Tag: jati umra

  • اختیارات کا ناجائز استعمال، نیب نے نواز شریف کو طلب کرلیا

    اختیارات کا ناجائز استعمال، نیب نے نواز شریف کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، نیب نے نواز شریف کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر 21 اپریل کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف 21 اپریل کو صبح 11 بجے تین رکنی ٹیم کے سامنے پیش ہوں، نواز شریف نے بطور وزیر اعظم 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

    نیب مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی، سابق وزیر اعظم کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 سے 24 فٹ کی جس سے لاگت بڑھی۔

    نیب لاہور کے مطابق سابق وزیر اعظم پر بھائی کے ساتھ مل کر ذاتی فائدے کے لیے سڑک بنانے کا الزام ہے، نواز شریف کے حکم سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا۔

    واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز بھی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

    مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے نوازشریف اور جہانگیرترین کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جاتی امرا کو وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس قرار،نوٹی فکیشن جاری

    جاتی امرا کو وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس قرار،نوٹی فکیشن جاری

    لاہور : جاتی امرا کو وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس قرار دے دیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کےبعد جاتی امراکی وزیر اعظم ہاؤس کی حیثیت ختم ہوگئی، اتی امرا کو وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس قرار دے دیا گیا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    کیمپ آفس کادرجہ دینے کی منظوری وزیر اعلی پنجاب نے دی،کیمپ آفس کادرجہ ملنے کےبعد جاتی امرا کے اطراف پولیس نفری تعینات رہے گی۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پرایک ڈی ایس پی سمیت متعدد ایس ایچ اوز تعینات کئے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی حیثیت ختم ہونےکےباوجود اہم حکومتی اجلاس طلب کیے گئے۔

    اس سے قبلاس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ آفس لاہور میں 180 ایچ ماڈل ٹاؤن تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

    نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

    لاہور : وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ جاتی عمرہ میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلٰی شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں پنجاب میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور صوبائی حکومت وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر بیک وقت کام جاری رکھے۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں صحت، تعلیم، صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر سمیت متعدد منصوبے جاری ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں پر وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ دوران اجلاس بلدایاتی انتخابات کے حوالے سے ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی بات چیت کی گئی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ صوبے میں زیادہ تر ٹکٹیں پارٹی کے پرانے کارکنوں کو دی گئیں ہیں ۔

    اجلاس میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ، احسن اقبال،رانا ثنااللہ سمیت دیگر کئی رہنماﺅں نے شرکت کی ۔

  • وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

    رائیونڈ: جاتی عمرہ میں وزیر اعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر اعظم سے وزیر اعلی پنجاب کی رائیونڈ جاتی عمرہ میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت، پوری قوم اور تمام ادارے ایک پیج پرہیں۔

    ملاقات کے دوران فوجی عدالتوں کے قیام کی رفتار سمیت دیگراہم امورپربات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا خوش آئند ہے۔ وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئیں۔