Tag: jaranwala

  • جڑانوالہ : نوازشریف نے طاہرالقادری کی نقل اتاری، کارکنان سے پیارکا اظہار

    جڑانوالہ : نوازشریف نے طاہرالقادری کی نقل اتاری، کارکنان سے پیارکا اظہار

    جڑانوالہ : سابق نااہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جلسے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی نقل اتاری، انہوں نے کارکنان سے اپنے پیار کا بھی اظہار کیا جبکہ خطاب کےدوران سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے کارکنان کو کنٹینر سے نیچے پھینک دیا، اسٹیج پر اتنے زیادہ لوگ چڑھ گئے کہ اسٹیج کا ایک حصہ گرپڑا۔

    تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران نواز شریف خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے اس موقع پر انہوں نے مخالفین کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

    نواز شریف نے ڈاکٹر طاہرالقادری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری پاکستان سیاست کرنےآرہے ہیں جوایک تار سے ڈر جاتے ہیں وہ ہماری حکومت کیا گرائیں گے؟

    بجلی کی تار سے ڈرنے والے ہم سے ٹکرلینے آرہے ہیں، جوخود کو نہیں سنبھال سکتے وہ عوام کو کیاسنبھالیں گے، انہوں نے تنبیہ کی کہ 2018 میں ان کو ایسا دھکا دوں گا کہ دوبارہ نظر نہیں آئیں گے۔

    ایک موقع پر انہوں نے کارکنوں سے پیار کا اظہار بھی کیا، کارکنان کی جانب سے ’’ آئی لو یو نوا زشریف‘‘ کے نعرے سن کر انہوں نے جواب دیا کہ نواز شریف بھی آپ سے بہت پیار کرتا ہے، آپ میرے اور میں آپ کا ہوں۔

    جڑانوالہ میں نون لیگ کے سیاسی پاور شو کے دوران بدنظمی عروج پر تھی، کارکنوں کو لاٹھیاں ماری گئیں اور اسٹیج سے دھکے بھی دیئے گئے۔

    کنٹینرمیں چڑھنے کی کوشش کرنے والے کارکنان کو پولیس نے دھکے دے کر نیچے پھینک دیا جس سے تین کارکن زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ  قانون پرتنقید کرنے والوں نے جلسے میں غیر قانونی طور پر بجلی بھی استعمال کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • جڑانوالہ کہہ رہا ہے کہ ہم ججوں کا فیصلہ نہیں مانتے: نوازشریف

    جڑانوالہ کہہ رہا ہے کہ ہم ججوں کا فیصلہ نہیں مانتے: نوازشریف

    جڑانوالہ:سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کل سپریم کورٹ میں تمام مقدمات میرے خلاف لگے ہوئے ہیں۔ یہ زندگی بھرکے لئے نااہل کردیں پھربھی عوام سے رشتہ نہیں ٹوٹے گا۔

    ان خیالات کا اظہار سابق نااہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جڑانوالہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    میاں نواز شریف نے کہا کہ ججز کے فیصلے کو قوم مسترد کردے گی، یہ کون ہیں، جومجھے آپ سے جدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ کا  فیصلہ ہے کہ ہم ججز کا فیصلہ نہیں مانتے۔

    انھوں نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واہ، اب عمران خان صادق اورامین ہیں، طاہرالقادری ہماری حکومت ہٹانے آئے ہیں، وہ تو ایک تار سے ڈر جاتے ہیں۔ لاہورمیں خالی کرسیوں کا جم غفیر تھا، یہاں شیروں کاجم غفیرہے، لاہور کے جلسے اور جڑانوالہ کے شیروں کا کوئی مقابلہ نہیں۔

    انھوں نے سوال کیا کہ کیا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینا باپ کا جرم ہوتا ہے؟ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اورنااہل کر دیا گیا، مجھے کہا گیا کہ گھر چلے جاؤ، چار سال مشکل سے ہوئے تھے اور مجھے نکال دیا گیا۔

    میاں نواز شریف نے کہا کہ آج پھر پاکستان میں ڈرون حملے شروع ہوگئے ہیں، ہم نے اوباما کو کہا کہ پاکستان ایک خودمختارملک ہے ڈرون حملےبند کریں۔ پاکستان پھرانتشارکا شکارہونے جارہا ہے، آج پھرمہنگائی بڑھنا شروع ہوگئی ہے، آج پھرپاکستان کومیلی نظروں سے دیکھا جارہا ہے۔

    انھوں نے عدلیہ کے فیصلوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں مجھےعوام نے وزیراعظم بنایا، کیا مجھے کوئی اورنکال سکتا ہے، قوم خود نوٹس لے گی اور سارے فیصلے مسترد کردے گی، تحریک عدل کو یقینی بنائیں گے، یہ تحریک کامیاب ہوگی، تاکہ دادا کے مقدمے میں پوتے نہ پیش ہوں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں جب بھی کوئی وعدہ کرتا ہو، تو پورا کرتا ہو، آج گھروں میں بجلی آرہی ہے، موٹروے،ملتان، اسلام آباد،پشاور اور کراچی جارہی ہے۔

    ن لیگ کے کارکنان تیار ہو جائیں، ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، نواز شریف

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف نے پاکستان کاستیاناس کردیا تھا، ہم نے آکر پاکستان کو سنبھالا۔ نوازشریف نے پاکستان کوترقی دی تو اسے نااہل کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خواہ کےلوگوں سے پوچھا جائے، انھوں نے تمہارے لیے کیا کیا؟ا ن لوگوں نے جھوٹ اورالزام تراشی کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔ ہم نے تہیہ کیا ہے کہ سب کو باعزت روزگار ملے گا، پاکستان میں جتنے لوگ بےگھر ہیں انہیں رہنےکوچھت اپنا گھر ملے گا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف آج جڑانوالہ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    نوازشریف آج جڑانوالہ میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    فیصل آباد : مسلم لیگ ن آج جڑانوالہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، نا اہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج جڑانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے جلسے سے مریم نوازسمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسے کے لیے جناح گراونڈ میں 120 فٹ لمبا اور 10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے کہ جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے دو خصوصی راستے بنائے گئے ہیں۔

    جلسہ گاہ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ فیصل آباد کی سڑکوں اور شاہراؤں کو خیرمقدمی بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔


    ن لیگ کے کارکنان تیار ہو جائیں، ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، نواز شریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے کارکنان تیار ہو جائیں، ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلیں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی: مریم اورنگزیب

    نوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی: مریم اورنگزیب

    جڑاںوالہ: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، عوام نوازشریف کو چوتھی بار وزیراعظم منتخب کریں گے.

    ان خیالات کا اظہاروزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات نے جڑانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف وہ شیر ہے، جس نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، نوازشریف نے ووٹ کے تقدس کی خاطرعوام سے رابطہ کیا ہے.

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل مسلم لیگ ن کے جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا، جلسہ کیا ہوتا ہے، کل پاکستانی قوم دیکھے گی نوازشریف نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا.

    انھوں نے ن لیگ کے حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چھ دن پہلے لاہور میں خالی کرسیوں کا جلسہ ہوا تھا، کل جڑانوالہ اور فیصل آباد کے عوام اپنا جواب دیں گے. عوام نوازشریف کو دوبارہ منتخب کریں گے.نوازشریف ووٹ کے تقدس سےمتعلق عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے.

    دہشت گردی میں واضح کمی پاکستان کےعزم اورسچائی کی فتح ہے ،مریم اورنگزیب

    ان کا کہنا تھا کہ زینب قتل کیس کا ملزم جلد انجام کو پہنچے گا، سینیٹ اورعام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، مخالفین کی تمام امیدیں‌ خاک میں‌ مل جائیں‌ گی.

    یاد رہے کہ آج اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ ن لیگ کے کارکنان تیار ہو جائیں، ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈاکوؤں نے دو باراتوں کو لوٹ لیا، باراتی سراپا احتجاج

    ڈاکوؤں نے دو باراتوں کو لوٹ لیا، باراتی سراپا احتجاج

    جڑانوالہ : ڈاکوؤں نے دو باراتوں کو لوٹ کر اُنہیں قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔ لٹنے والوں میں دو دولہا بھی شامل ہیں۔ باراتیوں نے سڑک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں ڈاکوؤں نے دوباراتوں کے باراتیوں اور دو دلہاؤں کو زیورات اور دیگر قمیتی اشیاء سے محروم کرکے شادی کی خوشیوں کو احتجا ج میں بدل دیا۔

    جڑانوالہ کا رہائشی عامر گُجر اور اُس کے کزن کی اپنی خالہ کے رشتہ طے ہواتھا۔ وہ اپنی اپنی بارات لے کر جو نہی جڑانوالہ روڈ پہنچے تو ڈاکوؤں نے سڑک بند کرکے باراتیوں سے لوٹ مار شروع کردی۔

    ڈاکو دو دلہاؤں اور باراتیوں سے چالیس تولہ سونا، پندرہ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کی لوٹ مار کیخلاف باراتیوں نےننکانہ روڈکواحتجاجاًبلاک کردیا۔

    پولیس نے باراتیوں سے لوٹ مار کا مقدمہ درج توکرلیا تاہم اب تک ملزمان گرفتار نہ کئے جاسکے۔ باراتیوں نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔

    مشتعل باراتیوں نےڈاکوؤں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنےکااعلان کردیا۔ باراتیوں کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

  • مختلف شہروں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

    مختلف شہروں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد :پشاور، اسلام آباد اور جڑانوالہ میں پولیس نے سرچ آپریشنز کرتےہوئےغیر ملکیوں سمیت دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا ہے، پشاور میں جیوگرافیکل ٹیگنگ کے ذریعے افغان مہاجرین کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

    دہشتگردی کے خاتمے کا عزم لئے ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک نظر آتے ہیں، سانحۂ پشاور کے بعد مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

    پشاور کے علاقے قاضی کلی میں سرچ آپریشن کے دوران اسی سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق آپریشن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں، جن کی مدد سے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جیوگرافیکل ٹیگنگ کےذریعے افغان مہاجرین کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں تمام تفصیلات انٹرنیٹ کےذریعےتحقیقات میں مددگارثابت ہوں گی۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں آج دوسرے روز بھی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، میرآبادی، گولڑہ، سبزی منڈی، افغان بستی میں کارروائی کے دوران دو غیر ملکیوں سمیت تیراسی مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات بھی بر آمد کی گئی۔

    جڑانوالہ میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوبیس افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئےافراد بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر تھے۔

  • عابد شیرعلی کو لوگوں نے گھیرلیا، گو نواز گوکے نعرے

    عابد شیرعلی کو لوگوں نے گھیرلیا، گو نواز گوکے نعرے

    جڑانوالہ : وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کے لنڈیانوالہ گرڈ اسٹیشن کے افتتاح پر اہل دیہہ نے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے۔

    ۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری طلال چوہدری و اراکین اسمبلی اور فیسکو چیف فیصل آباد کے ہمراہ لنڈیانوالہ گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے بعد واپس جانے لگے تو اہل دیہہ کے چند افرادنے گو نوازگوکے نعرے لگانے شروع کردیئے۔

    جس پر پنجاب پولیس اور ،مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے وفاقی وزیر مملکت سمیت اراکین اسمبلی کو روانہ کردیا اور پولیس اہلکار نعرے لگانے والوں کی منت سماج کرتے رہے ۔قبل ازیں انہوں نے انیس کروڑ کی لاگت سے سات ماہ کی مدت میں قائم ہونے والے گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔