Tag: japan earth quake

  • جاپان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا

    جاپان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا

    اوساکا: جاپان میں6.1 شدت کے زلزلے نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا ہے، اب تک تین ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 51 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہراوساکامیں چھ اعشاریہ ایک شدت کازلزلہ آیا ہے جس سےکئی عمارتوں کونقصان پہنچا ہے جبکہ بلٹ ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔ تاحال زلزلے کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والوں کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق ایک 80 سالہ بزرگ شہری اور نو سالہ کمسن لڑکی سمیت کل تین افرا د کی ہلاکت کی تصدیق ہوسکی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 51 بتائی جارہی ہے، جاپان میں اس قسم کی ایمرجنسی صورتحال میں جانی نقصان کی اطلاع تمام امدادی کارروائیاں مکمل کرکے اور اعداد و شمار اکھٹے کرنے کی بعد جاری کی جاتی ہے۔

    زلزلہ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے آیا جب معمولاتِ زندگی اپنےعروج پر تھے ، بچے اسکول جاچکے تھے اور لوگ اپنے دفاتر کی جانب رواں دواں تھے۔

    امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 میگنی ٹیوڈ تھی اور یہ 15.4 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تاہم جاپانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 میگنی ٹیوڈ تھی۔ زلزلے کا مرکز شمالی علاقے میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ تاحال زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

    جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے کا کہنا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی ہے ، فی الحال نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کے اسٹاف کو پہلے ہی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ، نقصان کا درست تخمینہ لگایا جائے اور عوام کو بروقت درست اطلاعات فراہم کی جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • جاپان میں زلزلہ، نو ہلاک سینکڑوں زخمی

    جاپان میں زلزلہ، نو ہلاک سینکڑوں زخمی

    ٹوکیو: جاپانی شہرکوماموتو چھےاعشاریہ چار شدت کےزلزلےسےلرزاٹھا، زلزلے کے باعث نوافرادہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

    حکام کاکہناہےکہ جنوب مغربی جاپان میں آنے والے زلزلےکامرکزشہرکوماموتو سےگیارہ کلومیٹردورتھا۔

    جاپانی میڈیاکےمطابق زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کرنو ہوچکی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، چھے اعشاریہ چار شدت کے زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    جاپانی میڈیاکےمطابق انیس عمارتیں منہدم جبکہ درجنوں متاثرہوئی ہیں۔

    زلزلےکےباعث مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہےتاہم جوہری تنصیبات زلزلےمیں محفوظ رہیں۔ حکام نےچندروزتک آفٹرشاکس کی وارننگ جاری کردیں ہیں۔

  • جاپان : 6.9 کی شدت کا زلزلہ

    جاپان : 6.9 کی شدت کا زلزلہ

    ٹوکیو :چاپان میں چھ اعشاریہ نو کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    ٹوکیو سے چار سو اٹھائیس میل دور جاپان کا جزیرے ہنشو زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، ری ایکٹر اسکیل پر جھٹکوں کی شدت چھ اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی۔

    جاپان نے سونامی وارننگ جاری کرنے کے بعد واپس لے لی، زلزلےکے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

    جاپانی حکام نے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔

    واضح رہے کہ سال 2011 کے سونامی اور زلزلے کے نتیجے میں 18 ہزار سے زائد افراد فوکوشیما کے نیو کلئیر پلانٹ سے تابکاری کے اخراج کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے