Tag: Jannat Mirza

  • کارتک آریان کے ساتھ بالی ووڈ فلم آفر ہوئی تھی، جنت مرزا

    کارتک آریان کے ساتھ بالی ووڈ فلم آفر ہوئی تھی، جنت مرزا

    پاکستانی ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی۔

    ٹک ٹاکر جنت مرزا کا ماضی کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان ان سے پوچھتی ہیں کہ بالی ووڈ میں کب نظر آئیں گی کوئی آفر آئی ہے؟

    جواب میں جنت مرزا کہتی ہیں کہ ایک آفر کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار کی آئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں بھارت جاکر کبھی بھی کام نہیں کرسکتی، والدین نہیں مانتے اور میرا اپنا دل بھی نہیں مانتا کہ وہاں جاکر کام کروں۔

    اگرچہ انہوں نے کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کی پیش کش ہونے کا دعویٰ کیا، تاہم انہوں نے فلم سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

    یہ پڑھیں: اسکردو کے پہاڑوں میں شادی کروں گی، جنت مرزا

    واضح رہے کہ جنت مرزا ایک پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں کام کر چکی ہیں، جس کی ہدایات سید نور نے دی تھیں اور صائمہ نے ان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا لیکن فلم فلاپ ہوگئی تھی۔

    جنت مرزا متعدد اشتہارات میں نظر آ چکی ہیں لیکن انہوں نے کسی ڈرامے یا بڑے بجٹ کی کسی دوسری فلم میں کام نہیں کیا۔

    اس سے قبل انٹرویو میں میزبان نے پوچھا تھا کہ جب شادی کریں گی تو اس کے لیے کس مقام کا انتخاب کریں گی؟

    جنت مرزا نے کہا تھا کہ میں اسکردو میں شادی کروں گی، سوچا ہوا ہے لیکن یہ پلان میری بہن علیشبہ کا تھا جسے میں نے لے لیا ہے، چھوٹی سی شادی کی تقریب ہو قریبی لوگ آئیں، لیکن ماما اور پاپا چاہتے ہیں کہ بہت سے لوگ آئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسکردو میں شادی کے لیے والدین کو منانے کی کوشش کروں گی، وہاں پہاڑیاں ہوں گی اور سفید کلر سے جگہ کو سجایا جائے گا۔

  • پشاور زلمی نے جنت مرزا کو آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کردیا

    پشاور زلمی نے جنت مرزا کو آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کردیا

    پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کی فرنچائز پشاور زلمی نے ٹاک ٹاکر جنت مرزا کو اپنی ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔

    ٹیم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس بات کا اعلان کیا، جس کے تحت جنت مرزا پی ایس ایل کے 10ویں سیزن کے دوران پشاور زلمی کے ڈیجیٹل اور آن لائن تشہیری مہم کا حصہ ہوں گی۔

    واضح رہے کہ جنّت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ زلمی کی اس شراکت داری کا مقصد ٹیم کی نوجوانوں میں مقبولیت کو مزید بڑھانا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ بہتر روابط قائم کرنا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

    خیال رہے کہ پشاو زلمی نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

    اس سے قبل معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنّت مرزا کا ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر رشتہ آئے تو کوئی اعتراض نہیں۔

    جنت مرزا کے دل کے قریب کونسی چیز ہے جسے کھونے کا ڈر ہے؟

    میزبان نے پوچھا کہ شادی کا کیا پلان ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے پاکستان سے باہر رشتہ آنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے بس والدین چکر لگاتے رہے اور مجھ سے ملتے رہیں۔

  • ’سستی توجہ حاصل کرنے کا شوق نہیں‘ جنت کا بریک اَپ سے متعلق بیان پر عمر بٹ کا ردعمل

    ’سستی توجہ حاصل کرنے کا شوق نہیں‘ جنت کا بریک اَپ سے متعلق بیان پر عمر بٹ کا ردعمل

    پاکستانی فلموں کی اداکارہ اور معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بیان کے بعد پر ان کے سابقہ منگیتر عُمر بٹ نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ٹک ٹاکر عمر بٹ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی سابقہ منگیتر اور اداکارہ جنت مرزا کے بریک اَپ سے متعلق بیان پر کہا کہ مجھے سستی شہرت کا شوق نہیں۔

    سابقہ منگیتر عُمر بٹ نے سابقہ منگیتر پر تنقید کی اور انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ مجھے سستی توجہ حاصل کرنے کا شوق نہیں ہے، میرے والدین نے میری بہت بہترین پرورش کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    انہوں نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ اسی لیے میں کسی کے بارے میں بات نہیں کرتا، اللہ آپ کو خوش رکھے، آمین۔

    خیال رہے کہ جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی تھی جہاں انہوں نے کہا تھا کہ عُمر بٹ سے منگنی نہیں ہوئی تھی بلکہ بات پکی ہوئی تھی، اور ان کے ساتھ رشتہ ختم ہونے پر بہت خوش ہیں۔

    واضح رہے کہ جنت مرزا نے سال 2023 میں عمر بٹ سے بریک اپ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس جوڑی کے مداح بہت مایوس ہوگئے تھے۔

  • ’ٹک ٹاکر جنت مرزا میں فلمی ہیروئن بننے کی۔۔۔‘ معروف فلم ساز نے کیا کہا؟

    ’ٹک ٹاکر جنت مرزا میں فلمی ہیروئن بننے کی۔۔۔‘ معروف فلم ساز نے کیا کہا؟

    معروف فلم ساز سید نور نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا میں فلمی ہیروئن بننے کی خواہش ہی نہیں تھی۔

    گزشتہ دنوں معروف فلم ساز سید نور نے ایک بوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کے ساتھ پنجابی فلم بنانے اور اس فلم کی ناکامیابی پر کھل کر بات کی۔

    سید نور نے کہا کہ جنت مرزا کے کروڑوں فالوورز ہیں اور وہ اچھی ٹک ٹاکر ہیں لیکن ان میں فلمی ہیروئن بننے کا جذبہ نہیں ہے۔

    سید نور نے کہا کہ مجھے ایسا لگا تھا کہ اگر میں کروڑوں فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر کو فلمی ہیروئن کاسٹ کروں گا تو ان کے لاکھوں فالوورز تو فلم دیکھنے آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا اور جنت مرزا کے فالوورز فلم دیکھنے نہیں آئے۔

    معروف فلم ساز نے جنت مرزا کی تعریف میں کہا کہ جنت مرزا ایک اچھے خاندان کی پڑھی لکھی بچی ہے لیکن ان میں فلمی ہیروئن بننے کا جذبہ نہیں ہے، اس لیے بھی ان کی فلم نہیں چلی۔

    انہوں نے دلیل دی کہ جنت مرزا سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہیں، ان کے کروڑوں فالوورز ہیں، وہ اپنے کام سے مطمئن ہیں، اس لیے انہیں فلم میں کام کرکے مزہ بھی نہیں آیا اور ان کے لیے فلم بہت چھوٹی چیز تھی۔

    سید نور نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس فلم میں جنت مرزا کو بولڈ مناظر میں بھی نہیں دکھایا، کیوں کہ میں پہلے ہی ٹک ٹاکر کی فیملی سے وعدہ کر چکا تھا کہ اس فلم میں جنت مرزا کے بولڈ مناظر نہیں فلمائے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سید نور نے جنت مرزا کے ہمراہ 2022 میں پنجابی فلم تیرے باجرے دی راکھی کی تھی، جس میں صائمہ نور نے ٹک ٹاکر کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

    جنت مرزا کی مذکورہ پہلی فلم تھی، اس کے بعد وہ فلموں میں نظر نہیں آئیں اور ان کی پہلی فلم نے کوئی خاص کمائی بھی نہیں کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

  • مجھے کبھی کسی نے کوئی گفٹ نہیں دیا، جنت مرزا

    مجھے کبھی کسی نے کوئی گفٹ نہیں دیا، جنت مرزا

    کراچی : پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے کہا ہے کہ مجھے کبھی کسی کوئی گفٹ نہیں دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں جنت مرزا نے اپنی زندگی کے چھپے رازوں سے ناظرین کو آگاہ کیا اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ باتیں شیئر کیں۔

    میزبان ندا یاسر کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مجھے ساکگرہ کے موقع پر بھی کسی نے تحفہ نہیں دیا فیملی کے لوگ بھی یہی کہتے ہیں کہ ہی پیسے رکھ لو جو چاہو خرید لینا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری بھی یہی خواہش ہے کہ مجھے بھی باقاعدہ کوئی چیز تحفے میں ملے تاکہ میں اسے کسی محفوظ جگہ پر سنبھال کر رکھ سکوں۔

    یاد ہے کہ رواں سال فروری میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے منگیتر عمر بٹ سے راہیں جدا کرلی تھیں۔ ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے بھی کئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی تھیں۔

    جنت مرزا نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں اشفاق احمد کا ایک قول شیئر کیا، جس میں لکھا تھا کہ ‘ شعور کا پہلا درجہ خاموش رہنے کی عادت، دوسرا درجہ بدتمیزی کا جواب نہ دینا اور تیسرا درجہ بداخلاقی کا جواب اخلاق سے دینا ہے۔

  • الحمداللہ: میری بات پکی ہوگئی، جنت مرزا

    الحمداللہ: میری بات پکی ہوگئی، جنت مرزا

    ناں ناں کرتے کرتے ہاں کردی، پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے اپنی منگنی کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ اُن کی ٹک ٹاکر عُمر بٹ کے ساتھ بات پکّی ہوگئی ہے،حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔

    منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کسی کی کال آئی اور اُنہوں نے مجھ سے میری منگنی کے حوالے سے پوچھا کہ "جنت تمہاری منگنی ہوگئی؟” تو میں نے کہا نہیں، پھر اُنہوں نے مجھ سے کہا نیوز چینل پر تمہاری منگنی کی خبریں چل رہی ہیں۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ میں نے جب نیوز چینل پر اپنی منگنی کی خبریں دیکھیں تو میں حیران رہ گئی، ساتھ ہی اُنہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’الحمداللّہ! عُمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔

    جنت مرزا نے کہا کہ جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عُمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔

    گذشتہ ماہ کی بائیس تاریخ کو انسٹا گرام پر جنت مرزا نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہماری منگنی نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ ’جب میری منگنی ہوگی تو مداحوں کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

     

    یاد رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں، انسٹاگرام پر بھی جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔

    انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اُن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

  • ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

    ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

    کراچی: ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کے باعث ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ٹک ٹاک بند ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ماڈل نے بتایا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر جاپان جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    جنت مرزا نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں حصہ لیتے ہوئے مداحوں کو سوالات کرنے کی دعوت دی ہے۔

    Image for post

    سوشل میڈیا پر صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے بتایا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی، پاکستان چھوڑنے کی وجہ عوام کی ذہنیت ہے۔

    View this post on Instagram

    I’m never coming back.🖤

    A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_) on

    جنت مرزا نے کہا کہ وہ سید نور کی فلم کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار کررہی ہیں جس میں انہوں نے مرکزی کردار کے طور پر کام کیا ہے۔

    ماڈل نے مزید بتایا کہ وہ جاپان سے رواں سال نومبر میں واپس آئیں گی۔

    View this post on Instagram

    Braids ya khulay baal?? 🌚

    A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_) on

    View this post on Instagram

    Ab theek hai?👀

    A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_) on

  • معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    معروف ویڈیو شیئرنگ سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹک ٹاک پر مقبول جنت مرزا نے اپنے اوپر فلمایا گیا پہلا گانا جاری کر دیا۔

    ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز سے مشہور جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو اپنے پہلے گانے کا تحفہ دیا ہے، گانا پاکستانی گلوکار بلال سعید کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

    گانے کی شاعری اور موسیقی میوزک آرٹسٹ سرمد قدیر نے کی ہے۔

    پنجابی گانے شاعر میں جنت مرزا نے اپنے جلوے دکھائے ہیں۔ جنت مرزا نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 7.5 ملین فالوورز ہیں۔

    جنت کے گانے کو یوٹیوب پر صرف چند گھنٹوں میں 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا۔

    گانے کے بعد اب جنت کے مداح ان کی اداکاری کے ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں، بعض اطلاعات کے مطابق جنت مرزا کو بالی ووڈ سے بھی ایک فلم کی آفر کی جاچکی ہے۔