Tag: Javed Miandad birthday

  • نامورسابق کرکٹرجاوید میانداد آج زندگی کی58 ویں بہار کی خوشیاں منارہے ہیں

    نامورسابق کرکٹرجاوید میانداد آج زندگی کی58 ویں بہار کی خوشیاں منارہے ہیں

    کراچی : نامورسابق کرکٹرجاوید میاندادآج زندگی کی اٹھاون ویں بہار کی خوشیاں منارہے ہیں۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازعظیم بلے باز جاوید میانداد کی آج58 ویں سالگرہ ہے،جاوید میانداد 12 جون 1957ء کوکراچی میں پیدا ہوئے، کرکٹ کے شوق نے انہیں عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین بنا دیا۔ وہ 1975ء سے لے کر 1996ء تک پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔

    چاہے وہ انیس سو چھیاسی میں شارجہ کا چھکا ہو یا عالمی کپ 1992ء کے سیمی فائنل اور فائنل ان مقابلوں کو بھلا کون سا پاکستانی بھول سکتا ہے، میانداد نے انیس سو چھیاسی میں شارجہ میں ایک بڑا کارنامہ انجام دیا کہ وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے، بھارت کے خلاف شارجہ کپ کے فائنل میچ میں آخری بال پر چھکا لگا کر پاکستان کو یادگار فتح دلائی۔

    لیجنڈ بیٹسمین نے انیس سو بانوے کے ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، 1976میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، پہلے ہی میچ میں ایک163رنز کی اننگز نے انہیں پاکستانی مڈل آرڈر کا لازمی حصہ بنا دیا۔

    جاوید آٹھ ہزارآٹھ سوبتیس رنز بناکراب تک پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بیٹسمین ہیں، انہوں نے تئیس سنچریز اور تینتالیس ففٹیز بنائیں، دوسو تینتیس ایک روزہ میچوں میں انہوں نے سات ہزار تین سو اکیاسی رنز چھ سنچریز اور پچاس ففٹیز کی مدد سے بنائے۔

    آج بھی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں جاوید میانداد کا نام شامل ہے اور کوئی بلے باز مستقبل قریب میں ان کے اس ریکارڈ کو توڑتا نہیں دکھائی دیتا۔

    جاوید میانداد کا اہم ترین اعزاز یہ ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے چھ ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کی ہے، دنیا بھر میں یہ اعزاز ابھی تک کسی کرکٹر کو حاصل نہیں ہو سکا، پاکستانی ٹیم کے سب سے کم عمر کپتان کا سہرہ بھی جاوید میانداد کے سر ہے۔

    انہوں نے انیس چھیانوے کے عالمی کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

    جاوید میانداد نے دو بار پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سنبھالی لیکن بطور بیٹسمین وہ جتنے کامیاب تھے، کوچنگ میں ویسی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔