Tag: Japanese company

  • انتہائی قیمتی کار کا برف خانے میں کیا کام؟ انوکھا واقعہ

    انتہائی قیمتی کار کا برف خانے میں کیا کام؟ انوکھا واقعہ

    ٹوکیو : آپ نے کچھ لوگوں کی موت کے بعد ان کی لاش کو کسی برف خانے میں رکھتے ہوئے تو دیکھا ہوگا تاکہ ان کی لاش بوسیدہ ہونے سے محفوظ رہے لیکن ایک مشہور گاڑی ساز کمپنی نے اپنی نئی کار کو سرد خانے میں رکھ دیا۔ مقصد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

    ایک مشہور جاپانی کمپنی نے اپنی نئی اور مہنگی کار کو آزمائش کی غرض سے 12 گھنٹے کے لیے ایک بڑے برف خانے میں رکھوا دی جہاں کا درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

    یہ جاپانی کمپنی "لیکسس” ہے جو مہنگی کاریں بنانے کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے،اس کمپنی کی کاریں یورپ اور امریکا میں فروخت ہوتی ہیں۔

    اسی کمپنی نے اپنی نئی "ایل سی کنورٹیبل” کار کو شدید سرد موسم میں آزمانے کی غرض سے بارہ گھنٹوں کے لیے ایک بڑے سرد خانے میں بند کردیا جو بیڈ فورڈ شائر برطانیہ کے ملبروک پرووِنگ گراؤنڈ میں واقع ہے۔ پاکستانی روپے میں ایل سی کی قیمت تقریباً تین کروڑ بنتی ہے۔

    اس چھت کی کار متحرک ہوتی ہے جسے ضرورت پڑنے پر کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ آزمائش کی غرض سے کار کی چھت کھول دی گئی تھی۔

    بیڈ فورڈ شائر کے اس سرد خانے میں عام طور پر ڈبل ڈیکر بسوں جیسی بڑی گاڑیاں اور فوجی مشینیں آزمائش کی غرض سے رکھی جاتی ہیں جس کا خطیر معاوضہ بھی لیا جاتا ہے۔

    آٹو موبائل انجینئروں کی ایک ٹیم نے اس دوران کار کے مختلف حصوں پر نظر رکھی تاکہ شدید سرد موسم میں اس پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جاتا رہے لیکسس کمپنی کے مطابق یہ کار شدید سرد موسمیاتی آزمائش پر پوری اتری اور اس نے زبردست قوتِ برداشت کا مظاہرہ کیا۔

    آزمائش مکمل ہونے تک اس کار کے اندرونی اور بیرونی حصوں پر برف جم گئی تھی لیکن پھر بھی یہ سخت جان ثابت ہوئی اور اس کی کارکردگی پر بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔

  • جاپانی کمپنی کا پاکستان میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    جاپانی کمپنی کا پاکستان میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    کراچی : جاپانی کمپنی مٹسوبشی نے پاکستان میں چوتھا ایل این جی ٹرمینل لگانے کے منصوبے کیلئے 3سوملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ، منصوبہ2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی پاکستان میں چوتھا ایل این جی ٹرمینل لگانے کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہوگئی، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جاپانی کمپنی مٹسوبشی نے 3سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کافیصلہ کرلیا ہے ، ٹرمینل پورٹ قاسم میں لگایا جائے گا اور یہ منصوبہ2 سال میں مکمل ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرمینل پر90ایل این جی کارگوشپ لنگراندازہوسکیں گے ، ٹرمینل کےلئے24کلومیٹرطویل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔.