Tag: jasprit bumrah

  • جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

    جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

    بھارت کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے کر سب کو حیران کردیا۔

    لارڈز کے میدان میں جاری انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جسپریت بمراہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنا نام لارڈز کے اعزازی بورڈ پر بھی درج کروایا۔

    جسپریت بمراہ کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ 15ویں پانچ وکٹیں تھیں اور انہوں نے غیرملکی سرزمین پر سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا کپل دیو کا ریکارڈ بھی توڑا۔

    تاہم میڈیا سے گفتگو میں بمراہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ میں تھک گیا تھا، کوئی خوشی یا غم کا معاملہ نہیں تھا، لمبے اسپیل کے بعد میں تھک گیا اب میں 21 یا 22 سال کا نہیں کہ وکٹ لے کر اچھل کود کروں۔

    انہوں نے کہا کہ میں خوش تھا کہ ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس کے بعد اگلی گیند کرنے کی تیاری کرنے لگا۔

    جسپریت بمراہ کی گفتگو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ کررہی ہے اور ممکن ہے کہ وہ مستقبل قریب میں ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیں۔

  • پاک بھارت میچ سے قبل انضمام الحق کا بمراہ سے متعلق اہم بیان

    پاک بھارت میچ سے قبل انضمام الحق کا بمراہ سے متعلق اہم بیان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھارتی بولر جسپریت بمراہ سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کا 5واں میچ 23 فروری بروز اتوار دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کل روایتی حریف ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، دونوں ٹیموں نے تیاریاں تیز کردیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC Hindi (@icchindiofficial)

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہی کئی اہم کھلاڑی انجرڈ ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم اوپنر صائم ایوب، فخر زمان اور بھارتی ٹیم کے اہم بولر جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

    پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ بھارت کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی بمراہ ہے، اگر آپ 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دیکھیں تو اس جیت میں بھی بھارتی بولر بمراہ کا اہم کردار تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں روہت شرما نے بمراہ کو پہلا اور دوسرا اوور دے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا اس لیے مجھے لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم کو بڑے مقابلے میں بمراہ کی کمی محسوس ہوگی۔

    پاکستان کے سابق کپتان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جسپریت بمراہ دنیا کے بہترین بولر میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم میں اس وقت پرفارم کیا جب ٹیم کو بہت زیادہ ضرورت تھی۔

  • چیمپئنز ٹرافی میں بمراہ نہ ہوئے تو ۔۔ روی شاستری نے بڑی پیش گوئی کردی

    چیمپئنز ٹرافی میں بمراہ نہ ہوئے تو ۔۔ روی شاستری نے بڑی پیش گوئی کردی

    بھارت کے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں جسپریت بمراہ کی دستیابی بھارتی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے، کیونکہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بھارتی فاسٹ بولر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کریں گے یا نہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بمراہ گزشتہ دو سیزن میں بھارت کے لیے ٹاپ پیسر رہے ہیں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی تمنا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کے لئے سو فیصد فٹ ہوں۔

    یہ سب اس وقت شروع ہوا جب جسپریت بمرہ کو بارڈر-گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ کے دوران کمر میں چوٹ لگی، بہت سارے ماہرین ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں بمراہ کی شمولیت اور عدم شمولیت پر بات کی ہے۔

    بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایک بیان میں کہا کہ 31 سالہ نوجوان کی غیر موجودگی سے بھارت کے لئے یہ ٹورنامنٹ جیتنے کے امکامات کم ہوجائیں گے۔

    روسی شاستری کا کہنا تھا کہ بمراہ کے فٹ نہ ہونے سے بھارت کے (چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے) امکانات 30 سے 35 فیصد کم ہوجائیں گے۔

    بھارت کے سابق ہیڈ کوچ نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کے بڑے شیڈول کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ T20 ورلڈ کپ 2024 کی سیریز کے بہترین کھلاڑی کو فوری طور پر چیزوں میں جلدی نہیں کرنا چاہئے کیونکہ وہ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان، سب حیران

    بمراہ کی حیثیت کے بارے میں بات کریں تو، وہ فی الحال بنگلورو میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں بحالی کے تحت ہیں، اور انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔

  • ایسا گوہا نے جسپریت بمرا سے آن ایئر معذرت کرلی

    ایسا گوہا نے جسپریت بمرا سے آن ایئر معذرت کرلی

    انگلینڈ کی سابق معروف کھلاڑی ایسا گوہا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا سے آن ایئر معذرت کر لی۔

    رپورٹس کے مطابق ایسا گوہا نے گزشتہ روز کمنٹری کے دوران بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کے لیے نامناسب لفظ ادا کئے تھے۔

    سابق خاتون کرکٹر اور کمنٹیٹر نے بھارتی فاسٹ بولر کو ’موسٹ ویلیو ایبل پرائمیٹ‘ کہا تھا جبکہ بھارتی بولر کے لیے ’پرائمیٹ‘ کے لفظ کو نامناسب اور تعصبی قرار دیا گیا تھا۔

    خاتون کمنٹیٹر ٹیسٹ نے بمراہ پر حساس انداز میں نسل پرستانہ تبصرہ کیا تھا۔ کمنٹیٹر کے گستاخانہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے غم و غصہ کا اظہار بھی کیا تھا۔

    جیسن گلسپی پاکستان کی کوچنگ سے کیوں مستعفی ہوئے؟ وجہ بتادی

    سابق خاتون کرکٹر کا آن ایئر معذرت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جسپریت بمرا کی تعریف کرتے ہوئے مجھ سے غلط لفظ کا انتخاب ہوا، اپنی غلطی پر معذرت خوا ہوں۔

  • جسپریت بمراہ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    جسپریت بمراہ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جا رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر نے اہم کارنامہ انجام دیدیا۔

    بمراہ نے اپنی 400 بین الاقوامی وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔ وہ 400 وکٹیں لینے والے ہندوستان کے 10ویں بولر بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کم میچوں اور اننگز میں 400 وکٹیں لینے والے پانچویں ہندوستانی بولر کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

    بھارت کے لیے فاسٹ باؤلر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 20.48 کی اوسط سے مجموعی طور پر 162 وکٹیں حاصل کی ہیں، جب کہ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 23.55 کی اوسط سے 149 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    ٹی 20 کرکٹ میں 17.75 کی اوسط سے 89 وکٹیں حاصل کی ہیں، فاسٹ بولر نے 196 بین الاقوامی میچوں کی 227 اننگز میں مجموعی طور پر 400 وکٹیں حاصل کرلی ہیں، بہترین کارکردگی کی اگر بات کی جائے 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کے اشون 400 بین الاقوامی وکٹیں مکمل کرنے والے ہندوستان کے پہلے بولر ہیں۔ اشون نے 216 اننگز میں 400 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    ان کے بعد کپل دیو دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جنہوں نے کل 220 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ تیسرے ہندوستانی محمد شامی ہیں جنہوں نے 224 اننگز میں 400 وکٹیں حاصل کیں۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

    انیل کمبلے 226 اننگز میں 400 بین الاقوامی وکٹیں لینے والے چوتھے ہندوستانی بولر ہیں۔ اب جسپریت بمراہ سب سے کم میچوں اور اننگز میں 400 بین الاقوامی وکٹیں لینے والے پانچویں ہندوستانی بولر بن گئے ہیں۔

  • فاسٹ باؤلرز کپتانی کیلئے کیوں موزوں ہوتے ہیں؟ بمراہ نے بتادیا

    فاسٹ باؤلرز کپتانی کیلئے کیوں موزوں ہوتے ہیں؟ بمراہ نے بتادیا

    بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک میں کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لئے فاسٹ بولرز بہترین انتخاب ہوسکتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ بولرز ہوشیار ہوتے ہیں کیونکہ انہیں بیٹر کو آؤٹ کرنا ہوتا ہے اس لیے بولرز کا کام مشکل ہوتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران بولرز پر کافی زیادہ چیزیں انحصار کرتی ہیں اور جب کوئی ٹیم میچ ہار جاتی ہے تو اکثر ناکامی کا ذمے دار بولرز کو ہی قرار دیا جاتا ہے۔

    جسپریت بمراہ نے کہا کہ ہم سب نے ابھی حال ہی میں پیٹ کمنز کی کپتانی دیکھی اور بچپن میں وسیم اکرم اور وقار یونس کو بھی بطور کپتان دیکھا، کپل دیو نے بھارت کے لیے ورلڈ کپ جیتا اور عمران خان نے پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتا، کیونکہ بولرز ہوشیار ہوتے ہیں۔

    رونالڈو ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ اہم انکشاف

    واضح رہے کہ 30 سالہ جسپریت بمراہ نے حال ہی میں بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ جتوانے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا اور اپنی شاندار بولنگ کے سبب انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔

  • عُمران ملک بھارت کے تیز ترین بولر بن گئے

    بھارتی ٹیم کے نوجوان اسپیڈ اسٹار عُمران ملک نے تیز ترین گیند کرکے جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    فاسٹ بولر عُمران ملک نے تیز بولنگ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا، انہوں نے سری لنکن کپتان دسن شناکا کو بھی یوزویندر چاہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

    نوجوان فاسٹ بولرز نے مقررہ چار اوورز میں 27 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی جسے اسپیڈ گن نے ریکارڈ کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ جسپریت بمراہ کے پاس تھا انہوں نے 153.36کلو فی میٹر گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔

    میچ کی جھلکیاں دیکھیں:

    یاد رہے کہ تیز ترین بولر کا اعزاز اس وقت پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 2003 کے ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا کر دنیا کو حیران کردیا تھا۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی، بھارتی کھلاڑی بہانے تراشنے لگے

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی، بھارتی کھلاڑی بہانے تراشنے لگے

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پے در پے شکستوں کے بعد بھارتی کھلاڑی بہانے تراشنے لگے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی سے عبرتناک شکست پر بھارت فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کرونا وائرس کے باعث ‘ببل کی پابندی سے تھکاوٹ’ کا شکار ہوگئی ہے جبکہ مسلسل سفر نے بھی کارکردگی پر اثر ڈالا ہے۔

    ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل ختم ہونے والے آئی پی ایل کے میچز کے باعث تھکاوٹ سے متعلق ایک سوال پر جسپریت بمراہ نے کہا کہ’ بالکل کبھی کبھار آپ کو وقفے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ اپنے خاندان کو یاد کرتے ہیں جب آپ چھ ماہ سے اپنے گھر سے دور ہوں‘۔جسپریت بمراہ نے کہا کہ ہم لوگ کبھی کبھار ‘گم دماغ’ سے کھیل رہے ہوتے ہیں، لیکن جب آپ فیلڈ میں ہوتے ہیں تو آپ ایسی باتوں کے بارے میں نہیں سوچتے، یقیناً گھر سے باہر رہنا اور طویل مدت کے لیے خاندان سے دور رہنا اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: محمدشامی کی حمایت: کوہلی کو شیرخوار بیٹی کے ریپ اور قتل کی دھمکی

    بھارت فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے بھی ہمیں مطمئن کرنے کی کوشش کی لیکن یہ مشکل وقت ہے، ابھی عالمی وبا موجود ہے لہٰذا آپ بہتری کی کوشش کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار تھکاوٹ ہوجاتی ہے اور دماغی تھکاوٹ بھی ہوجاتی ہےواضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے 8 وکٹوں سے شکست کھاچکا ہے، جس کے بعد وہ گروپ ٹو میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے، بھارتی ٹیم کے لیے مشکل یہ ہے کہ اگلے تینوں میچوں میں کامیابی بھی اس کے لئے سیمی فائنل میں داخل ہونے کے لیے ناکافی ہوسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اپریل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آغاز سے مسلسل سفر میں ہیں، ستمبر میں کرونا وائرس سے متاثرہ آئی پی ایل کے میچوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں تھے، اس سے قبل بھارتی ٹیسٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ بھی کیا تھا۔