Tag: japanese-counterpart

  • پاکستان نےجلدہی اپنےسفیرکوواپس نئی دلی بھیجنےکافیصلہ کیاہے،وزیرخارجہ

    پاکستان نےجلدہی اپنےسفیرکوواپس نئی دلی بھیجنےکافیصلہ کیاہے،وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونو سے گفتگو میں کہا پاکستان امن کاداعی ہےاورخطےمیں قیام امن کاخواہاں ہے، پاکستان نےجلدہی اپنےسفیرکوواپس نئی دلی بھیجنےکافیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں پاک بھارت کشیدگی اورخطےمیں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے ہم منصب کو خطے میں قیام امن کے لیے کاوشوں سےآگاہ کیا

    اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا پاکستان امن کاداعی ہےاورخطےمیں قیام امن کاخواہاں ہے، پاکستان نےجلدہی اپنےسفیرکوواپس نئی دلی بھیجنےکافیصلہ کیاہے جبکہ 14 مارچ کو وفد کرتار پور راہداری سے متعلق بھارت جائےگا۔

    وزیرخارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان نے ڈی جی ملٹری آپریشنزکے مابین روابط بحال رکھنےکافیصلہ کیا ہے۔

    جاپانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جذبہ خیرسگالی کےتحت بھارتی پائلٹ کی رہائی قابل تحسین ہے، پاکستان بھارت کوامورمذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔

    بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب کوآگاہ کیاکہ وہ جلد دورہ جاپان کاارادہ رکھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی میں کمی دکھائی دے رہی ہے، وزیر خارجہ

    اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی دکھائی دے رہی ہے، کشیدگی میں کمی ایک مثبت پیشرفت ہے۔ پاکستان نے سفارتی کوششوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔

    خیال رہے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، گذشتہ روز بھی پاک بحریہ نے سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگاکر بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

    اس سے قبل بھی پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔

  • وزیرخارجہ نے جاپانی ہم منصب کو حالیہ دورہ جاپان مؤخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کردیا

    وزیرخارجہ نے جاپانی ہم منصب کو حالیہ دورہ جاپان مؤخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کردیا

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپانی ہم منصب سے رابطہ کرکے حالیہ دورہ جاپان مؤخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کردیا، شاہ محمود قریشی نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے ، نازک صورتحال میں میری اپنے ملک میں موجودگی ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تارو کونو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جاپانی وزیر خارجہ کوحالیہ دورہ جاپان مؤخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا جاپان کی اعلیٰ شخصیات کےمتواتر دوروں سے تعلقات میں بہتری آئی ، مجھے 24 فروری کو جاپان کے دورے پر روانہ ہونا تھا ، پلوامہ واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا میں امن کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے ، نازک صورتحال میں میری اپنے ملک میں موجودگی ناگزیر ہے ، ان وجوہات کی بنا پر مجھے دورہ جاپان موخر کرنا پڑا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا جاپان اورپاکستان کے مابین دیرینہ دو طرفہ دوستانہ مراسم ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیرخارجہ شاہ محمود نے اپنا دورہ جاپان منسوخ کردیا

    جاپانی وزیر خارجہ کا وزیر خارجہ تشریف لائیں گے تو ملاقات وزیر اعظم سے کرائی جائے گی جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کا جلد باہمی مشاورت سے دورےکی نئی تاریخ طےکرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

    یاد رہے پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےدورہ جاپان منسوخ کردیا تھا ، انہوں نے آج چار روزہ دورے پر جاپان روانہ ہونا تھا، دورے میں انہوں نے جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے سمیت پاک جاپان دوستی پارلیمنٹری لیگ، پاک جاپان بزنس تعاون کمیٹی کے چیئر مین ٹیورو اسادا سے بھی ملاقاتیں کرنا تھیں۔

    اس کے علاوہ جاپان انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل افیئرز میں تقریر کرنے کے ساتھ ساتھ جاپانی دانشور طبقے سے بھی ملاقات کرنا تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ سات سال کے تعطل کےبعد طے پایا تھا، اوراس سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اسٹریٹجک، دفاعی اور کاروباری امور میں بہتری کے بے پناہ امکانات تھے۔