Tag: Japan

  • تھری ڈی فلموں کے ناظرین کے لئے  خصوصی ہیلمٹ تیار

    تھری ڈی فلموں کے ناظرین کے لئے خصوصی ہیلمٹ تیار

    ٹوکیو : جاپان نے تھری ڈی فلموں کے دیکھنے کے لئے دوربین کی شکل کا نیا ہیلمٹ متعارف کرادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  سونی کمپنی نے ایچ ایم زیڈ ٹی ون نامی ہیلمٹ متعارف کروادیا ہے۔ یہ تھری ڈی فلموں کو صرف ایک شخص کی آنکھوں تک محدود رکھنے کے کام آئے گا۔ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار ہونے والے اس الیکٹرونک آلے میں ساؤنڈ سسٹم بھی موجود ہے۔

    تھرڈی دیکھنے کے شوقین افراد کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاپان کےانجینئرزسر توڑ کوششوں کے بعد بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اب ناظرین گھر بیٹھے سینما کا لطف اٹھاتے ہوئے من پسند فلمیں باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ ڈیوائس پلے اسٹیشن اوراس طرح کی دیگر ڈیوائسسز  کے ساتھ بھی منسلک کی جاسکتی ہے۔ اس ہیلمٹ کی قیمت  763 ڈالر مقرر کی گئی ہے اورمارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کیا جاچکا ہے۔

  • اب آپ اپنے اسمارٹ فون کو بے فکری سے دھو سکیں گے

    اب آپ اپنے اسمارٹ فون کو بے فکری سے دھو سکیں گے

    ٹوکیو: اسمارٹ فون استعمال کرنےوالوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ان کے فون پر جراثیم ہیں تو اب ایسا فون آگیا ہے جو کہ پانی لگنے سے خراب نہیں ہوگا۔

    یہ منفرد اسمارٹ فون تیار کیاہے جاپانی کمپنی نے، اسے صابن اور پانی سے دھو کر صاف کیا جاسکتا ہے اور اس عمل سے فون کا ٹچ اسکرین یا کارکردگی بالکل متاثر نہیں ہوگی۔

    یہ منفرد اسمارٹ فون جاپان میں آج فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے، جس کی قیمت 21،600 ین یعنی کہ 465امریکی ڈالرہے جوکہ پاکستانی کرنسی میں 49 ہزار روپے بنتے ہیں۔

    کمپنی نے دعویٰ کیاہے کہ ان کی ڈیولپمنٹ ٹیم نے ٹیسٹنگ کے دوران اس نئے اورانوکھے فون کو 700 بارمختلف طریقوں سے دھویا اور فون کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

    فی الحال کمپنی کو ایک مخصوص قسم کے صابن سے ہی دھویا جاسکے گا جو کہ ابھی صرف جاپان میں ہی دستیاب ہے۔

  • جاپان نے کپڑے دھونے ،سکھانے، استری کرنے کی جدید مشین بنادی

    جاپان نے کپڑے دھونے ،سکھانے، استری کرنے کی جدید مشین بنادی

    ٹوکیو: جاپانی کمپنی نے کام آسان کردیا اور بنادی ایسی مشین جو کپڑے دھونے اور سُکھانے کے علاوہ استری بھی کرکے دے گی۔

    کپڑے دھونے، سُکھانے اور استری کرنے سے چھٹکارا پائیں، لانڈری فولنڈنگ مشین نے کردیا کام آسان جاپانی کمپنی نے تیار کی ہے ایسی مشین جو آپ کے کپڑوں کو دھونے کے علاوہ اسے سُکھانے اور استری کرنے کا کام بھی بہترین انداز میں کرتی ہے۔

    The laundry robot is reportedly able to tackle a range of washing items

    اب لاؤنڈری ہاؤس والے کپڑے دھونے سکھانے اور استری کرنے کیلئے استعمال کریں گے یہ جدید مشین،  یہ فولڈنگ مشین ایک چھوٹے سے رومال سے لے کر بڑی بڑی چادریں بھی منٹوں میں دھو کر سُکھادیتی ہے۔

    یہ جدید مشین دوہزار سترہ میں فروخت کیلئے مارکیٹ میں پیش کی جائے گی۔

  • جاپان میں سیلاب سے متاثر ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل

    جاپان میں سیلاب سے متاثر ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل

    ٹوکیو: جاپان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    جاپان میں بارشوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے،نہ سڑکیں رہیں نہ گھر بچے،محکمکہ موسمیات بھی ریکارڈ توڑ بارش سے پریشان ہو گیا۔

    جاپان میں تیز بارشوں اور سیلاب سے زندگی اور کاروبار ٹھپ ہو گیا، لیکن حکومت نے ہمت نہ ہاری اور ریسکیو ٹیم نے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

    جاپانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایسی بارش تو جاپان میں کبھی نہ ہوئی تھی،مشرقی جاپان میں اڑتالیس گھنٹے جیسی موسلا دھار بارش ہوئی ، ایسی بارش تو مہینوں میں بھی کبھی نہ ہوئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن رات بھر جاری رکھا جائے گا اورسیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال تیزی سے نکال لیا جائے گا۔

  • جاپانی گوریلا خواتین کی توجہ کا مرکز بن گیا

    جاپانی گوریلا خواتین کی توجہ کا مرکز بن گیا

    ٹوکیو: جاپان کے ایک چڑیا گھرمیں ایک خوبرو اوراسمارٹ گوریلا خواتین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اس 18 سالہ توانا گوریلے کا نام ’شابانی‘ ہے، اس کا وزن 180 کلوگرام ہے اور یہ جاپانی شہرنگویا کے ’ہگاشیاما‘ نامی چڑیا گھرمیں کسی ماڈل کی طرح پوسنگ کرتا رہتا ہے۔

    چڑیا گھر کے ترجمان تکایوکی اشیکاوا کا کہنا ہے کہ ’’ یہ اکثر اپنی تھوڑی اپنے ہاتھ پر جمالیتا ہے اور آپ کی جانب دیکھنا شروع کردیتا ہے۔

    ’’ یہ دیگر گوریلاؤں کی نسبت زیادہ توانا ہے اوراس وقت اپنی جوانی کے عروج پرہے اورہم دیکھ رہے ہیں کہ اسے دیکھنے کے لئے آنے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے- خواتین کے خیال میں یہ خوبصورت ہے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ’’ شابانی اس چڑیا گھرمیں2007 آیا تھا اوراس کی شہرت رواں سال ہونے والے موسم بہار میں منعقد ہونے والے ایک میلے میں ماڈلنگ کے سبب پھیلی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شیبانی والد بھی ہے اور ہمیشہ اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے سرگرم رہتا ہے لہذا یہ بھی خواتین کی توجہ مبذول کرانے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔

  • انسان اورروبوٹ میں ہوا تلواربازی کا انوکھا مقابلہ

    انسان اورروبوٹ میں ہوا تلواربازی کا انوکھا مقابلہ

    ٹوکیو: جاپان میں روبوٹ اورانسان کے بیچ تلواربازی کا حیرت انگیزمقابلہ ہوا جس میں روبوٹ نے ماہر تلوارباز کو شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ روبوٹ تکینیکی مہارت کا شاہکار ہے جو نہ صرف شمشیرزنی میں ماہرہے بلکہ سبزیوں اورپھلوں کو بھی کاٹتا ہے۔

    روبوٹ نے جوجتسو کے ماہراورمسلسل پانچ سال چمپئین رہنے والے تلواربازماسٹرایزاوماچی کو شکست دے دی۔

    روبوٹ سے ماسٹر ایزاوماچی کے مقابلے پانچ مراحل میں ہوئے، پہلے چار مراحل میں سبزیوں اورپھلوں کو تلوار سے اچھے طریقے سے کاٹنا تھا۔

    پانچویں اور حتمی مرحلے میں بانس کو ہزاروں ٹکڑوں میں کاٹنا تھا جس میں ماسٹرماچی کو شکست کا سامناکرنا پڑا۔

    یہ مقابلہ جاپان کی معروف الیکٹرانک کمپنی نے اپنے قیام کے سوسال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقد کیا گیا تھا

  • کیوبا کی معشیت کی بحالی میں ہرممکن مدد فراہم کرینگے، جاپانی وزیر خارجہ

    کیوبا کی معشیت کی بحالی میں ہرممکن مدد فراہم کرینگے، جاپانی وزیر خارجہ

    ہوانا: جاپان نے کیوبا کی معیشت کو مستحکم اور اس کے امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرانے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

    جاپانی وزیرخارجہ فیومیوکیشیڈا نےکیوباکےدارالحکومت ہوانا میں کیوبن ہم منصب برنوروڈریگرسےملاقات کی، ون ٹو ون ملاقات کے بعد جاپانی وزیرخارجہ سےکیوباکےتیس رکنی بزنس مین گروپ نےبھی ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کیو با سےدوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانےسمیت کیوبا کی معیشت کی بحالی میں مدد دے گا۔

    فیومیوکیشیڈا نےکیوبا کےامریکہ سےتعلقات کو بہتربنانےمیں اپنا کرداراداکرنے کا عندیہ بھی ظاہر کیا۔

  • جاپانی بحریہ کی ’رسیکیوٹیم‘مچھیروں کی محتاج نکلی

    جاپانی بحریہ کی ’رسیکیوٹیم‘مچھیروں کی محتاج نکلی

    ٹوکیو: جاپان میں میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے ملاح سی پلین کا انجن بند ہوجانے کے باعث مشکل میں گرفتار، مچھیروں نے جان بچائی۔

    تفصیلات کے مطابق جاپانی بحریہ کے 19 ملاح شیکوکوُ نامی جزیرے کے قریب سمندری مشقیں کررہے تھے۔

    وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندر میں سی پلین کےذریعے لینڈنگ اورٹیک آف کرنے کی مشقیں جاری تھیں کہ انجن بند ہوگیا اور دائیں جانب کا پر بھی ناکارہ ہوگیا جس کے سبب ملاحوں نے جہاز ارانے کی کوشش ترک کردی۔

    سی پلین کے عملے کو قریب سے گزرتے ہوئے مچھیروں کے ایک ٹرالر نے ایمرجنسی بوٹس کے ذریعے جہاز سے نکالا اور ساحل تک پپہنچایا، اس حادثے میں عملے کے چار ارکان کو معمولی نوعیت کی چوٹیں بھی لگیں ہیں۔

    وزارتِ دفاع کے ترجمان نے جہاز کی خرابی کی بابت کسی بھی قسم کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

  • جاپان میں زلزلہ، سونامی کی جاری کردہ وارننگ واپس

    جاپان میں زلزلہ، سونامی کی جاری کردہ وارننگ واپس

    تائیوان اورجاپان کے جنوبی جزیروں کو زلزلے نے ہلادیا، اوکی ناوہ نامی جزیرے کی ساحلی پٹی پر ا میٹر اونچی سونامی کی لہریں اٹھنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تائیوان کے دارالخلافہ تائی پے میں دفاتر کی عمارتوں میں انتہائی شدت سے محسوس کیے گئے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق اوکی ناوہ جزیرے سے ملحقہ علاقوں میں سونامی آسکتا ہے جن میں میاکوجیما نامی سیاحتی مقام بھی شامل ہے۔

    زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ جاپانی وقت کے مطابق 10 بج کر 43 منٹ پر آیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے سے اوکی ناوہ نامی جزیرے پر واقعہ امریکی بیس کو کسی قسم کے خطرات لاحق نہیں ہیں۔

    بعدازاں سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔

  • بجلی سے چلنے والا ماحول دوست رکشہ سڑکوں پر رواں دواں

    بجلی سے چلنے والا ماحول دوست رکشہ سڑکوں پر رواں دواں

    ٹوکیو :جاپان میں آلودگی سے پاک بجلی سے چلنےوالارکشہ سڑکوں پرآگیا۔

    جاپان کی معروف آٹوموبائل کمپنی کا متعارف کرایا گیا الیکٹرک رکشہ ٹوکیو بھرمیں لوگوں کومنزلوں تک بغیردھواں اڑائے لیجائے گا۔

    ماحول دوست رکشہ دس مختلف مقامات سے سواری لانے اورلےجانے کا کام انجام دے گا۔

    رکشہ کو بجلی سے چارج کرنے کیلئے درمیان میں اسٹیشنز کی سہولت بھی میسر آئے گی۔

    تین پہیوں والاخوبصورت رکشہ ساڑھے سات فٹ لمبا اورتین فٹ چوڑا ہے۔

    ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتا رکشہ جاپانی شہریوں کی دلچسپیاں سمیٹ رہا ہے۔