Tag: jasoosi

  • را کیلئے جاسوسی کرنیوالا ملزم گرفتار، تنصیبات کی تصاویر، نقشے اور ویڈیو برآمد

    را کیلئے جاسوسی کرنیوالا ملزم گرفتار، تنصیبات کی تصاویر، نقشے اور ویڈیو برآمد

    لاہور: حساس اداروں نے کارروائی کرکے را کے لئے جاسوسی کرنے اور تخریب کاری کے منصوبے بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں را کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے۔ حساس اداروں نے لاہور میں کارروائی کرکےجاسوسی اور تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    حساس اداروں نے را کے لئے جاسوسی کرنے والے واہگہ کے قریبی گاؤں کے رہائشی کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم سی آئی اے پولیس پنجاب کا ملازم ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ حساس اداروں نے کسی اہلکار کو گرفتار نہیں کیا ہے۔  ملزم کا خفیہ نام پرویز اور اصل نام محمد الیاس ہے۔ اس کے قبضے سے حساس تنصیبات کی تصاویر، نقشے اور ویڈیو برآمد ہوئی ہیں۔

    ملزم سرحد پر دفاعی مورچوں اور بی آر بی پلوں کی ویڈیو تصاویر میموری کارڈ کے ذریعے بھارتی ایجنسی کو فراہم کرتا تھا۔

    حساس اداروں کے مطابق ملزم بیس سے زائد مرتبہ غیر قانونی طور بھارت جاچکا ہے اور وہ را کے باجوہ نامی آفیسر سے ہدایات لیتا تھا۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ دہشت گردی کیلئے چار سے پانچ مزید نیٹ ورک پنجاب میں کام کررہے ہیں اور ہرگروپ میں تین سے چار ایجنٹ ہیں۔

    ملزم نے بتایا کہ بھارتی ایجنسی را کے افسران کے پاس بڑی تعداد میں پاکستانی موبائل سمز موجود ہیں جس کے ذریعے وہ نیٹ ورک کے ارکان کو ہدایت دیتے ہیں۔


    Lahore Police arrest suspected RAW agent by arynews

  • معاملات کاجلدسیاسی حل نکل آئے تو بہترہے، قمرزمان کائرہ

    معاملات کاجلدسیاسی حل نکل آئے تو بہترہے، قمرزمان کائرہ

    اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کی گفتگو کو اپنی رہنمائی سمجھے طاقت نہیں،معاملات کا جلد سیاسی حل نکل آئے تو بہتر ہے۔

    اسلام آباد میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کو اپنی طاقت سمجھنے کے بجائے اس سے رہنمائی حاصل کرے، موجودہ بحران کا جلد سیاسی حل نکالا جائے تو بہتر ہوگا تاخیر سے معاملات مزیدخراب ہی ہوں گے۔

    انہوں کہا ہے کہ حکومت ایسا راستہ منتخب کرے جس میں خون خرابے کےبغیر معاملات پرامن طور پر حل ہوجائیں، قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے دوران مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ہے۔

  • پیپلزپارٹی کسی غیر آئینی عمل کو برداشت نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ

    پیپلزپارٹی کسی غیر آئینی عمل کو برداشت نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ

    کراچی: قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے، احتجاج کے آئینی حق پر کوئی پابندی نہیں لگنی چاہئے۔

    قمرزمان کائرہ نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی غیر آئینی عمل کو برداشت نہیں کرے گی، قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملے کا حل سیاسی انداز میں چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور نئے انتخابات کی اشد ضرورت ہے، تھرڈ امپائر اب صرف عوام ہیں،حکومت عوام کےمسائل حل کرنے کے وعدے پر ناکام ہوچکی ہے، چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ کرنے کا صرف دعویٰ کیا گیا، الیکشن کے نتائج جمہوریت کی وجہ سے تسلیم کئے تاہم دھاندلی کی تحقیقات پیپلز پارٹی کا بھی مطالبہ ہے، سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے چودہ کارکنان شہید ہوئے ہیں، عدالتی حکم کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے۔

  • لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی سڑکوں پرآگئی

    لوڈشیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی سڑکوں پرآگئی

    کراچی: بجلی کی طویل بندش کیخلاف پیپلزپارٹی نے گزری میں کےالیکٹرک کےدفترکے سامنے احتجاج کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین سے خطا ب میں شرجیل میمن کاکہناتھا وزیراعظم اور چوہدری نثار فوج کو عوام سے لڑانے کی سازش کررہے ہیں جس کومیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا سندھ کے عوام کوووٹ نہ دینے کی سزا دی جارہی ہے، شرمیلا فاروقی کاکہناتھا وزیراعظم الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدے پورے کریں، وزیراعلیٰ پنجاب کامینار پاکستان پرپنکھاجھلنے کاڈرامہ بھی کھل کرسامنے آگیا حکمرانوں نے کراچی کو کربلا بنا دیاہے، نثارکھوڑو کاکہناتھا سندھ کے عوام جانتے ہیں نواز لیگ ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک روا رکھے کی، مظاہرین سے تاج حیدر سمیت دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا، مظاہرے میں ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی خالد احمد اورعدنان احمد نے بھی شرکت کی۔

  • پیپلز پارٹی میدان میں آئی تو ن لیگ کی حکومت گھرچلی جائیگی، قمرزمان کائرہ

    پیپلز پارٹی میدان میں آئی تو ن لیگ کی حکومت گھرچلی جائیگی، قمرزمان کائرہ

    گجرات:  پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میدان میں آگئی تو ن لیگ کی حکومت چند روز میں گھر چلی جائے گی۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ابھی تو عمران خان اور طاہرالقادری میدان میں اترے ہیں اور نون لیگ کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں، پیپلز پارٹی میدان میں آگئی تو نون لیگ کی حکومت چند روز میں گھر چلی جائے گی، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ ن لیگ نےلوڈشیڈنگ کے نام پر احتجاجی ریلیاں نکالیں، مگر پیپلز پارٹی بدترین لوڈشیڈنگ کے باوجود نظام کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔