Tag: jashan e eid milad un nabi

  • جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

    جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

    اسلام آباد : عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے ملک میں امن واستحکام یقینی بنانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنے اور انسانیت کی فلاح کے لیے ان کے اسوہ حسنہ کے فروغ پرزور دیا ہے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ ہمیں پیغمبراسلام حضرت محمد ﷺ کے پیروکار ہونے کے ناطے اور ان کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے ملک میں امن واستحکام یقینی بنایا چاہیے۔ دشمنوں نے بھی آپ ﷺکو صادق اور امین کا لقب دیا،

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور ملک میں محبت، امن اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنے کے لیے محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پرعمل کی اہمیت واضح کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی دنیا لیے ہوئے ہے، آپ ﷺنے مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا، ریاست مدینہ میں سب کے حقوق مساوی تھے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کی آزادی تھی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے ایسے دن ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں، اس مبارک دن کو منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے آپ سے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے کردار اور قول وفعل سے یہ ثابت کریں گے کہ ہم حضرت محمد ﷺ کے امتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد صرف امت مسلمہ کی بھلائی نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد پوری انسانیت کی فلاح و بہبود تھا، یہ فلاحی ریاست ہر دور کے لو گوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک مقصد کے حصول میں کامیاب فرمائے اور اپنے روز وشب کو تعلیمات نبو یﷺ کی روشنی میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اُن تمام شہدا، غازیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔

  • جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ۤآج مذہبی جوش وجذبے کے تحت منایا جائے گا

    جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ۤآج مذہبی جوش وجذبے کے تحت منایا جائے گا

    کراچی : دنیا بھر کی طرح جشن عید میلاد النبی  ﷺ ۤآج پاکستان میں بھی مذہبی جوش وجذبے کے تحت منایا جائے گا، ملک بھر میں جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا۔

    جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

    عاشقان رسول ﷺ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں، آپ ﷺ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

    آپ کے حالات و کمالات اور فضائل معجزات کو بیان کرنے کا نام عید میلاد النبی ہے۔ رسول کریم ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر امن و آشتی کا درس دیں، آپ ﷺ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔

    اس حوالے سے مختلف مقامات پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب میں علمائے کرام کا کہنا ہے کہ عصر حاضر میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے۔

  • ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

    ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

    کراچی : ملک بھر میں سردار انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ کا یوم ولادت عقیدت واحترام سے منایا گیا، تمام بڑے چھوٹے شہروں میں جلوس نکالے گئے، شمع رسالت کے پروانوں نے مختلف انداز سے بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

    تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی کے موقع پر قریہ قریہ، کوچہ کوچہ سبز پرچم لہرارہے تھے، جلوس، محافل میلاد اور تقریبات میں شان حضرت محمد مصطفیٰ بیان کی گئیں، جشن آمد رسول کے موقع پر ملک بھر کے در و دیوار درود و سلام کی صداؤں سے گونج اٹھے۔

    کراچی میں ہزاروں عاشقان رسول جلوسوں اورریلیوں میں شامل تھے۔ مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے شروع ہوکر نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوا، جلوس کے راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی تھی۔

    اس کے علاوہ لاہور میں سرور کونین حضرت محمد کی ولادت باسعادت کو شایان شان انداز میں منایا گیا، وفاقی دارالحکومت میں عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس جی سیون مرکز سے شروع ہوا، جلوس اپنے راستوں سے ہوتا ہوا آبپارہ میں دربار سخی محمود بادشاہ پر اختتام پزیر ہوا۔

    ملتان میں بھی عاشقان رسول نبی کی تعریف میں مشغول تھے، ضلع بھر میں چھیاسٹھ جلوس نکالے گئے، کوئٹہ میں جشن آمد رسول کے موقع پر شہربھر میں ریلیاں نکالی گئیں، بچے بڑے بھی جلوسوں ریلیوں میں شامل تھے، ملک کے کونے کونے سے درود و سلام کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

    اسلام آباد میں عید میلاد النبی کےمرکزی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی، فیصل آباد ،ملتان ،گجرانوالہ، چینوٹ اور سیالکوٹ میں عید میلاد النبی کے جلوس نکالے گئے، جشن عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس خصوصی دعاؤں اور درود و سلام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔

    لاہور میں عید میلاد النبی کے سیکڑوں جلوس برآمد ہوئے، دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیشن سے داتا دربار تک جلوس نکالا گیا۔

    پشاور میں بھی سرکار دو عالم سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا گیا، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالےگئے اور محافل میلاد ہوئیں۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات تھے، ملک بھر کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی عید میلاد النبی جوش وخروش سے منایا گیا۔

  • جشن عید میلاد النبیﷺ کی آمد: شہرشہر چراغاں، عاشقان مصطفیٰ کی ریلیوں کا انعقاد

    جشن عید میلاد النبیﷺ کی آمد: شہرشہر چراغاں، عاشقان مصطفیٰ کی ریلیوں کا انعقاد

    کراچی : سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کا ماہ مبارک شروع ہوتے ہی ملک بھر مین جشن کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور برقی قمقموں سے روشن کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جشن عید میلاد النبی ﷺکی مبارک ساعتوں میں شہر بھر مساجد، شاہراہیں اور سرکاری املاک کو برقی قمقموں سے روشن کردیا گیا جبکہ سبز اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے گلیوں کو سجادیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ خان پور میں بھی عاشقان مصطفیٰ ﷺ نے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں میونسپل کمیٹی کی عمارت سمیت شہر بھر میں اہم عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔

    میرپورخاص میں جشن عید میلادالنبی ﷺکے حوالے سے دارلعلوم کنزالایمان اسٹیشن چوک سے میلاد ریلی نکالی گئی، ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی مارکیٹ چوک پر اختتام پذیرہوئی۔

    ضلع سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر میں بھی شمع رسالت ﷺکے پروانوں نے شہر کو سجانا شروع کردیا اور شہر کی گلیوں اور بازاروں کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔

    پنڈی بھٹیاں میں جشن عید میلادالنبی ﷺکی خوشی میں موٹر سائیکلوں کی ریلی نکالی گئی، ریلی یانبی کے نعروں اور سبز بینروں جھنڈوں کے ساتھ دربار میاں خیر محمد شہید سے برآمد ہوئی اور دلابھٹی چوک پر درود وسلام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔