Tag: Japan

  • بیت الخلاء کی بدبو، بیوی نے شوہرکو قتل کردیا

    بیت الخلاء کی بدبو، بیوی نے شوہرکو قتل کردیا

    ٹوکیو: جاپان میں خاتون نے مبینہ طور پراپنے شوہرکو کچن کے تیز دھارچاقو سے قتل کردیا، پولیس کی جانب سے قتل کا محرک بیت الخلاء سے اٹھنے والی بدبو بتایا گیا ہے۔

    انتیس سالہ ایمی مامیا کو پولیس نے اس کے شوہر کوتیز دھارآلے کی مدد سے حملہ کرکے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ایمی کا شوہرجب بیت الخلا سے فراغت کرکے آیا تو وہاں سے اٹھنے والے بدبونے ایمی کو بھڑکا دیا۔

    اس کا غصہ اس وقت اپنے عروج پرپہنچ گیا جب ایمی کے شوہرنےان کے تین سالہ بچے سے کو بغیر ہاتھ دھوئے رفع حاجت میں مدد دینا چاہی۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ بیت الخلاء سے اٹھنے والی بدبو اس قدر شدید تھی کہ بچہ اسے استعمال بھی نہیں کرسکتا۔

  • جسمانی حالت سے آگاہ کرنے والی منفرد عینک متعارف کرادی گئی

    جسمانی حالت سے آگاہ کرنے والی منفرد عینک متعارف کرادی گئی

    جاپان: ٹیکنالوجی کی دنیا میں شاندار ایجادات نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، ماہرین نے جسمانی حالت کا مشاہدہ کرنے والی عینک متعارف کرادی گئی۔

    جائن میمی چشمہ بھی انہیں ایجادات میں سے ایک ہے۔ عام طور پر یہ تو چشمہ آپ کو باہر کی دنیا دیکھنے میں مدد دیتا ہے مگر یہ چشمہ آپ کی آنکھوں میں جھانکتا ہے ۔

    جاپان میں ٹیکنالوجی ماہرین نے بظاہر عام چشمے جیسی عینک متعارف کرائی ہے، جس میں تین عدد ہائی اسپیڈ حساس قسم کے سینسر لگے ہیں جو آپ کی آنکھوں کی حرکات و سکنات کا باریکی سے مشاہدہ کرتے ہیں اور آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کتنے تھکے ہوئے ہیں یا آپ کو نیند کی ضرورت ہے یا نہیں۔


    یہ چشمہ آنکھوں کا گہرا جائزہ لے کرآپ کی جسمانی حالت، ذہنی کیفیت اورجسمانی وذہنی ضروریات کےبارے میں خبردار کرتا ہے۔

  • داعش کا مغوی جاپانیوں کے بدلے تاوان کا مطالبہ

    داعش کا مغوی جاپانیوں کے بدلے تاوان کا مطالبہ

    یروشلم: شدت پسند تنظیم داعش نے یرغمال جاپانی شہریوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم سے دو سو ملین ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا، بہتر گھنٹوں میں تاوان ادا نہ کرنے پر قتل کی دھمکی دے دی۔

    داعش کے ترجمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دو سو ملین ڈالرکی یہ رقم اس لیے مانگی گئی کہ حال ہی میں جاپان نے امریکہ کو داعش کے خلاف مہم کے عوض اتنی ہی رقم دی تھی۔

    ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد جاپان کے وزیراعظم  جو ان دنوں مشرقی وسطیٰ کے 6 روزہ دورے کے سلسلے میں مقبوضہ بیت المقدس میں ہیں۔

     اپنے ایک بیان میں  داعش  کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ داعش کی یہ حرکت ناقابل قبول ہے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدام کئے جائیں گے ،تاہم جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ وڈیو کی اصل ہونے کی تصدیق کررہے ہیں۔

  • پٹرول بحران حکومت کے خلاف سازش کا نتیجہ لگتا ہے ، اسحاق ڈار

    پٹرول بحران حکومت کے خلاف سازش کا نتیجہ لگتا ہے ، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جاپان توانائی کے شعبے میں فنڈنگ کرنے پرتیارہوگیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پٹرول بحران سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں بحران کا ادائیگیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٍجاپان اورپاکستان کے درمیان انفارمیشن گیپ تھا جسے دور کیا گیا ہے اور’جائیکا‘پاکستان کے لاکھڑا پاور پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرے گا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ جاپان اس پروجیکٹ میں 85 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

    اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے معاملے میں بھی جائیکا کے ساتھ پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں بتایا کہ قبضے کے باعث کراچی سرکلر ریلوے پراجیکٹ میں مشکلات ہیں۔

    پنجاب میں گزشتہ سات روز سے جاری پٹرول بحران پراسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ’’سب کچھ ٹھیک تھا خدا جانے یہ بحران کیسے آگیا‘‘۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے ہماری حکومت کے خلاف سازش کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بحران کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی جارہی ہیں، طلب اور رسد میں توازن کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے ذمے پاکستان اسٹیٹ آئل کے کوئی بقایا جات نہیں ہیں اورنہ ہی مالی معاملات کی وجہ سے بحران آیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے بحران پرقابو پانے کی ہرممکن کوشش کررہےہیں۔

  • جاپان میں پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

    جاپان میں پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی

    ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم شینزوایبی نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے پارلیمانی انتخابات دسمبر میں ہوں گے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق وزیراعظم شینزوایبی کو معاشی پالییسیوں اورٹیکسوں میں ردعمل کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

    پارلیمانی انتخابات چودہ دسمبرکوہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کی منظوری آج کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

    وزیراعظم نے تین روز قبل پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    .شیڈول کے مطابق جاپان میں پارلیمانی انتخابات دوسال بعد منعقد ہونے تھے

  • گنیزورلڈریکارڈ بک کے ساٹھ سال مکمل

    گنیزورلڈریکارڈ بک کے ساٹھ سال مکمل

    گنیزورلڈریکارڈ بک کے ساٹھ سال مکمل ہونے پرایک دن میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانےکا مظاہرہ کیا گیا۔

    عالمی ریکارڈ کی بک کےساٹھ سال مکمل ہونے پردنیا کےمخلتف ممالک میں عالمی ریکارڈ بنائےگئے۔

    لندن میں دنیا کےدرازقامت شخص سلطان کوسن اوردنیا کےسب سےچھوٹےقد کےچندراڈانگی نےایک ساتھ گنیزورلڈ ریکارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔

    TOPSHOTS-BRITAIN-LIFESTYLE-RECORD-OFFBEAT

    چاپان میں فورلیگ ریس میں کٹسومی نےسومیٹرکی ریس میں گزشتہ ریکارڈ توڑتےہوئےنیا عالمی ریکارڈ اپنےنام کیا۔

    Ffastest-100-m-running-on-all-fours-(1)-main_497x280

    چین کے شہرزی جیانگ میں پچیس ہزارسے زائدافراد نےلائن ڈانس میں شرکت کرتےہوئےنیاعالمی ریکارڈقائم کیا۔

    china new line dance

    پیرس کےڈانس شومیں ایڈونس نے تیس سیکنڈ میں ایک ٹانگ کی لچک کاحیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے گنیزبک آف ررلڈ ریکارڈ میں جگہ بنائی۔

  • اب ایکیوریم صاف نہیں کرنا پڑے گا

    اب ایکیوریم صاف نہیں کرنا پڑے گا

    ٹوکیو: ایکوریم میں تیرتی مچھلیاں سب کو اچھی لگتی ہیں لیکن اس کی صفائی اور پانی کی تبدیلی ایک مشکل کام ہے لیکن ایک ہنرمند جاپانی نوجوان نے ایک ایسا حیرت انگیزایکیوریم ایجاد کرلیا ہے جس سے یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

    جاپانی نوجوان سوزی شیلے نے ایکیوریم میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جس کی مدد سے مچھلیاں، پودے اوربیکٹیریا ایک ساتھ کام کرتے ہیں اورایک متوازن ایکو سسٹم تشکیل دیتے ہیں۔

    ایوو نامی ایکیوریم میں ازخود صاف ہونے والا فلٹر نصب ہے جس کو صاف کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی اوراس میں پرانے بیکٹیریا پودوں کی غذا بن جاتے ہیں اورنئے بیکٹیریا کے لئے جگہ بن جاتی ہے۔

  • جاپان :ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک روبوٹک حسینہ کا اضافہ

    جاپان :ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک روبوٹک حسینہ کا اضافہ

    ٹوکیو: الیکٹرونکس کی دنیا میں جاپانیوں کی نئی روبوٹک حسینہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

    آسونہ نامی روبوٹک حسینہ جو اپنی آواز سے سب کو دیوانہ کر رہی ہیں، پری چہرہ روبوٹ تعارف کی محتاج نہیں۔ انسان نما یہ روبوٹ بولنا بھی جانتی ہے، کمپنی کے مطابق اسے خاص طور پر گانا گانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جاپان میں طرح طرح کے روبوٹس کی نمائش لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

    جاپان میں ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی نمائش میں کئی طرح کے روبوٹ رکھے گئے ہیں، جن میں انسانوں کی طرح فٹ بال کھیلنے والے روبوٹس بھی شامل ہیں، جاپان میں روبوٹس کی سب سے بڑی ا یکسپو میں ایک سو تیس کمپنیاں ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس کی نمائش کر رہی ہیں۔

  • روبوٹ سےکارکی شکل اختیارکرنےوالا روبوٹ نمائش کیلئےپیش

    روبوٹ سےکارکی شکل اختیارکرنےوالا روبوٹ نمائش کیلئےپیش

    جاپان میں روبوٹ سے کار کی شکل اختیار کرنے والا روبوٹ نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔

    جاپانی انجینئرز نے چند سیکنڈز میں کارمیں بدلنے والاچارعشاریہ تین فٹ لمبا روبوٹ تیارکیا ہے،روبوٹ کی حالت میں یہ ایک کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلتا ہے جبکہ کار کی شکل اختیار کرنے پردس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتا ہے،کمپنی کا کہنا ہے کہ اگلا روبوٹ سولہ فٹ لمبا بنایا جائے گا،انجینئرزکا کہنا ہے کہ یہ آئیڈیا ہالی وڈ کی فلم ”ٹرانسفارمرز“سے لیا گیا ہے۔

  • جاپان فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری

    جاپان فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری

    جاپان فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جس میں مشہور جاپانی  ڈیزائنر شیراہاما کے تیار کردہ موسم بہارکے ملبوسات پیش کئےگئے

    ٹوکیو میں جاری فیشن شو کےدوسرے روز جاپانی ثقافت سے سجے  موسم بہارکے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی، ماڈلزسفید اور سنہرے رنگ کے امتزاج سے بنے موسم بہار کے ملبوسات  پہن کر ریمپ پر آئیں تو حاضرین داد دیئے بغیرنہ رہ سکے،جاپانی  ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ  نت نئے ڈیزائن متعارف کرواتی ہیں تاکہ ان کے چاہنے والے اکتاہٹ کا شکار نہ ہوں،جاپان فیشن ویک انیس اکتوبر تک جاری رہیگا۔