Tag: Japan

  • کیا اب دن میں صرف دو گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کیا جاسکے گا ؟

    کیا اب دن میں صرف دو گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کیا جاسکے گا ؟

    جاپان کے شہر ٹویواکے میں روزانہ اسمارٹ فون کے استعمال کی 2 گھنٹے کی حد متعارف کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے، تجویز میں سخت قانونی پابندیاں یا جرمانے شامل نہیں ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہر ٹویواکے نے دراصل ایک غیر لازمی بل پر غور شروع کردیا ہے، جس کے تحت رہائشیوں کو روزانہ صرف دو گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی تلقین کی جائے گی، نوکری یا اسکول کے وقت کے علاوہ۔

    رپورٹس کے مطابق اس بل میں کوئی قانونی یا مالی سزا وضع نہیں کی گئی، یعنی اس کی پاسداری لازمی نہیں ہوگی۔

    یہ تجویز پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ صارفین میں ذہنی و جسمانی صحت جیسا کہ نیند کی خرابی وغیرہ کو متاثر کرنے والے عوامل کو کم کیا جاسکے۔

    اس اقدام کی وضاحت میں شہر کے میئر ماسافومی کوکی نے کہا کہ موبائل فون ہماری روزمرہ کی زندگی کا ناگزیر حصہ ہیں لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال صحیح نہیں ہے۔

    تلقین میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی کلاسوں کے طلبا رات 9 بجے کے بعد اسمارٹ فون استعمال نہ کریں۔ رات 10 بجے کے بعد جونیئر ہائی اسکول اور اس سے اوپر کے طلبا اسمارٹ فون استعمال نہ کریں۔

    اسمارٹ فون سے چند سیکنڈ پہلے زلزلے کی پیش گوئی ؟ طریقہ کار سامنے آگیا

    آن لائن تنقید کرتے ہوئے کئی صارفین کا کہنا تھا کہ دو گھنٹے بالکل غیر حقیقی حد ہیں۔ اسے فیملیز کا ذاتی معاملہ سمجھنے کی ضرورت ہے، جس پر میئر نے وضاحت کی کہ یہ تجاویز زبردستی نہیں ہیں بلکہ محتاط رہنمائی ہیں۔ ان پر عمل کرنا یا نہ کرنا آپ پر منحصر ہے۔

  • جاپان میں شدید گرمی، ایک ہی دن میں 2 نئے ریکارڈ قائم

    جاپان میں شدید گرمی، ایک ہی دن میں 2 نئے ریکارڈ قائم

    جاپان میں شدید گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہی دن میں درجہ حرارت کے 2 نئے ریکارڈ قائم ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں درجہ حرارت 41.6 اور پھر 41.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، محکمہ موسمیات نے آئندہ مزید گرمی کی وارننگ جاری کردی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی گنما کے شہر ایسسا کی میں شدید گرمی نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، 2020 اور 2018 میں جاپان میں 41.1 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ماہ جاپان کی تاریخ کاسب سے گرم مہینہ قرار دیا گیا، جولائی کا درجہ حرارت معمول سے 2.89 ڈگری زیادہ رہا۔

    کیوٹو میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے، جو 1880 سے اب تک کی بلند ترین سطح قرار دیا جا رہا ہے۔

    خبرایجنسی کے مطابق کیوٹو کے کسی بھی اسٹیشن پر اتنا درجہ حرارت پہلے کبھی ریکارڈ نہیں ہوا، گرم موسم کے باعث جاپانی چیری کے پھول وقت سے پہلے کھلنے لگے۔

    جاپان میں شدید گرمی کی نئی تاریخ رقم، درجہ حرارت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ماؤنٹ فیوجی کی برف دیر سے نمودارہوئی، نومبر تک برف کا نام و نشان نہ تھا، جاپان کے کئی علاقوں میں پانی کی قلت کی بھی اطلاعات ہیں، جس کے باعث کاشتکاروں کو چاول اگانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    جاپان میں کم بارش اور شدید گرمی نے دھان کی کاشت بھی متاثرکردی ہے، مغربی جاپان میں مون سون 3 ہفتے پہلے ختم ہوگئی یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔

  • جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا کی جانب سے بڑی خبر

    جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا کی جانب سے بڑی خبر

    جاپان کی دو کار ساز کمپنیوں ہونڈا اور نسان نے ایک مشترکہ منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ہونڈا نسان کی بنائی ہوئی گاڑیاں امریکا میں فروخت کرے گی۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کی کار ساز کمپنی ہونڈا، نسان کی تیار کردہ گاڑیاں امریکا میں فروخت کرے گی، اس سلسلے میں مشترکہ منصوبے پر بات چیت جاری ہے۔

    امریکا میں نسان کے وہ پلانٹ جہاں گنجائش سے کم پیداوار ہو رہی ہے، میں بنائے گئے پک اپ ٹرکوں کو اس منصوبے کے تحت ہونڈا برانڈ کے تحت فروخت کیا جائے گا۔

    بتایا جا رہا ہے کہ اس منصوبے سے دونوں کمپنیوں کو فائدہ ہوگا، نسان کے جو امریکی پلانٹس کم فروخت کی وجہ سے گنجائش سے کم کام کر رہے ہیں، نہ صرف انھیں مدد ملے گی بلکہ ہونڈا ممکنہ طور پر اس معاہدے کے ذریعے اپنے صارفین کی تعداد بڑھا سکے گی۔


    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت


    امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے آٹوز اور آٹو پارٹس پر اضافی درآمدی محصولات عائد کر دیے ہیں، جس کی وجہ سے نسان پر اس حوالے سے دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ اپنی امریکی پیداواری بنیاد کا زیادہ سے زیادہ بہتر استعمال کرے۔ دوسری طرف رواں برس کے شروع میں انضمام کی ناکام کوشش کے باوجود ہونڈا اور نسان میں بات چیت چل رہی ہے۔

    اگر ان دونوں کمپنیوں کا انضمام عمل میں آ جاتا تو یہ یہ دنیا کی تیسری بڑی کار ساز کمپنی بن جاتی، ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ الیکٹرک گاڑیوں جیسے شعبوں میں مل کر کام کرنے کا معاہدہ برقرار رکھیں گے۔

  • جاپان کا 80 سال میں پہلا کامیاب میزائل تجربہ

    جاپان کا 80 سال میں پہلا کامیاب میزائل تجربہ

    ٹوکیو : جاپان نے 80 سال میں پہلی بار اپنی سر زمین پر میزائل کا تجربہ کیا ہے، جس کی رینج 62 میل ہے۔

    خبر رساں ایجنسی اے پی کی ایک رپورٹ کے مطابق ہوکائیڈو جزیرے پر زمین سے جہاز تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق جاپانی فوج اپنے فوجی ڈھانچے کو مضبوط بنا رہی ہے، جاپان نے گزشتہ میزائل تجربات امریکہ اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کیے تھے۔

    یہ تجربہ جاپان کے شمالی علاقے ہوکا ئیڈو میں کیا گیا، جہاں "ٹائپ 88” نامی ایک میزائل کو ایک خالی کشتی پر داغا گیا جو ساحل سے 40 کلومیٹر دور تھی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ میزائل زمین سے سمندر میں مار کرنے والا ہے اور اس کا فاصلہ تقریباً 100 کلومیٹر (62 میل) ہے۔

    اس حوالے سے جاپان کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ کامیاب رہا اور آئندہ اتوار تک ایک اور میزائل تجربہ بھی متوقع ہے۔

    اس تجربے کے خلاف درجنوں افراد نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے تجربات سے ایشیا میں کشیدگی بڑھے گی اور جاپان جنگ میں شامل ہوسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ قدم جاپان کی نئی دفاعی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد چین کی بڑھتی ہوئی سمندری سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ جاپان کو چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں پر بھی تشویش ہے جو جاپانی سمندری علاقوں کے قریب ہو رہی ہیں۔

  • جاپان نے نیند میں مدد دینے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

    جاپان نے نیند میں مدد دینے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی متعارف کرا دی

    کم وقت میں اچھی اور گہری نیند کے مزے لینے کے لیے جاپان نے نیند میں مدد دینے والی اسمارٹ جیکٹ متعارف کرا دی۔

    جاپانی ڈیزائن فرم کونیل نے ایسی پفر جیکٹ تیار کی ہے جو روشنی اور موسیقی کی مدد سے انسان کو کہیں بھی سُلا سکتی ہے۔ یہ جیکٹ پہننے والے کی دل کی دھڑکن اور جسمانی درجہ حرارت جیسے بایو میٹرک ڈیٹا کی بنیاد پر مخصوص آوازیں اور لائٹنگ پیدا کرتی ہے، تاکہ نیند کے لیے موزوں ماحول بن سکے۔

    یہ جیکٹ بظاہر ایک عام لیکن اوور سائز پَفر جیکٹ ہے، جسے چلتے پھرتے بھی پہنا جا سکتا ہے، لیکن اس کی خاص بات اس کا سلیپ موڈ ہے جو صرف ہُڈ چڑھانے سے فعال ہو جاتا ہے۔ جیکٹ میں لگے سینسر صارف کی نیند اور ذہنی دباؤ کو مسلسل مانیٹر کرتے رہتے ہیں۔


    ٹک ٹاک ڈیڈ لائن، ٹرمپ نے اہم فیصلہ کر لیا


    آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہوگی کہ جاپان کو اکثر دنیا کی سب سے زیادہ نیند سے محروم قوموں میں سے ایک بتایا جاتا ہے، بین الاقوامی سروے اور نیند کے دورانیے اور معیار سے متعلق ریسرچ اسٹڈیز میں بھی جاپان بار بار آخری نمبر پر آتا ہے۔

    کونیل کے تخلیقی آرٹ ڈائریکٹر ڈائی میاتا نے میڈیا کو بتایا کہ آپ کسی کو سونے پر مجبور نہیں کر سکتے، اسے خود ہی سونا پڑتا ہے لیکن ہم نے سوچنا شروع کیا کہ کیا ہم کوئی ایسی چیز بنا سکتے ہیں جو لوگوں کو ان کی اپنی شرائط پر سونے میں مدد دے؟ اور پھر ہم نے یہ پفر جیکٹ تیار کی، جسے The ZZZN کا نام دیا گیا ہے۔

    یہ جیکٹ ابھی صارفین کے لیے پیش نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس کا پروٹوٹائپ تیار کیا گیا ہے، جسے 24 جون سے 7 جولائی تک ایکسپو 2025 اوساکا میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جہاں لوگ خود اس کی جانچ کر سکیں گے، کمپنی کے آرٹ ڈائریکٹر نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ایجاد لوگوں کو نیند کے بارے میں زیادہ تجسس پر ابھارے گی۔

  • جاپان کے ساحلی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آ گیا

    جاپان کے ساحلی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آ گیا

    ٹوکیو: جاپان کے ساحلی علاقے ہوکائیڈو میں 6.0 شدت کا زلزلہ آ گیا ہے۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ جمعرات کو مشرقی ہوکائیڈو میں نیمورو جزیرہ نما کے قریب 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

    جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:08 بجے نیمورو جزیرہ نما کے جنوب مشرقی ساحل پر اتھلی گہرائی میں آیا۔

    جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز 42.8 ڈگری شمال طول بلد اور 146.4 درجے مشرق کی طول بلد پر واقع تھا۔


    جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری


    ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ ہوکائیڈو کے ساحل پر لہروں میں 20 سینٹی میٹر سے بھی کم سطح کی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے نقصان کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جب کہ زلزلہ کی شدت کا پیمانہ زیادہ سے زیادہ 7 میں سے 4 رہا۔

    زلزلہ کی شدت کا پیمانہ کسی خاص مقام پر زمین کے ہلنے کی ڈگری کی پیمائش کرتا ہے۔ 4 کی شدت میں گھر میں لٹکی چیزیں جھولنے لگتی ہیں اور شیلف پر پڑی چیزیں گر سکتی ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 تھی۔ زخمیوں یا انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، سونامی کی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ جاپان کے شمالی ترین صوبے ہوکائیڈو میں درمیانے درجے کے طاقت ور زلزلے آتے رہے ہیں، لیکن موسمی حکام کا کہنا ہے کہ بڑے زلزلے آنے کا امکان نہیں ہے۔ موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 2 جون کی صبح کو بھی 6.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس کا مرکز ٹوکاچی کے ساحلی علاقے میں تھا۔

  • ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

    ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

    ٹوکیو: جاپان میں ایئر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک ایئر ایمبولینس سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں کل 6 افراد سوار تھے جن میں سے 3 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ نا گا ساکی کے تسوشیما جزیرے سے فکوؤکا شہر جاتے ہوئے رونما ہوا، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں تمام فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ سوڈانی فوجی طیارہ خرطوم کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا،طیارے میں سوار عملے سمیت سوڈانی فوج کے تمام اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

    طیارے میں سوار فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔

    سوڈانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اینٹونوف طیارہ جس نے خرطوم سے تقریباً 22 کلومیٹر شمال میں وادی سیدنا ایئربیس سے اڑان بھری تھی، روانگی کے فوراً بعد ہی گر گیا۔

    امریکا میں لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

    مبینہ طور پر چار افراد کے عملے کے ساتھ طیارہ ایک فوجی مشن پر تھا، جس میں کئی اعلیٰ افسران سوار تھے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ طیارہ کم اونچائی پر پرواز کر رہا تھا کہ اچانک گر کر آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔

  • جاپانی قائم مقام قونصل جنرل ناکاگاوا یاسوشی کی اردو میں قرارداد پاکستان کی مبارک باد کی ویڈیو

    جاپانی قائم مقام قونصل جنرل ناکاگاوا یاسوشی کی اردو میں قرارداد پاکستان کی مبارک باد کی ویڈیو

    کراچی: جاپان کے قائم مقام قونصل جنرل نے پاکستانیوں سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے اپنی ’اردو دانی‘ کا ہنر خوب صورتی سے آزمایا، جنھیں ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاپانی قائم مقام قونصل جنرل ناکاگاوا یاسوشی نے اردو زبان میں قرارداد پاکستان کی مبارک باد دی ہے، اس سلسلے میں انھوں نے خاصا طویل ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    ناکاگاوا یاسوشی نے کہا ’’پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، 23 مارچ کا دن پاکستان کے لیے تاریخی لحاظ سے بہت اہم اور فخر کا دن ہیں۔‘‘

    قائم مقام قونصل جنرل نے کہا ’’میں اپنی طرف سے قونصل جنرل جاپان ہاتوری ماسارو اور پورے جاپانی قونصل خانے کے عملے کی جانب سے پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘‘


    یوم پاکستان پر گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کی مزار قائد پر حاضری


    ناکاگاوا یاسوشی نے مزید کہا ’’قونصل جنرل جاپان ہاتوری ماسارو نے خصوصی پیغام جاپان سے پاکستانیوں کے لیے بھجوایا ہے، یہ دن پاکستان اور اس کے عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشیوں کی ماند ہے۔‘‘

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

  • جاپان نے کی تاریخ رقم، فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    جاپان نے کی تاریخ رقم، فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    جاپان نے تاریخ رقم کردی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    جاپان نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں بحرین کو 0-2 سے ہرا کر فٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں  سب سے پہلے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایشیا سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں جاپان نے سب سے پہلے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا، جاپان میگا ایونٹ میں جگہ بنانے والا پہلا ملک بن گیا۔

    ایشیائی کوالیفکیشن کے تیسرے راؤنڈ میں جاپان نے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

     جاپانی ٹیم نے بحرین کو دو صفر سے شکست دے کر شریک میزبان کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کے ساتھ ارتالیس ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔

    واضح رہے کہ کوالیفائنگ کے  تیسرے راؤنڈ میں 18 ٹیموں کو 3 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی، امریکا، کینیڈا اور میکسیکو بطور میزبان ورلڈ کپ میں جگہ بنا چکے ہیں۔

  • ٹرمپ زیلنسکی ملاقات پر حیران جاپانی وزیر اعظم نے کیا کہا؟

    ٹرمپ زیلنسکی ملاقات پر حیران جاپانی وزیر اعظم نے کیا کہا؟

    ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز اوول ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان مکالمے نے انھیں حیران کر دیا ہے۔

    چائنا ڈیلی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان سربراہی اجلاس کے ٹاکرے کے بعد جاپانی وزیر اعظم شیگیرو اشیبا نے ہفتے کے روز صحافیوں کو بتایا ’’یہ کسی حد تک غیر متوقع پیش رفت ثابت ہوئی، یہ ایک جذباتی تبادلہ بھی لگتا ہے، ٹی وی پر یہ سب دیکھنا چونکا دینے والا تھا۔‘‘

    اشیبا نے سفارت کاری کا سبق یاد دلاتے ہوئے کہا ’’امن قائم کرنے کے لیے صبر اور ہمدردی دونوں کی ضرورت ہوتی ہے، سفارت کاری صرف جذبات کے ٹکراؤ کا معاملہ نہیں ہے۔‘‘

    یاد رہے کہ جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات کا انجام منفی نکلا تھا، دونوں رہنما ایک غیر معمولی شور شرابے میں ملوث ہو گئے تھے، نتیجے کے طور پر یوکرین کی نایاب معدنیات کے معاہدے پر طے شدہ دستخط اور ایک مشترکہ نیوز کانفرنس دونوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

    یوکرین میں ہتھیاروں کی تیاری کے لیے برطانیہ کا 2.8 ارب ڈالر قرض کا اعلان

    یوکرین کے سیاسی تجزیہ کار ولودیمیر فیسنکو نے بھی کہا کہ یہ بات چیت عقل سے زیادہ جذبات پر مبنی تھی، جس سے یوکرین اور امریکا دونوں کو غیر متوقع نقصان ہوا، اس صورت حال سے یوکرین کے لیے زیادہ خطرہ ہے کیوں کہ وہ امریکی حمایت پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ زیلنسکی اوول آفس تصادم پر دنیا بھر کے رہنماؤں نے اپنا رد عمل دیا ہے، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کینیڈا ایک منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول میں یوکرین اور یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا یوکرین کے شہریوں سے زیادہ کوئی بھی امن نہیں چاہتا، یوکرین جرمنی اور یورپ پر بھروسہ کر سکتا ہے۔