Tag: January

  • جنوری کے آغاز میں مہنگا ئی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ، ادارہ شماریات

    جنوری کے آغاز میں مہنگا ئی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ، ادارہ شماریات

    کراچی : نئے مالی سال 2018-19کے ساتویں ماہ ( جنوری 2019ء ) کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 4 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر،کیلے، لہسن ، کپڑے، تازہ دودھ ، دھی، خوردنی تیل، چائے، انڈے، گڑ ، چینی ، دال مسور ،چنے کی دال ،دال مونگ ،دال ماش،گندم، سگریٹ ،مٹن ،بیف، مسٹرڈ آئل ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    زندہ مرغی، آلو،پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،ایل پی جی ،پیاز ،سرخ مرچ ،آٹا ،باسمتی چاول ،سمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، ملک پاؤڈر، اری چاول، صابن سمیت 22 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.14، 0.19 ،0.29 اور 0.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • سندھ طاس معاہدہ، بھارت مذاکرات کے لیے تیار

    سندھ طاس معاہدہ، بھارت مذاکرات کے لیے تیار

    نئی دہلی: ورلڈ بینک کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر غیرجانبدار ماہرین کا تقرر روکنے کے لیے بھارت نے پاکستان سے دو طرفہ مذاکرات کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔

    بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے میڈیا بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ ’’بھارت ہمیشہ سندھ طاس معاہدے پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے تاہم اس میں تکینکی سوالات اور اختلافات شامل ہیں جسے دور کرنے کے لیے پاکستان سے بات چیت کرنے اور تنازع کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں‘‘۔


    پڑھیں: ’’ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی: پاکستان نے معاملہ ورلڈ بینک میں اٹھا دیا ‘‘


    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی دیگر معاملات پر دونوں ممالک کی حکومتوں نے مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کو حل کیا، سندھ  طاس معاہدے پر پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے تحفظات پر بات چیت کے لیے آج بھی تیار ہیں۔


    مزید پڑھیں: ’’ ورلڈ بینک کی سندھ طاس منصوبے پر ثالثی کی پیشکش ‘‘


    خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے متعدد بار آبی جارحیت کے حوالے سے دھمکیاں سامنے آنے کے بعد پاکستان نے ورلڈ بینک سے مطالبہ  کیا تھا کہ وہ آبی تنازع کو حل کروانے میں کردار ادا کرے۔

    جس کے جواب میں ورلڈ بینک نے سندھ طاس معاہدے پر غیر جانبدار ماہر کی تقرری روکتے ہوئے پاکستان اور ہندوستان کو آبی تنازع جنوری تک حل کرنے کی مہلت دی تھی۔

    ورلڈ بینک کی جانب سے بھارت کو دی جانے والی حتمی تاریخ قریب آنے پر مودی حکومت نے ایک بار پھر دنیا بھر میں اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرنے کی ہامی بھرتے ہوئے ورلڈ بینک کو تجویز دی ہے کہ اس معاملے میں جلد بازی سے کام نہ لیا جائے اور مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے۔

  • ایس ای سی پی نے جنوری 2015 میں 414 کمپنیاں رجسڑ کیں

    ایس ای سی پی نے جنوری 2015 میں 414 کمپنیاں رجسڑ کیں

    اسلام آباد : سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے جنوری 2015 میں 414 نئی کمپنیاں رجسٹرکیں، جن میں 91 فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ‘ پانچ فی صد سنگل ممبر، چار فیصدپبلک ان لسٹڈ ایسوسی ایشن اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔

    ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کے مطابق جنوری میں سب سے زیادہ کمپنیاں ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں ، جن کی تعداد 59ہے جبکہ49 کمپنیا ں خدمات کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں۔

    انفارمیشن ٹیکنالوجی میں36، تعمیر ات کے شعبے میں 20،پاور جنریشن میں بارہ ،کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں 19 ، کمیونی کیشن, انجینئرنگ ، ہیلتھ کیئر ، رئیل اسٹیٹ اور ٹیکسٹائل میں دس ‘ تعلیم کے شعبے میں گیارہ ‘ توانائی کے شعبے میں تیرہ کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی ۔

    اس ماہ بائیس مقامی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ ان سرمایہ کاروں کا تعلقافغانستان،آسٹریلیا، کوریا، چین،مارکو،سعودی عرب، سپین،متحدہ عرب امارات اور امریکہ سے ہے جبکہ یہ کمپنیاں توانائی ، ٹریڈنگ، تعمیرات، انفرمیشن ٹیکنالوجی، خدمات اور ٹیکسٹائل کے شعبے کی کمپنیاں ہیں۔

    جنوری میں71 کمپنیوں کی جانب سے غیر ادا شدہ سرمائے میں اضافے کی درخواستوں کو منظور کیاگیا اور کل 16.67بلین تک کے اضافے کی منظوری دی گئی۔

    علاوہ ازیں 78 کمپنیوں نے ادا شدہ سرمائے کی حد میں اضافے کی درخواستیں دیں اور ان کمپنیوں کے کل ادا شدہ سرمائے میں کلی طور پر 14.70 بلین کا اضافہ منظور کیا گیا ۔

  • جنوری : تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    جنوری : تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2014-15ء کے ساتویں ماہ (جنوری 2015ء ) کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.18 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 23جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران لہسن ، پیاز،کیلے ، انڈے، مسور کی دال ،مونگ کی دال،دال ماش، چنے کی دال ، مٹن، گڑ، آٹا اور اری چاول سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی ،ٹماٹر،ایل پی جی ، آلو،چینی ، مسٹرڈ آئل ، سرخ مرچ ،ویجی ٹیبل گھی ،باسمتی چاول اور خوردنی تیل سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،گندم، چائے ،بیف، دھی ، تازہ دودھ، گیس نرخ ،ملک پاؤڈر ، نمک ، بجلی کے نرخ ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 31 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.20، 0.21 ،0.22 اور 0.22 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔