لاہور: ماضی کے دو عظیم کرکٹ اسٹارز ویو رچرڈز اور میاں داد میدان میں ایک بار پھر ساتھ اترنے پر بہت خوش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر لیگ میں لیجنڈری بلے باز سر ویوین ریچرڈز کو بھی جاوید میانداد کے ساتھ بطور مینٹور مقرر کر دیا گیا۔
دونوں عظیم کھلاڑی لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔
سر ویوین رچرڈز نے اس حوالے سے کہا کہ وہ میانداد کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر بہت خوش ہیں، انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان جونیئر لیگ سے نئے کرکٹ ستارے سامنے آئیں گے۔
انھوں نے مزید کہا: ’پاکستان جونیئر لیگ کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین ایونٹ ہوگا، جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے، میری کوشش ہوگی کہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچاؤں۔‘
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ریٹائرمنٹ تک قومی ٹیم کا کپتان برقرار رہنا چاہیے۔
قومی ٹیم کے گزشتہ دنوں عبداللہ شفیق کی شاندار 160 رنز کی اننگز کی بدولت سری لنکا کو شکست دے کر ریکارڈ 342 رنز کا ہدف حاصل کیا۔
گال ٹیسٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد اپنے آفیشل یوٹیوب چینلپر بات کرتے ہوئے میانداد نے کہا کہ ’بابر اعظم اچھی قیادت کررہے ہیں انہیں اس وقت تک ٹیم کا کپتان رہنا چاہیے جب تک وہ ریٹائر نہیں ہو جاتے۔‘
جاوید میانداد نے کہا کہ ’بابر نے ٹیم کی شاندار قیادت کی اور اہم بات یہ ہے کہ وہ خود بھی اچھا پرفارم کررہا ہے وہ قیادت بھی کرتے ہیں اور اپنی اننگز بھی عمدہ طریقے سے آگے لے کر چلتے ہیں۔‘
لیجنڈ بلے باز نے کہا کہ ’اگر کوئی کپتان رنز نہیں کرتا تو اس کا ٹیم پر منفی اثر پڑتا ہے اس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔‘
علاوہ ازیں میانداد نے کہا کہ قومی ٹیم ایک یونٹ کے طور پر کھیل رہی ہے اور اس کا سہرا کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اور ہمارے نمبر ون کپتان بابر اعظم کو جاتا ہے۔
کراچی: سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر ہشان تلکارتنے کی عظیم پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد سے ملنے کی خواہش پوری ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان ہشان تلکارتنے نے لیجنڈری کھلاڑی جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ان کی یہ خواہش پی سی بی حکام نے پوری کردی اور ہشان تلکارتنے کی پاکستانی لیجنڈ بلے باز جاوید میاں داد سے کراچی میں ملاقات کا اہتمام کیا، یہ ملاقات کراچی میں جاوید میانداد کے گھر پر ہوئی، دونوں سابق کھلاڑیوں نے پرانی یادیں تازہ کیں اور ماضی کے قصے بھی سنائے۔
ملاقات میں سری لنکن ویمنز ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور ٹرینر بھی موجود تھے جبکہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور جاوید میاں داد کے بھانجے فیصل اقبال بھی تاریخی ملاقات میں موجود تھے۔
Crossed off his bucket list 🪣📃✔
🇱🇰 Women's team head coach Hashan Tillakaratne catches up with his batting hero Javed Miandad and receives a special souvenir 🙌 pic.twitter.com/XRUV60D3lz
دورہ پاکستان کے آغاز پر پریس کانفرنس کے دوران ہشان تلکارتنے کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد اُن کے فیورٹ کھلاڑی ہیں۔
خیال رہے کہ انیس سو چھیانوے میں ارجنا راناٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نے پہلا کرکٹ ورلڈکپ جیتا تھا، ہشان تلکارتنے بھی رانا ٹنگا الیون کی قیادت میں آنے والی اس ٹیم کا حصہ تھے۔
لاہور: پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نےجاوید میانداد کو پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر اعزازی ٹوپی اور پلاک پیش کی، اس موقع پر جاوید میانداد نے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ایک کرکٹر پاکستان کرکٹ کے معاملات کی سربراہی سنبھالتا ہے تو ایسے خوش آئند فیصلے کیے جاتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ایک کھلاڑی کتنی قربانیاں دے کر اس مقام تک پہنچتا ہے۔
لیجنڈ کھلاڑی نے کہا کہ جب بھی وہ میدان میں اترتے تھے تو وہ ٹیم اور اپنے ملک کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کیا کرتے تھے، وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے سخت محنت کیا کرتے تھے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کی ہر اچھی اننگز کو ماضی میں چھوڑ کر مستقبل پر نظر جمایا کرتے تھے، ان کی کوشش ہوتی تھی کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اگلے میچ میں بہترین کارکردگی پیش کریں۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اپنے دور میں بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ نصیب ہوا جنہوں نے ہمیشہ ان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی، وہ کیرئیر میں بھرپور حوصلہ افزائی کرنے پر پاکستانی عوام کے بھی مشکور ہیں ۔
Javed Miandad formally inducted into the PCB Hall of Fame
اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وہ جاوید میانداد کو باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ ان کی کرکٹ کے لیے بے پناہ خدمات کا اعتراف ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم ،فضل محمود اور ظہیر عباس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔
پاکستان کے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ملک کو بیچنے والے کرکٹ فکسرز کو معافی نہیں لٹکادینا چاہیے۔
سابق کپتان جاوید میانداد نے یہ بیان 3 سال قبل ایک غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا تھا اس ویڈیو کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے۔
یہ بیان دوبارہ سوشل میڈیا پر ایسے وقت میں اپ لوڈ کیا گیا ہے جب حال ہی میں اسپاٹ فکسنگ میں سابق سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ کے کوئٹہ گلیڈیئٹر کے کپتان سرفراز احمد پر تنقید کا سرفراز احمد نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والا فکسر جب نیت پر بھاشن دے تو اللہ ہی حافظ ہے۔
انٹرویو کے دوران کرکٹ ورلڈ کپ بانوے کے ہیرو جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کوئی اگر پیسوں کی خاطر ملک کا سودا کرتا ہے اور میچ فکس کرتا ہے تو وہ دوبارہ کرکٹ کھیلنے کا اہل نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے انتہائی غصیلے لہجے میں کہا کہ جب اسلام میں ہر جرم کی سزا کا اٹل قانون ہے تو پی سی بی کون ہوتا ہے معاف کرنے والا، پی سی بی یہ غلط کررہا ہے اسے جواری کھلاڑی کو معاف کرنے کے بجائے سزا دے کر ایسی مثال قائم کرنی چاہیے کہ کرکٹ میں نئے آنے والے میچ یا اسپاٹ فکسنگ کا سوچ بھی نہ سکیں۔
انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ایسے لوگوں کو تو لٹکا دینا چاہیے جو پیسے کے لیے ملک بیچے اور تگڑی سفارش لگاکر واپس آئے۔
میانداد کا کہنا تھا کہ فکسر صرف ملک وقوم کا نہیں بلکہ اپنے ماں باپ، گھروالوں کا بھی مجرم ہوتا ہے کیونکہ وہ ان سے بھی مخلص نہیں ہوتا، اور جو اپنے ماں باپ کا نہ ہوا وہ کسی اور کا کیا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج لوگوں نے اللہ اور رسول ﷺ کے بتائے گئے قوانین کو چھوڑ کر اپنے اپنے قانون بنالیے ہیں، ملک کو بیچا، کھایا پیا اور واپس آگئے، انہیں واپس لانے والوں کو شرم آنی چاہیے، میں ہوتا تو ایسے لوگوں کو ہرگز واپس نہیں لاتا۔
بحیثیت مسلمان ہم آج بھی اللہ اور اسکے رسول کی تعلیمات پر عمل کریں تو تمام مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ میرا ایمان ہے کہ اللہ ہمیں کبھی بھوکا نہیں رکھتا جو رزق ہمارے نصیب میں ہوتا ہے وہ مل کر رہتا ہے۔
واضح رہے کہ جاوید میانداد نے یہ بیان دو ہزار بیس اسپاٹ فکسنگ کی پانچ سالہ پابندی کی سزا ختم کرکے کرکٹ میں شرجیل خان کی واپسی پر میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر دیا تھا۔
اس وقت بھی سوشل میڈیا پر صارفین نے اس بیان کو سراہا تھا اور اب بھی لوگ اس کو لائیک کررہے ہیں۔
کراچی: شارجہ میں لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کو 34 سال مکمل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے فائنل مقابلے میں بھارتی فاسٹ بولر چیتن شرما کو جاوید میانداد نے آخری گیند پر چھکا لگایا تھا جس کی یادیں آج تک تازہ ہیں۔
سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جاوید میانداد نے جس بلے سے چھکا مارا تھا وہ ان کا تھا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا جاوید میانداد نے آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی بولر چیتن شرما کو جس بلے سے چھکا مارا وہ ان کا تھا جو جاوید بھائی نے بیٹنگ کے لیے ان سے لیا تھا۔
Some moments are etched in ur memory and @I_JavedMiandad hit that epic six against India at Sharjah is 1 of them. It’s a piece of cricket beauties. Whenever you watch it, it gives you real joy and tells how great a batsman he was.BTW the bat from which that 6 was hit was mine😀 https://t.co/T90s0uOgN0
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ جاوید میانداد کوچنگ کے دوران بھی پاکستان کیلئے کھیلنے کو تیار تھے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جاوید میانداد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کے دوران کوچنگ کے باوجود پاکستان کے لیے کھیلنے کو تیار تھے۔
50 سالہ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن پرفارم نہیں کررہی تھی اور میانداد قومی ٹیم کی مدد کے لیے یہ قدم اٹھانے کے لیے تیار تھے۔
انضمام الحق کے مطابق وہ کسی بھی عمر میں کبھی بھی بیٹنگ سے باز نہیں آئے تھے یہاں تک کہ اگر آج کوئی ان سے بلے بازی کرنے کے لیے کہے تو وہ ہاں میں جواب دیں گے، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران کوچ تھے اور میں کپتان تھا اور ہمارے کچھ کھلاڑی انجرڈ ہوگئے تھے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تو دور کی بات ہے جب میں نیٹ سے باہر آیا اور ڈریسنگ روم میں تھا تو میانداد میرے پاس آئے اور کہا ’اگر آپ کے پاس کافی بلے باز نہ ہوں تو ایک بیٹسمین کھیلنے کے لیے تیار ہے۔
انضمام کا کہنا تھا کہ میں نے پوچھا یہ کون ہے تو میانداد نے جواب دیا ’میں‘ جس پر میں نے کہا جاوید بھائی آپ نے پچ کی حالت دیکھ رکھی ہے اور آپ کو کھیلے ہوئے لمبا عرصہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد کا کہنا تھا میرے بارے میں فکر نہ کرو میں کھیلوں گا، انضمام کا کہنا تھا اگر آپ کھیلنا چاہتے ہیں تو آپ کو پہلے نیٹ میں بیٹنگ کرنا پڑے گی اور اس سے پہلے کہ میں اپنا پیڈ اتارتا وہ بیٹنگ کے لیے تیار تھے، انہیں اپنی بیٹنگ پر غیرمعمولی اعتماد تھا۔
انضمام الحق نے لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کو سب سے بڑا بلے باز کہا اور کہا کہ میانداد پاکستان کے لیے کھیلنے کیلئے اب تک تیار تھے۔
کراچی: معروف سابق کرکٹر جاوید میانداد نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل کو تنبیہہ کردی کہ وہ اپنی حرکتیں درست کریں اور اپنی توجہ صرف اپنے کیریئر پر مرکوز کریں۔
عمر اکمل اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل ہیں جس کے بعد وہ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔
ایک انٹرویو کے دوران جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کے سسر عبدالقادر ایک عظیم کرکٹر اور ان کے بہترین دوست تھے۔ ’میں ان کی طرف سے تمہیں وارننگ دے رہا ہوں کہ اپنی حرکتیں درست کرو ورنہ میں اپنے دوست کی طرف سے تم سے باز پرس کروں گا‘۔
میانداد کا کہنا تھا کہ میں نے عمر اکمل کے والدین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو سنبھالیں۔ انہوں نے عمر اکمل کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا رویہ درست کریں اور اپنے کرکٹ کیریئر پر توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کرکٹ سے ہی بہت سا پیسہ کما سکتے ہیں، لہٰذا وہ نیچ حرکتیں کر کے ملک کو اور ملک کے پرانے بڑے کھلاڑیوں کو شرمندہ نہ کریں۔ وہ اپنی حرکتوں سے اپنے ہی کیریئر کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
میانداد نے مزید کہا کہ کرکٹ سے صرف پیسہ ہی نہیں عزت بھی کمائی جاتی ہے، ’ہم اب کرکٹ نہیں کھیلتے لیکن لوگ اب بھی ہماری عزت کرتے ہیں، اپنے رویے کو درست کرو، اچھی پرفارمنس دو اور سب کی عزت کرو‘۔
خیال رہے کہ عمر اکمل نے چند دن قبل بکی سے ملنے کا اعتراف کیا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہ بتانے پر غلطی کے مرتکب ہوئے تھے جس کے بعد بورڈ نے انہیں معطل کردیا تھا۔
کراچی : سابق مایہ ناز کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کراچی نے ہمیشہ بڑے نام پیدا کیے اور کرتا رہے گا، حنیف محمد، مشتاق محمد کا نعم البدل آج تک نہ پیدا ہوسکا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیراہتمام منی اولمپکس گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامرخان، لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد، شعیب محمد بھی موجود تھے، تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں اور فنکاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ کراچی نے ہمیشہ بڑے نام پیدا کیے اور کرتا رہے گا لیکن حنیف محمد، مشتاق محمد کا نعم البدل آج تک نہ پیدا ہوسکا، سندھ حکومت ہمیں کھیل کے میدان دے، سندھ سے بڑے نام پیدا کرکے دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اسپورٹس مین کو کبھی جلدی غصے میں نہیں آنا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہتا ہوں کہ اسپورٹس اور اسپورٹس مین کو سپورٹ کریں، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے بھی جلد ملاقات کروں گا۔
منی اولمپکس گیمز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ کراچی کو پہلے جلاؤ گھیراؤ اور لاشوں سے تعبیر کیا جاتا تھا، اس شہر نے ملک کو جاوید میانداد ، حنیف خان ، افتخاراحمد، شعیب محمد جیسے معروف کھلاڑی دئیے۔
کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے پیچھے جدوجہد اورعشق کارفرما ہے.
ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ پاکستان نہ ہوتا، تو میں آج کسی ہندوکامنشی ہوتا.
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان ہمیں کسی نے تحفے میں نہیں دیا، اس کے پیچھے عشق کا جذبہ تھا، ہمارے بزرگو ں نے پاکستان کے لئے بہت قربانیاں دیں.
انھوں نے مزید کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں، اللہ نے ہمیں پاکستان عطا کیا، ہم اس پاکستان کےساتھ کیا کر رہے ہیں، ہمیں سوچنا ہوگا، ہمیں اس ملک کی قدرکرنی چاہیے، آئیں پاکستان سے عشق کرنا سیکھیں.