Tag: Javed Iqbal

  • نیب نے 297 ارب کی لوٹی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی: ‌جسٹس (ر) جاوید اقبال

    نیب نے 297 ارب کی لوٹی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی: ‌جسٹس (ر) جاوید اقبال

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے.

    چیئرمین نیب نے کہا کہ افسران کی کارکردگی جانچنےکے لئےگریڈنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ وہ موثر انداز میں کام کرسکے.

    ان کا کہنا تھا کہ نیب نے 297 ارب کی لوٹی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی، نیب نےجانچ پڑتال کےلیےفرانزک لیب قائم کرلی ہے.

    [bs-quote quote=” ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اورعالمی اقتصادی فورم نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے. نیب سارک ممالک کےلیےبھی رول ماڈل ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”چیئرمین نیب”][/bs-quote]

    چیئرمین نیب کہا کہ ادارے کی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت پاکستان 175 ویں نمبر سے 116 ویں پرآ گیا، پاکستان میں تیزی سےکرپشن پرقابو پایاجارہا ہے.

    چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ سی پیک میں شفافیت کے لیے پاکستان اور چین میں معاہدہ ہے.

    جسٹس جاوید اقبال نے نیب کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مضاربہ، نجی ہاوسنگ اسکینڈلزسے لوٹی ہوئی رقم واپس لی ہے.

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہ کہا کہ  ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اورعالمی اقتصادی فورم نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے. نیب سارک ممالک کےلیےبھی رول ماڈل ہے۔

  • نیب نے کسی کی عزت نفس کے ساتھ نہیں کھیلا: چیئرمین نیب

    نیب نے کسی کی عزت نفس کے ساتھ نہیں کھیلا: چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جن کے پاس موٹر سائیکل تھی ان کے پاس دبئی میں ٹاور کیسے آئے؟ نیب نے سوال پوچھا تو بتائیں نیب نے کہاں گستاخی کی۔ نیب نے کسی کی عزت نفس کے ساتھ نہیں کھیلا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے کسی قدم سے تاجروں کو پریشانی نہیں ہوگی، تاجر برادری خوشحال ہوگی تو پاکستان خوشحال ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ نیب میں 39 ہزار 728 شکایات درج ہیں۔ نیب نے297 بلین کی ریکوری کی ہے۔

    چیئرمین نے کہا کہ جن کے پاس موٹر سائیکل تھی ان کے پاس دبئی میں ٹاور کیسے آئے؟ نیب نے سوال پوچھا یہ ٹاور کیسے بنائے تو بتائیں نیب نے کہاں گستاخی کی، ’نیب نے مودبانہ سوال پوچھا، نیب نے کسی کی عزت نفس کے ساتھ نہیں کھیلا‘۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ ہمارا ہر تاجر جو ملکی مفاد کے لیے اور دیانت دارانہ کام کر رہا ہے اس کا ساتھ دیں گے۔ دیانت دار شخص کی عزت نفس کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ ’کچھ لوگوں کے خلاف ضروری ایکشن لیا ہے، ایکشن لینے کی وجہ یہ تھی ان لوگوں نے غریبوں سے ان کا نوالہ چھینا۔

    انہوں نے کہا کہ جو کرپٹ ہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں جائے نیب پیچھا کرے گی، غلطی نظر انداز ہوسکتی ہے جرم نہیں۔ کرپٹ لوگوں کا پیچھا جاری رہے گا۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ بے شک بڑی سفارش لگوالیں کرپٹ عناصر کو نہیں چھوڑیں گے، تاجروں کو نیب نے ہراساں کیا ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا۔ ’احتساب کے لیے خود کو بھی عوام کے سامنے پیش کرتا ہوں‘۔

    انہوں نے کہا کہ آج تک کسی فیس کو نہیں صرف کیس کو دیکھا ہے۔ ہمارے تمام مفادات اور تعلق صرف پاکستان اور عوام سے ہے۔ جو پیسہ باہر گیا ہے وہ واپس لانا ہے۔ تاجر برادری کے سامنے تنکے کی رکاوٹ کو نیب پلکوں سے اٹھائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بلڈر سوچتے تھے مجھے خرید لیں گے، میں کوئی عمارت تو نہیں۔ منی لانڈرنگ کریں تو نیب اپنا کام ضرور کرے گا۔

    تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ پاناما پر تیزی سے کام آگے بڑھا، تاخیر کا تاثر درست نہیں۔ وزیر اعظم سے ملاقات پر اعتراض بلا جواز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیب کا انتظامی کنٹرول وزارت داخلہ کے پاس ہے، نیب کے بجٹ میں 12 ارب کی کٹوتی کر دی گئی تھی۔ نیب کے بجٹ کی بحالی ضروری تھی۔ کٹوتی کی وجہ سے نیب ملازمین کی تنخواہیں اور الاؤنسز متاثر ہوئے۔

    چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم سے نہ ملتا تو نیب کے مالی مسائل کیسے حل ہوتے۔ دیانت داری اور غیر جانبداری کانچ کی گڑیا نہیں، ایسا نہیں وزیر اعظم سے ملوں اور کانچ کی گڑیا کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے۔

  • نیب اجلاس، سعد رفیق سمیت سابق وزرا کے خلاف جاری تحقیقات کا جائزہ

    نیب اجلاس، سعد رفیق سمیت سابق وزرا کے خلاف جاری تحقیقات کا جائزہ

    لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب دفترلاہورمیں اجلاس معنقد ہوا، جس میں‌ ڈی جی نیب لاہورکی جانب سےچیئرمین نیب کوبریفنگ دی گئی.

    تفصیلات کے مطابق نیب کے اس اہم اجلاس میں‌ سعد رفیق کے خلاف 55 لوکو موٹوزکی خریداری میں مالی بدعنوانی کا جائزہ لیا گیا.

    اجلاس میں ریلوے زمین کی غیرقانونی لیزنگ سمیت دیگرالزامات کی انکوائری کا بھی جائزہ لیا گیا. سابق وزیرسیف الملوک، سابق ایم این اے مدثر قیوم اور ایم این اےاظہر قیوم کے خلاف انکوائری کے معاملات بھی زیرغورآئے.

    چیئرمین نیب کو سابق چیئرمین اوقاف کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات پر بریفنگ دی گئی، ساتھ ایل ڈی اے کے سابق چیف انجینئر ریاض الحق کے خلاف شکایات پر بریفنگ دی گئی.

    اجلاس میں پنجاب پولیس کےسینئر افسران کے خلاف بھی غیرقانونی اثاثہ جات اور سابق سی سی پی او لاہور کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.


    نیب نے 2200 ملین روپے بدعنوان عناصرسے لے کرمتاثرین کو واپس کیے


    ڈی آئی جی حیدراشرف اورمنظو روٹوکے خلاف بھی بدعنوانی کی شکایات پر چیئرمین نیب کو بریفنگ دی گئی.

    نیب نےرکن قومی اسمبلی اظہرقیوم 10اگست کوطلب کرلیا اظہرقیوم کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات کی انکوائری جاری ہے، اظہر قیوم کو 10اگست کوپیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ 

    نیب نے پنجاب کمپنیز اسکینڈل ،احد چیمہ کی فیملی کا ریکارڈایف بی آرسےطلب کر لیا ہے، احدچیمہ کےخاندان کاریکارڈمرتب کرنےکے لئےایف بی آر کی4ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، احد چیمہ پر20 اگست کواحتساب عدالت فردجرم عائدہوگی۔

  • نیب چہرہ نہیں بلکہ کیس دیکھتا ہے، چیئرمین نیب جاوید اقبال

    نیب چہرہ نہیں بلکہ کیس دیکھتا ہے، چیئرمین نیب جاوید اقبال

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب چہرہ نہیں بلکہ کیس دیکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کے چیئرمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی وابستگی صرف پاکستان اور اس کے مفادات کا تحفظ ہے۔

    جاوید اقبال نے پٹ فیڈر کینال کیس کے سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذمہ داران کا تعین کر کے قوم کی رقم برآمد کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، ہم کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون کے مطابق فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس وقت کوئٹہ کی 80 فی صد آبادی پانی کی قلت کا شکار ہے اور مکمل طور پر ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہے جب کہ انتظامیہ اس معاملے پہ مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    پانی کا بحران شدید: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر برقرار


    دو ماہ قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’پٹ فیڈر کینال‘ سے فراہمی آب کے منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد شہر کو 54 بلین گیلن پانی یومیہ فراہم کرنا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں، پورے ملک میں چمک رہا ہے: چیئرمین نیب

    نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں، پورے ملک میں چمک رہا ہے: چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب، جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پریقین نہیں رکھتا، نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں پورے ملک میں چمک رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں کیا. تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی سربراہی میں ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا، جس میں ادارے کے سربراہ نے خصوصی ہدایت کی کہ کرپشن کےاندھیروں کوروشنی میں بدل دیا جائے.

    انھوں نے مزید کہا کہ بدعنوان عناصرکے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نیب کا ایجنڈا پاکستان سے بدعنوانی کا خاتمہ ہے.

    اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب اور دیگرافسران نے شرکت کی. اس موقع پر چیئرمین نیب نے بدعنوان عناصرکے خلاف فوری اور غیرجانب دار کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا.

    نیب افسران کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق 11اکتوبر سے اب تک 226 افراد گرفتار، 872 شکایات کی جانچ کی گئی، اس دوران 403 انکوائریاں اور 82 انویسٹی گیشن کی منظوری دی، 217 بدعنوانی کے ریفرنسز متعلقہ عدالت میں دائرکئے گئے، ریفرنسز پر39 افراد کو احتساب عدالت نے سزا سنائی.

    اس موقع پر جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے لیے کوشاں ہے، نیب کا ادارے پورے ملک میں‌ سرگرم ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب کا سورج تین صوبوں‌ کو چھوڑ کر صرف پنجاب میں چمک رہا ہے.


    ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں چلے گا سب کا احتساب ہونا چاہیے، شہباز شریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیب کسی سے ذاتی اور سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا، چیئرمین نیب جاوید اقبال

    نیب کسی سے ذاتی اور سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا، چیئرمین نیب جاوید اقبال

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کسی سے ذاتی اور سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا، احتساب سب کے لیے کی پالیسی کے تحت کام کام اور صرف کام ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    نیب کے مطابق 5 ماہ میں 226 افراد گرفتار کیا گیا، 55 شکایات کی جانچ پڑتال ہوئی،39 انکوائریاں، 33 انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی، بدعنوانی کے 197 ریفرنس دائر کئے گئے، 27 ملزمان کو احتساب عدالت نے سزا دی۔

    چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ ہم کرپشن فری پاکستان کے لیے پُرعزم ہیں، ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے عزم کیا تھا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، ہر پاکستانی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی طرف دیکھ رہا ہے۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، وہ وقت دور نہیں جب پورے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کردیں گے، نیب افسران شفافیت، شواہد اور قانون کے مطابق کام کریں۔

    مزید پڑھیں: کرپشن اب دیمک نہیں کینسر بن چکی ہے، اسے ختم کرنا ہوگا، جسٹس (ر ) جاوید اقبال

    واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کرپشن اب دیمک نہیں کینسر بن چکی ہے، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کسی سرزنش کی پرواہ نہیں کریں گے، نیب کے اقدامات ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب انسان دوست ادارہ ہے اس کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے، صرف نیب نے نہیں ہم سب کو مل کر برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیب اور حکومت آمنے سامنے: پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری پر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا

    نیب اور حکومت آمنے سامنے: پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری پر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پراسیکیوٹرجنرل کے لیے نیب کی جانب سے ارسال کردہ پانچوں نام مسترد کر کے اپنی سمری نیب کو بھجوا دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال اس معاملے پر آمنے سامنے آگئے ہیں.

    وزیر اعظم نے پراسیکیوٹر جنرل کے لیے نیب کے تجویز کردہ ناموں‌ کو مسترد کرتے ہوئے تین نام تجویز کر کے اپنی سمری نیب کو ارسال کر دی، جسے چیئرمین نیب نے مسترد کر دیا.

    چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے وزیر اعظم کی سمری مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں‌ کہا ہے کہ ہمارے دے ہوئے پانچ ناموں ہی میں سے کسی ایک کا تقررکیا جائے.

    پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی کے لیے مزید مہلت طلب

    وزیر اعظم کی جانب سے نیب کے تجویز کردوں‌ ناموں کو مسترد کرنے اور چیئرمین نیب کے طرف سے ان ہی افسران میں‌ سے کسی ایک کے تقرر پر اصرار نے ڈیڈ لاک پیدا کر دیا ہے.

    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیر کے روز نیب کے سامنے پیش ہونا ہے. آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں نیب نےشہبازشریف کوطلب کررکھا ہے۔

    نیب کے شہید افسرکی بیٹی کا چیف جسٹس کے نام دل دہلادینے والاخط

    اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں‌ ن لیگ میں‌ مشاورت جاری ہے. قریبی ارکان کی جانب سے انھیں‌ اپنا مقدمہ میڈیا کے سامنے رکھنے اور اپنے بجائے وکیل کو بھیجنے کا مشورہ دیا گیا ہے.

    تجزیہ کاروں کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل کے لیے ارسال کردہ ناموں کو مسترد کیے جانے کے بعد حکومت اور نیب میں تنائو بڑھتا محسوس ہوتا ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔