Tag: Javed Akhtar’s

  • جاوید اختر کی شبانہ اعظمی سے شادی کرنے پر فرحان اختر کا ردعمل کیا تھا؟

    جاوید اختر کی شبانہ اعظمی سے شادی کرنے پر فرحان اختر کا ردعمل کیا تھا؟

    ممبئی: بالی وڈ اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے انکشاف کیا ہے کہ شبانہ اعظمی سے شادی پر وہ اپنے والد جاوید اختر سے سخت ناراض تھے۔

    پرائم ویڈیو پر ڈاکیومینٹری سیریز ’اینگری ینگ مین‘ ریلیز کردی گئی ہے جو 1970 کی دہائی کے ہندی سنیما کے مشہور اسکرین رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر کی فنی اور ذاتی زندگیوں پر مبنی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Farhan Akhtar (@faroutakhtar)

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرائم ویڈیو کی ڈاکیومینٹری ’اینگری ینگ مین‘ کی ایک قسط میں فرحان اختر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اپنے والد کے دوسری شادی کرنے پر سخت ناراض تھے۔

    فرحان اختر کا کہنا تھا جب والد نے شبانہ اعظمی سے شادی کی تو اس وقت میں اپنے والد سے بہت ناراض تھا کیوں کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ میرے والد نے ہمیں دھوکا دیا ہے۔

    فرحان اختر نے کہا کہ والد کے ساتھ نارمل ہونے میں مجھے بہت وقت لگا اس دوران شبانہ اعظمی نے اہم کردار ادا کیا۔

    دوسری جانب ڈاکیومینٹری کے آخری حصے میں نغمہ نگار جاوید اختر نے اپنی پہلی بیوی ہنی ایرانی کے بارے میں اپنی غلطیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ہنی واحد فرد ہیں جن کے بارے میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہے۔

    انہوں کہا تھا کہ ہنی ایرانی سے شادی کی ناکامی میں تقریباً 60 سے 70 فیصد میری غلطی تھی، جتنی سمجھ بوجھ مجھے آج ہے، اگر اتنی اس وقت ہوتی تو معاملات کبھی اتنے خراب نہ ہوتے۔

    خیال رہے کہ جاوید اختر اور ہنی ایرانی کی شادی 1980 میں ختم ہوئی، اس شادی کے بعد اُن کے ہاں زویا اختر اور فرحان اختر کی پیدائش ہوئی، پہلی شادی کے اختتام کے بعد جاوید اختر نے 1984 میں شبانہ عظمی سے دسری شادی کی۔

  • فلم اینیمل کی ٹیم نے جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    فلم اینیمل کی ٹیم نے جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’اینیمل‘ کی ٹیم نے بھارت کے لکھاری، نغمہ نگار و شاعر جاوید اختر کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    جاوید اختر نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جس انہوں نے کسی فلم کا نام لیے بغیر فلم کے سین پر تنقید کی، تاہم ناظرین سنتے ہی پہچان گئے کہ جاوید اختر فلم ’اینیمل‘ سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

    جاوید اختر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    جاوید اختر نے کہا تھا کہ ’ایک فلم میں دکھایا کہ مرد کسی عورت سے اپنا جوتا چاٹنے کا مطالبہ کرتا ہے اور فلم میں یہ بھی کہا گیا کہ عورت کو مارنا بالکل درست ہے، ایسی فلم کا کامیاب ہوجانا معاشرے کے لیے بہت خطرہ ہے‘۔

    جاوید اختر کی فلم پر تنقید کے بعد اینیمل کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرکے اپنا ردعمل دیا اور ساتھ ہی اس پوسٹ میں جاوید اختر کو مینشن بھی کردیا۔

    فلم اینمل کی ٹیم نے پوسٹ میں لکھا کہ ’اگر آپ جیسا بہترین لکھاری زویا اور رن وجے کے درمیان دکھائے گئے دھوکے کو نہیں سمجھ پارہا تو پھر آپ کا تمام تر فن جھوٹا ثابت ہوجاتا ہے‘۔

    ٹیم نے جاوید اختر کو  آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’جب محبت میں مرد کے ہاتھوں دھوکہ کھانے کے بعد عورت مرد سے جوتے چاٹنے کو کہتی ہے تو آپ اس کو حقوقِ نسواں کا نام دیتے ہیں‘۔

     ٹیم نے مزید لکھا کہ ’’محبت کو صنفی سیاست سے دور رکھا جائے، اس فلم کو مرد اور عورت کے فرق کو سوچ کر نہ دیکھیں بلکہ انہیں باحیثیت عاشق دیکھیں اور عاشق دھوکہ بھی دیتے ہیں اور جھوٹ  بھی بولتے ہیں اور میرا جوتا چانٹو بھی کہہ سکتے ہیں۔ بات ختم‘‘۔