Tag: Jasmin Walia

  • باردک کی جیسمین سے ڈیٹنگ کی افواہیں: نتاشا ممبئی پہنچ گئیں

    باردک کی جیسمین سے ڈیٹنگ کی افواہیں: نتاشا ممبئی پہنچ گئیں

    بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی برطانوی گلوکارہ اور ٹیلی ویژن کی شخصیت جیسمین والیہ سے رومانی ملاقاتوں کی افواہوں کے بعد نتاشا اسٹینکووچ ممبئی پہنچ گئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کی بھارتی نژاد برطانوی گلوکارہ اور ٹیلی وژن پرسنالٹی جیسمین والیا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان انکی سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سربیا سے اتوار کو ممبئی واپس پہنچ گئیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری نتاشانے بھارت پہنچنے کے حوالے سے اپنے ٹرپ کی جھلکیاں شیئر کی ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے طیارے کے سفر کی سیلفی بھی شیئر کی ہیں۔

    انسٹاگرام اسٹوری پر ممبئ میں اترنے کے چند گھنٹے بعد نتاشا اسٹینکووچ نے اپنی ڈرائیونگ کی کلپ شیئر کی، ساتھ لکھا ’ممبئی بارش‘، تاہم یہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان کا بیٹا بھی بھارت کے دورے پر ان کے ساتھ تھا، یا وہ اکیلے ممبئی پہنچی ہیں۔

    واضح رہے کہ جولائی میں ہاردیک پانڈیا اور سربیا سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ اداکارہ و ماڈل نتاسا اسٹینکووچ نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد نتاشا اپنے بیٹے آگستیا کے ساتھ اپنے آبائی وطن سربیا روانہ ہوگئیں تھیں۔

    دریں اثنا پانڈیا اور 29 سالہ پرکشش برطانوی گلوکارہ جیسمین والیا کی ڈیٹنگ کی افواہیں پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں۔

  • پانڈیا کی جیسمین والیہ سے ڈیٹنگ، تصاویر سامنے آگئیں

    پانڈیا کی جیسمین والیہ سے ڈیٹنگ، تصاویر سامنے آگئیں

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے اپنی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے کچھ ہی روز بعد برطانوی گلوکارہ جیسمین والیہ سے ڈیٹنگ شروع کردی۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آل راؤنڈر پانڈیا اور 29 سالہ جیسمین والیہ کی ڈیٹنگ کی افواہیں زیرِ گردش ہیں اور دونوں یونان میں ساتھ چھٹیاں گزار نے میں مصروف ہیں۔

    بھارتی آل راؤنڈر اور جیسمین والیہ کی ڈیٹنگ کی خبریں اس وقت سامنے آنا شروع ہوئیں جب مداحوں نے غور کیا کہا یہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک ہی جگہ سے ایک جیسی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پانڈیا اور جیسمین والیہ نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی ایک دوسرے کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔

    برطانوی ٹیلی ویژن کی شخصیت اور گلوکارہ جیسمین والیہ کی میوزک انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان ہے، ان کی پیدائش برطانیہ میں بھارتی نژاد والدین کے ہاں ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کے بہترین آل راؤنڈر اور ان کی اہلیہ سربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکووچ کی 4 سالہ شادی گزشتہ ماہ جولائی میں طلاق پر اختتام پذیر ہوگئی تھی۔