Tag: javad zarif

  • وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد دونوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ ایران کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، خاص ہمسایہ ملک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر خوشی ہے، امن اور سیکیورٹی سے متعلق تعاون جاری رکھیں گے۔

    خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کل پاکستان پہنچے تھے جن کا ایئرپورٹ پر پاکستانی دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔

    دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام کے مطابق جواد ظریف دورہ پاکستان کے دوران ملک کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ جواد ظریف کی پاکستان کے عسکری رہنماؤں سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

  • ایرانی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

    ایرانی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

    اسلام آباد : ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پرآج پاکستان آئیں گے، وہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے با ضابطہ مذاکرات کریں گے۔

    ایرانی وزیرخارجہ اور اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔

    جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے اس کے علاوہ ان کی سیاسی وعسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ نئی حکومت کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہم اپنی خارجہ پالیسی میں امریکی اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایران کے ساتھ طویل سرحد ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان سرحدوں پردیرپا امن برقرار رہے۔

    واضح رہے کہ ایران پاکستان کا ایک قریبی ہمسایہ ملک ہے، جس کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، سماجی اور مذہبی تعلقات ہونے کے باوجود باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے اور غیرجانبدار حلقوں کے نزدیک
    اس کی وجہ ماضی میں ایران پر عائد تجارتی پابندیاں ہیں۔

  • ایران نےایٹمی ہتھیاربنانےکےحوالےسےاسرائیلی دعوے کی تردید کردی

    ایران نےایٹمی ہتھیاربنانےکےحوالےسےاسرائیلی دعوے کی تردید کردی

    تہران : ایران نے اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کردی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایران نے خفیہ طور پرایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی تھی۔

    تفصیلات کے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں اسرائیل کی جانب سے ایران پرایٹمی ہتھیار بنانے کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے۔

    جواد ظریف کا کہنا ہے کہ یہ پرانے الزامات کی تکرار ہے جن سے اقوام متحدہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی نگرانی کا ادارہ پہلے ہی نمٹ چکا ہے۔

    ایرانی وزیرخارجہ نے نیتن یاہو کے بارے میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے بارے میں فیصلہ کرنے سے قبل متاثرکرنے کے لیے بچگانہ ہتھکنڈا ہے۔

    جواد ظریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن اور توانائی کے حصول کا ذریعہ تھا۔


    ایران نےخفیہ طورپرایٹمی ہتھیاربنانےکی کوشش کی تھی‘ نیتن یاہو

    خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کا یہ کہنا کہ وہ ایٹم بم نہیں بنا رہا تھا، سفید جھوٹ تھا، ایران نے خفیہ طورپرایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی تھی۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کے اہم اجزا پرکام کیا تھا جن میں ان کا ڈیزائن اور ایٹمی تجربے کی تیاری شامل ہیں اور ایران نے ایٹمی تجربے کے لیے پانچ مختلف مقامات پرغور کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • افغانستان میں امن واستحکام کے لئے پاکستان، ایران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: شاہد خاقان عباسی

    افغانستان میں امن واستحکام کے لئے پاکستان، ایران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کے لئے پاکستان، ایران اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔ اس اعلیٰ سطح ملاقات میں خطے میں امن وسلامتی اور دو طرقہ تعلقات کی مضبوطی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر علاقائی اقتصادی اشتراک کے لئے رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایران سے تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2021 تک دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا. ملاقات میں وزیراعظم نے گیس لائن منصوبے پرعمل درآمد سے متعلق امورکے حل کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشترکہ ترقی وخوش حالی کے لئےامن، علاقائی رابطوں کے وژن پرعمل پیرا ہے، خطے کی خوش حالی کے لئے افغانستان میں امن واستحکام ضروری ہے۔


    وزیر اعظم کا کہوٹہ میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان


    وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام کے لئے پاکستان،ایران کرداراداکر سکتے ہیں۔ اس موقع پروزیراعظم نے کشمیریوں کی اصولی جدوجہدکی حمایت پرایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے بھی اعلیٰ سطح رابطوں کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ کوشش سے عوامی،اقتصادی رابطوں کوفروغ ملا۔


    وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی اُمور پر پاکستان کے سول اور عسکری عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف تیس رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ، وفد میں ایران کے کاروباری اور تجارتی شعبوں کے سر کردہ افراد شامل ہیں۔

    اپنے دورہ پاکستا ن کے دوران جواد ظریف صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد اور کراچی میں منعقد ہونے والے دو مختلف اجلاسوں سے بھی خطاب کریں گے، جس میں پاکستانی اورایرانی تجارتی برادری کے افراد شرکت کریں گے۔

    جواد ظریف باہمی تعلقات کے موضوع پر پاکستانی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

    خیال رہے کہ ایران پاکستان کا ایک قریبی ہمسایہ ملک ہے، جس کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، سماجی اور مذہبی تعلقات ہونے کے باوجود باہمی تجارت کا حجم بہت کم ہے اور غیرجانبدار حلقوں کے نزدیک ا س کی وجہ ماضی میں ایران پر عائد تجارتی پابندیاں ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم کا ایران کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے پر غور

    وزیر اعظم کا ایران کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے پر غور

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی شعبوں میں مشترکہ مفادات کے تحت تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی ہدف 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تجارتی ہدف 5 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری کے لیے تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے ایران کے بارڈر سیکیورٹی گارڈز کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے واقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بھی ملاقات کی تھی۔

    مزید پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ  کی چوہدری نثار سے ملاقات

    ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایران مسلم ممالک کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ پاکستان کے ایران سے جغرافیائی، مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں۔ بہتر تعلقات کی راہ میں کسی چیز کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران سے جغرافیائی، مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں۔

    واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی قیادت میں ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد ایک روزہ سرکاری دورے پر آج صبح ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا ہے۔

  • ایرانی وزیرِ خارجہ کی آرمی چیف جنرل راحیل سے ملاقات

    ایرانی وزیرِ خارجہ کی آرمی چیف جنرل راحیل سے ملاقات

    راولپنڈٰی: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیرِ گفتگو آئے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آج جمعرات کے روز جنرل راحیل شریف نے راولپنڈٰی میں واقعی آرمی کے جنرل
    ہیڈکوارٹرمیں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پرتبادلہٗ خیال کیا۔

    جواد ظریف نے آپریشن ضربِ عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اورپاک فوج کی قربانیوں کا سراہا۔

    ایرانی وزیرخارجہ اورآرمی چیف کے درمیان یمن میں جاری جنگ کے موضوع پربھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں قیامِ امن کے لئے دونوں ممالک کی جانب سے مثبت کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔


    پاکستان اور ایران یمن کا مسئلہ پر امن طور پر حل کرنے پر متفق


    ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف دوروزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں اورآرمی چیف سے ملاقات سے قبل انہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی تھی۔