور کی فلم ’ملی‘ سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی، جو ہفتے کے اختتام تک 2 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

  • پاپ کارن مہنگے ہوجائیں گے: جھانوی کپور کی پاپ کارن بیچنے کی ویڈیو وائرل

    پاپ کارن مہنگے ہوجائیں گے: جھانوی کپور کی پاپ کارن بیچنے کی ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے سینما گھر پہنچ گئیں اور وہاں پہنچ کر انہوں نے پاپ کارن بھی بیچنے شروع کردیے۔

    بالی ووڈ اداکارہ جھانوری کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سینما ہال میں کھڑی پاپ کارن فروخت کر رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور سینما ہال میں فلم دیکھنے کے لیے آنے والے لوگوں کو پاپ کارن بیچ رہی ہیں، اداکارہ کا سینما ہال میں پاپ کارن بیچنے کا مقصد دراصل اپنی آنے والی فلم ملی کی تشہیر کرنا تھا۔

    4 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ملی میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں ان کے ساتھ سنی کوشل اور منوج پاہوا بھی ہیں۔

    تھرلر اور خوف سے بھرپور فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو پڑھائی کی غرض سے کینیڈا جانا چاہتی ہے لیکن جانے سے قبل، بھارت میں ہی فاسٹ فوڈ کے ریستوران میں نوکری کرنے کے دوران فریزر روم میں پھنس جاتی ہے۔

    فلم ملی سنہ 2019 میں جنوبی انڈیا کی ملیالم زبان میں بننے والی سپر ہٹ فلم ہیلین کا ری میک ہے جس کی ہدایت کاری بھی ہیلین فلم کے ہدایتکار ماتھو کٹی زیویئر نے دی ہے۔

    فلم کی تشہیر کے لیے جھانوی کو پاپ کارن بیچتا دیکھ کر انسٹا گرام پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

    ایک صارف نے کہا کہ جھانوی کپور نے پاپ کارن دیتے وقت دونوں ہاتھوں میں دستانے کیوں پہنے ہوئے ہیں۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس کے بعد کہیں سینما میں پاپ کارن کے دام مزید نہ بڑھ جائے، اب بھی خریدنے کے لیے بجٹ دیکھنا پڑتا ہے۔

    ایک اور شخص نے لکھا کہ فلم کی تشہیر کے لیے یہ لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں، اس وقت ان کو عوام یاد آجاتی ہے۔