Tag: January

  • جنوری 2025 میں سڑکوں پر سفر ’موت کا سفر‘ بن گیا: ویڈیو رپورٹ

    جنوری 2025 میں سڑکوں پر سفر ’موت کا سفر‘ بن گیا: ویڈیو رپورٹ

    ڈرائیوروں کی غفلت یا تیز رفتاری نے کراچی کی سڑکوں پر سفر موت کا سفر بنا دیا ہے۔ جنوری میں کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 60 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔

    جنوری 2025 میں کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 8 جواتین 2 بچیاں اور 2 بچوں سمیت 63 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ 78 خواتین سمیت 500 سے زاید افراد زخمی ہوئے۔

    پاکستان میں موسم گرما جلد آنے کا امکان کیوں ہے؟ ویڈیو رپورٹ

    غلط سمت میں ڈرائیونگ، ٹریفک رولز کی پابندی نہ ہونا بھی ٹریفک جام یا حادثوں کی بڑی وجوہ میں سے ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثوں کے دوران مرنے والوں میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی رپورٹ ہوئی ہے۔

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • ایف بی آر کو جنوری میں 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ

    ایف بی آر کو جنوری میں 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ

    کراچی: رواں ماہ جنوری میں ایف بی آر کو 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ہے۔

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر رواں ماہ جنوری میں 900 ارب روپے تک ٹیکس جمع کر سکے گا، اس میں پچاس ارب روپے شارٹ فال ہو سکتا ہے۔

    جولائی سے جنوری ریونیو شارٹ فال 435 ارب روپے سے تجاوز کر سکتا ہے، ابھی تک ایف بی آر 700 ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس جمع کر سکا ہے، ایف بی آر مزید 3 روز میں مزید 200 ارب روپے تک ٹیکس مزید جمع کر سکے گا۔

    ذرائع کے مطابق جنوری کے لیے 956 ارب روپے کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا، ایف بی آر کو جاری تیسری سہ ماہی کے دوران 3 ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہے۔

    ایف بی آر 41،800 بڑے پراپرٹی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکام

    ایف بی آر کے مطابق جنوری کے لیے 956 ارب روپے، فروری کے لیے بھی تقریباً 950 ارب روپے کا ہدف ہے، جب کہ مارچ کے دوران تقریباً 1200 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔

    نئے کرنسی نوٹ کیسے نظر آتے ہیں؟

  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 571 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونا 2708 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

    اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 372 روپے ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، مزید سیکڑوں روپے مہنگا ہوگیا

    سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، مزید سیکڑوں روپے مہنگا ہوگیا

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 13 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قدر 2665 ڈالر فی اونس ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    سال 2025 میں سونے کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہے؟ – آڈیو

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • کراچی سفاک قاتلوں کی جنت بن گیا، جنوری میں 13 شہری ڈکیتی کے دوران قتل

    کراچی سفاک قاتلوں کی جنت بن گیا، جنوری میں 13 شہری ڈکیتی کے دوران قتل

    کراچی: شہر قائد سفاک قاتلوں کی جنت بن گیا ہے، نئے سال 2023 کے پہلے مہینے، جنوری میں 13 شہری ڈکیتی کے دوران سفاکی سے قتل کر دیے گئے۔

    گزشتہ چند مہینوں سے شہر کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز اور ڈکیت وارداتوں کے دوران نہایت سفاکی سے ایک موبائل کے لیے بھی شہریوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیتے ہیں، اس سلسلے میں کئی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آ کر شہریوں کے خوف و ہراس میں اضافہ کر چکی ہیں، لیکن کراچی پولیس ایسا ظاہر کر رہی ہے جیسے وہ گولیاں مارنے والے لٹیروں کے سامنے واقعی بے بس ہو چکی ہو۔

    اے آر وائی نیوز نے کراچی پولیس میڈیا سیل کی تازہ رپورٹ حاصل کر لی ہے، جس کے مطابق کراچی میں رواں سال کا پہلا مہینہ کئی گھروں کو ماتم کدہ بنا گیا ہے، ایک ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون، ایک خواجہ سرا اور سیکیورٹی ادارے کے ایک اہل کار سمیت 13 افراد کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر قتل اور 55 سے زائد کو زخمی کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 2 سے 30 جنوری تک 13 شہریوں کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا ہے، 31 روز کے دوران 55 سے زائد شہری ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوئے، یکم جنوری سے 31 تک 2 بوری بند لاشیں اور 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں، گلستان جوہر کی جھاڑیوں سے ایک خواجہ سرا کی تشدد زدہ لاش بھی ملی۔

    شریف آباد میں میاں بیوی اور قائد آباد میں خاتون کی لاش گھر سے ملی، شادی میں اندھادھند فائرنگ سے 2 افراد قتل اور 3 زخمی ہوئے، جنوری میں 9 افراد نے خود کشی کی، جب کہ 2 کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، ذاتی یا گھریلو جھگڑے میں 9 افراد قتل اور 31 خواتین و مرد زخمی ہوئے، سال نو کے علاوہ 30 روز میں اندھی گولی سے بھی 17 افراد زخمی ہوئے۔

    ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل عوامی کالونی تھانے کی حدود میں ہوا تھا، پہلا قتل 2 جنوری کو شاہد نامی شہری کا ہوا تھا، دوسرا قتل ثنا طارق نامی خاتون کا ہوا، تیسرا قتل عبدالرزاق نامی شہری، چوتھا نور رحمان، پانچواں نوجوان سلمان کا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق چھٹا قتل عبدالوارث کا ہوا، ساتواں قتل عزیز نور محمد کا، آٹھواں نیوی اہلکار شان کا، نواں مہتاب، دسواں قتل نوجوان نعیم، گیارہواں قتل واجد کا، بارہواں قتل وقاص نیازی، تیرہواں عبدالرزاق خاصخیلی نامی شہری کا ہوا۔

    پولیس ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے 3 کیسز کو ٹریس کرنے اور ملزمان پکڑنے میں کامیاب رہی جب کہ قتل سمیت دیگر درجنوں کیسز اب بھی التوا میں ہیں۔

  • جنوری کے دوران ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

    جنوری کے دوران ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

    اسلام آباد : مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ جنوری2020میں ترسیلات زرمیں9.36فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا جبکہ 7 ماہ میں ترسیلات زر 13.30 ارب ڈالر ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا جنوری2020میں ترسیلات زرمیں9.36فیصداضافہ ریکارڈکیاگیااور مالی سال2020جولائی تاجنوری ترسیلات زر13.30ارب ڈالرہوگئیں۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کےاسی عرصےمیں ترسیلات زر12.74ارب ڈالر رہیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ ترسیلات زر میں4.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

    یاد رہے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ترسیلات زرمیں 4 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جنوری میں ترسیلات زر میں 9 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری اعدادوشمارکےمطابق جولائی تا جنوری ترسیلات زرکاحجم 13 ارب 30 کروڑڈالررہا، گزشتہ مالی سال کےاسی عرصےکے دوران یہ حجم بارہ ارب ستر کروڑ ڈالر تھا، سب سےزیادہ ترسیلات سعودی عرب سےبھیجی گئیں، دوسرے نمبر پر یو اے ای، تیسرے نمبر پر امریکہ اور چوتھے نمبر پر برطانیہ ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب نوے کروڑ ڈالر رہا۔

  • جنوری کا تیسرا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.40 فیصد کمی

    جنوری کا تیسرا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.40 فیصد کمی

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2019-20ء کے ساتویں ماہ (جنوری 2020ء ) کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.55 فیصد کمی ریکار ڈ کی گئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق 24 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران چینی ،زندہ مرغی، مسٹرڈ آئل ، گڑ،چنے کی دال ،دال ماش، دال مسور ،دال مونگ ،خوردنی تیل، چائے،بیف،مٹن، ویجی ٹیبل گھی ، سمیت 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    لہسن ،کیلے ،گندم، آٹا ،ایل پی جی ،ٹماٹر،آلو،انڈے، باسمتی چاول، پیاز سمیت 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل ،بجلی کے نرخ، گیس نرخ، تازہ دودھ، دھی، اری چاول، ملک پاؤڈر، روٹی سادہ ،سرخ مرچ، بجلی کا بلب ، سگریٹ، نمک ، صابن سمیت 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا،۔

    گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی اور بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی،اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.54، 0.45،0.42 اور 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • ماہ جنوری میں ایس ای سی پی نے 1,317 کمپنیاں رجسٹرڈ کیں

    ماہ جنوری میں ایس ای سی پی نے 1,317 کمپنیاں رجسٹرڈ کیں

    اسلام آباد : سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے جنوری میں ایک ہزار تین سو سترہ (1,317) نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں، یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نو فیصد زائد ہے۔

    نئی رجسٹریشن کے بعد ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد پچانوے ہزار (95,000) سے زیادہ ہو گئی ہے ، جنوری میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں تہتر (73) فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں جبکہ چوبیس (24) فیصد نے سنگل ممبر کمپنیوں کی صورت میں رجسٹرین حاصل کی اور تین فیصد میں بطور پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش ادارے، غیر ملکی کمپنیاں اور لمیٹیڈ لائیبیلٹی پارٹنر شپس شامل ہیں ۔

    سب سے زیادہ یعنی دو سو چودہ (214) کمپنیاں ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جبکہ دوسرے نمبر پر خدمات کا شعبہ رہا جس میں ایک سو پچاسی (185) کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔

    تعمیرات کے شعبے میں ایک سو اسی (180)، انفرمیشن ٹیکنالوجی میں ایک سو اٹھائیس (128)، سیاحت میں چوہتر (74)، خوراک و مشروبات میں تینتالیس (43)، تعلیم، مارکیٹنگ اور اشہارات، رئل اسٹیٹ، ہر ایک شعبے میں بیالیس (42)، ٹرانسپورٹ میں چالیس (40)، کارپوریٹ ایگری کلچر فارمنگ میں سینتیس(37)، انجنیئرنگ میں تیس (30)، کمیونی کیشن اور دوا سازی میں چوبیس‘ چوبیس(24)، ٹیکسٹائل میں انیس (19)، کان کنی میں اٹھارہ (18)، براڈ کاسٹنگ /ٹیلی کاسٹنگ اور توانائی میں سولہ‘ سولہ (16)، کیمیکل، کازمیٹک ، میں تیرہ‘ تیرہ(13)، پاور جنریشن میں بارہ (12)، ہیلتھ کئیر میں گیارہ (11) جبکہ ستر (70) کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔

    جنوری میں کل اکسٹھ (61) کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی،ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا تعلق چین، یونان، جرمنی، ہانگ کانگ، اٹلی، جاپان، لکسم برگ، ملائشیا، مراکش، نیدر لینڈز، قطر، سعودی عرب، سری لنکا، سویڈن، برطانیہ اور امریکہ سے ہے۔

  • جنوری کے تیسرے ہفتہ میں مہنگا ئی کی شرح میں0.21 فیصد کمی

    جنوری کے تیسرے ہفتہ میں مہنگا ئی کی شرح میں0.21 فیصد کمی

    اسلام آباد : نئے مالی سال2018-19کے ساتویں ماہ ( جنوری 2019 ) کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 18 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گندم، آٹا ،کیلے، لہسن ،خوردنی تیل، دال مسور ،دال ماش، تازہ دودھ ، دھی، چائے، چینی ،مٹن ،بیف، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی، انڈے، گڑ ،ایل پی جی ، چنے کی دال ،دال مونگ ،ٹماٹر، آلو، پیاز ،سمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، ملک پاؤڈر، سرخ مرچ ،مسٹرڈ آئل ،باسمتی چاول ، سگریٹ ، صابن ، سمیت 26 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.19، 0.20 ،0.22 اور اعشاریہ 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • جنوری کا دوسرا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ

    جنوری کا دوسرا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی اضافہ

    اسلام آباد : نئے مالی سال2018-19کے ساتویں ماہ (جنوری2019) کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.51فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق11جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گندم، آٹا ،باسمتی چاول ،پیاز ،کیلے، لہسن ،خوردنی تیل، دال مسور ،چنے کی دال ،دال مونگ ،دال ماش، تازہ دودھ ، دہی، چائے، انڈے، گڑ، چینی، مٹن، بیف، اری چاول ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی، ایل پی جی ،ٹماٹر،آلو،سمیت 4اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، ملک پاؤڈر، سرخ مرچ ،مسٹرڈ آئل ، سگریٹ ، صابن ، سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.47، 0.45 ،0.41 اور 0.34 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔