Tag: Javed miandad

  • جاوید میانداد کو سالگرہ مبارک

    جاوید میانداد کو سالگرہ مبارک

    کراچی : نامورسابق کرکٹرجاوید میاندادآج زندگی کی60 ویں سالگرہ منار ہے ہیں‘ کرکٹ کے جنون نے انہیں عالمی شہرت یافتہ افراد کی فہرست میں لا کھڑا کیا۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازعظیم بلے باز جاوید میانداد کی آج60 ویں سالگرہ ہے،جاوید میانداد 12 جون 1957ء کوکراچی میں پیدا ہوئے، عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین کا دور 1975ء سے لے کر 1996ء پر محیط ہے ‘ وہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔

    چاہے وہ انیس سو چھیاسی میں شارجہ کا چھکا ہو یا عالمی کپ 1992ء کے سیمی فائنل اور فائنل ان مقابلوں کو بھلا کون سا پاکستانی بھول سکتا ہے، میانداد نے انیس سو چھیاسی میں شارجہ میں ایک بڑا کارنامہ انجام دیا کہ وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے، بھارت کے خلاف شارجہ کپ کے فائنل میچ میں آخری بال پر چھکا لگا کر پاکستان کو یادگار فتح دلائی۔

    لیجنڈ بیٹسمین نے انیس سو بانوے کے ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، 1976میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، پہلے ہی میچ میں ایک163رنز کی اننگز نے انہیں پاکستانی مڈل آرڈر کا لازمی حصہ بنا دیا۔

    جاوید آٹھ ہزارآٹھ سوبتیس رنز بناکر پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بلے بازوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے تئیس سنچریز اور تینتالیس ففٹیز بنائیں، دوسو تینتیس ایک روزہ میچوں میں انہوں نے سات ہزار تین سو اکیاسی رنز چھ سنچریز اور پچاس ففٹیز کی مدد سے بنائے۔

    طویل عرصے تک ٹیسٹ میچ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جاوید میانداد کا نام تھا جسے یونس خان نے دس ہزار رنز بنا کر توڑا۔

    جاوید میانداد کا اہم ترین اعزاز یہ ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے چھ ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت کی ہے، دنیا بھر میں یہ اعزاز ابھی تک کسی کرکٹر کو حاصل نہیں ہو سکا، پاکستانی ٹیم کے سب سے کم عمر کپتان کا سہرا بھی جاوید میانداد کے سر ہے۔

    انہوں نے انیس چھیانوے کے عالمی کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

    جاوید میانداد نے دو بار پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سنبھالی لیکن بطور بیٹسمین وہ جتنے کامیاب تھے، کوچنگ میں ویسی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔


    جاوید میانداد کا بھارت کے خلاف یادگار چھکا



    جاوید میانداد کے کیرئر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • میں بھی معاملات کوعدالت نہیں لے جانا چاہتا تھا، شاہد آفریدی

    میں بھی معاملات کوعدالت نہیں لے جانا چاہتا تھا، شاہد آفریدی

    کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں خود بھی معاملات کو عدالت نہیں لے جانا چاہتا تھا، خدا شکر ہے کہ جاوید بھائی نے اپنے الفاظ واپس لے لیے، جاوید بھائی میرے بڑے بھائی ہیں ان کی عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، اے آر وائی نیوز کا شکر گزار ہوں کہ اس طرح کے ایشوز کو وہ بہت مثبت دکھاتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاوید میانداد سے صلح کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہی ، شاہد آفریدی نے کہا کہ میں خود یہ نہیں چاہتا تھا کہ بات عدالت تک پہنچے، میں بھی یہ ایشو ختم کرنا چاہ رہا تھا، شکر ہے جاوید بھائی نے الفاظ واپس لے لئے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ ایسے الفاظ استعمال نہیں کیے جانے چاہئیں کہ کسی کا دل نہ دکھے، تنقید ضرور ہونی چاہئیے، کھیل پر تنقید اچھی بات ہے لیکن ذاتی نوعیت کی تنقید کسی طرح بھی مناسب نہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنی چاہیئے، جاوید بھائی میرے بڑے بھائی ہیں ان کی عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ اس ملاقات کے حوالے سے شعیب اختر ، وسیم اکرم راشد لطیف، مشتاق احمد، معین خان اور دیگر سینئرز نے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ غلطیاں ہر انسان سے ہوتی ہیں اور انسان اپنی غلطی سے ہی سیکھتا ہے، ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ ہماری کسی بات سے پڑوسی ملک یا کسی اور کو ہماری کرکٹ کا مذاق اڑانے کا موقع نہ ملے۔

    فیئر ویل کےحوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے 500 سے زائد میچز کھیلے ہیں، میں ایک میچ کی بھیک نہیں مانگ رہا ، میں نے پی سی بی سے صرف اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ میں اپنے لوگوں کے سامنے اپنا بیٹ لہرا کر الوداع کہوں۔

    میں نے اس ملک کیلئے بیس سال تک کرکٹ کھیلی ہے اور عزت کے ساتھ رخصتی چاہتا ہوں ، اگر پی سی بی فیئر ویل دینا نہیں چاہتا تو کوئی بات نہیں، ضروری نہیں کہ انسان کی ہر خواہش پوری ہو، مجھے خوشی ہے کہ میڈیا اورعوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اے آر وائی کا شکر گزار ہوں کہ یہ چینل ان چیزوں کو ہمیشہ مثبت دکھاتا ہے، اس مسائل کو حل کرنے کی بات کرتا ہے، جو بہت اچھی بات ہے۔

     

  • جاوید میاں داد کی معافی، آفریدی کا الزامات بھی واپس لینے کا مطالبہ

    جاوید میاں داد کی معافی، آفریدی کا الزامات بھی واپس لینے کا مطالبہ

    کراچی: لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد کی جانب سے معافی کے اعلان کے بعد شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید بھائی نے مجھے معاف کیا اُن کا شکریہ مگر انہیں اپنے الزامات بھی واپس لینے ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میاں داد کو بڑا سمجھتا ہوں امید ہے وہ اپنے الفاظ واپس لیں گے۔

    پڑھیں:  میانداد اور آفریدی کو معاملات بات چیت سے حل کرنے چاہیں، وسیم اکرم

     شاہد خان آفریدی نے میاں داد کی جانب سے معافی کے اعلان کے جواب میں کہا کہ ’’جاوید بھائی نے مجھے معاف کیا جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں امید ہے کہ وہ لگائے گئے الزامات بھی واپس لیں گے‘‘۔


    انہوں نے کہا کہ جاوید بھائی کے الزامات سے مجھے، میرے خاندان اور مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا تاہم انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ’’اگر الزامات واپس نہیں لیے گئے قانونی چارہ جوئی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا‘‘۔

    مزید پڑھیں: آفریدی نے جاوید میاں داد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا

     قبل ازیں جاوید میاں داد نے اپنے اور آفریدی کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے کو اعلان کرتے ہوئے آفریدی کو معاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’شاہد آفریدی مجھ سے بہت چھوٹا ہے، اُس نے میرے خلاف غلط زبان استعمال کی جس پر مجھے بہت افسوس ہوا‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر عدالتوں میں جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تو وہاں ثبوت پیش کرنے ہوں گے جس سے آفریدی کا تشخص بری طرح سے متاثر ہوسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے کراچی میں پریس کانفرنس کے درمیان شاہد آفریدی نے لیجنڈ کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا جس کے بعد جاوید میاں داد نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے آفریدی پر سنگین الزامات عائد کیے تھے تاہم مداحوں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد شاہد آفریدی نے لیجنٹ کرکٹر سے معذرت بھی کی تھی۔ بعدازاں شاہد آفریدی نے لیجنڈ کرکٹر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔

  • یونس خان پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

    یونس خان پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

    ابو ظہبی : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یونس خان نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کامیاب ترین بلےباز کا اعزاز حاصل کرلیا۔ یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8833 رنز بنا کر جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

    Younis

    یونس خان کو پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ تیس ٹیسٹ سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ منگل کے روز ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ سے قبل یونس خان کو یہ ریکارڈ توڑنے کیلئے 19 رنز درکا رتھے جو انہوں نے تیسری وکٹ پر میچ کے62 ویں اوور میں چھکا لگا کر مکمل کرلئے ہیں۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ جاوید میانداد نے یہ ریکارڈ 124 ٹیسٹ میچز میں قائم کیا تھا جبکہ یونس خان نے یہ سنگِ میل 102 میچز میں عبور کرلیا ہے۔

    یونس خان نے 1 ٹرپل سنچری،5 ڈبل سنچریوں ،30 سنچریوں اور 29 نصف سنچریوں کی مدد سے یہ ہدف عبور کیا ہے۔

    جاوید میانداد کا سب سے زیادہ رنز کاریکارڈ 30 سال تک قائم رہا ہے۔یونس خان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا جس پر انہیں 2010 میں صدارتی پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

    یونس خان واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ہرٹیسٹ ٹیم کے خلاف سنچری اسکور کررکھی ہے۔ قومی بیٹنگ لائن کا اہم ستون قرار دیئے جانے والے کھلاڑی جسے ہُھلانا بولرز کے بس کی بات نہیں۔

    وکٹ پر جم جائیں تو کھیل کا نقشہ بدلنا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل بن جاتا ہے۔ مردان کے پٹھان کا کہنا ہے کہ ہر دن نیا ہوتا ہے اور یہ بات انہوں نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد سے سیکھی ہے۔

  • بھارت کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں، جاوید میانداد

    بھارت کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں، جاوید میانداد

    لاہور: مایہ ناز بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ھے کہ بھارت کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں، پاکستان ایک خوددار ملک ھے اور ھماری ٹیم بہت اچھی ھے۔

    اے آر وائی کے پروگرام اسپورٹس روم میں جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان بھارت سے سیریز کے لئے اتنا پیچھے نہ بھاگے۔۔اور خودداری کا مظاھرہ کرے۔

    میانداد نے کہا کہ بھارت ھر بار کھیل کو سیسات سے نتھی کر دیتا ھے۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیسے کا لالچ نہیں کرنا چاھئیے۔

    میانداد نے کہا کہ بگ تھری پر صرف اس لئے سائن کرنا کہ بھارت سے کرکٹ ملے گی غلط تھا اور انہوں نے پہلے بھی اکسی مخالفت کی تھی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز دسمبر میں ھونا ھے لیکن دونوں ملکون کے درمیان شدید سیاسی ماحول میں کرکٹ کا ھونا غیر یقینی ھے۔