Tag: javed sheikh

  • جاوید شیخ نے عمران ہاشمی کو اوقات یاد دلادی، بڑا انکشاف

    جاوید شیخ نے عمران ہاشمی کو اوقات یاد دلادی، بڑا انکشاف

    پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارو پروڈیوسر جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، جس پر انہوں نے عمران ہاشمی کو ان کی اوقات دلادی تھی۔

    سینئر اداکار جاوید شیخ نجی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آئے دلچسپ واقعے کا ذکر کیا، میزبان نے ان سے سوال کیا کہ عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

    جس پر اُنہوں نے انکشاف کیا کہ عمران ہاشمی نے ان کے ساتھ پہلی ملاقات کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا، جس پر انہیں دکھ ہونے کے ساتھ ساتھ شدید غصہ آیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک شوٹنگ کے سلسلے میں جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن گئے تھے، جہاں عمران بھی پہنچے اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ اور کس کس کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

    شوٹنگ شروع ہونے سے چند لمحوں قبل ہدایت کار نے انہیں اور عمران ہاشمی کی ملاقات کرواتے ہوئے ایک دوسرے سے تعارف کرایا اور اس دوران انہوں نے بھارتی اداکار سے ملانے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا۔

    عمران ہاشمی نے ان کے ہاتھ بڑھانے پر نامناسب رویہ اختیار کیا اور منہ دوسری طرف پھیر کر بے دلی سے ان سے ہاتھ ملا کر وہاں سے روانہ ہوگئے، جس پر انہیں شدید غصہ آیا۔

    شیخ صاحب نے کہا کہ انہوں نے عمران کی اس حرکت کو نوٹ کیا، پھر ان کے ساتھ شوٹنگ سیٹ پر رہتے ہوئے بھی 15 دن تک بات نہیں کی، جس کے بعد عمران ہاشمی کے ہوش ٹھکانے آگئے اور خود بات کرنا شروع کردی۔

    اکشے کمار نے 2 کروڑ کا اپارٹمنٹ کتنے میں فروخت کردیا؟

    اُنہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران ریہرسل کرنے کے وقت وہ عمران کے پاس نہیں گئے بلکہ ہدایت کار انہیں ان کے پاس لے کر پہنچے۔

    شیخ صاحب نے کہا کہ انہوں نے عمران کی بدتمیزی کا جواب سنجیدگی سے دیا اور پھر ان کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوگیا اور گلے شکوے دور ہوئے۔

  • مومل شیخ نے اپنے والد جاوید شیخ کی نجی زندگی سے پردہ اٹھادیا

    مومل شیخ نے اپنے والد جاوید شیخ کی نجی زندگی سے پردہ اٹھادیا

    پاکستان شوبز اںڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے اپنے والد اداکار جاوید شیخ کی نجی زندگی سے پردہ اٹھادیا ہے۔

    اداکارہ مومل شیخ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے نہ صرف والدین بلکہ اپنی زندگی پر بھی کھل کر بات کی تھی۔

    اداکارہ مومل شیخ نے کہا کہ والدین کے درمیان طلاق ہوجانے کی وجہ سے میں نے اور میرے بھائی شہزاد شیخ نے مشکل حالات دیکھے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ والدین کی علیحدگی کے بعد ان کی والدہ نے تن تنہا ان کی بہترین پرورش کی جس کی وجہ سے آج وہ دونوں کامیاب انسان ہیں، میں نے اور شہزاد نے زندگی پلٹتے ہوئے دیکھی ہے۔

    مومل شیخ نے کہا کہ 26 سال بعد میری شادی کا وقت تھا، میں نے اپنے والد سے کہا اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں شادی کروں تو آپ کو گھر آنا ہوگا اور میں آپ کی موجودگی میں رخصت ہونا چاہتی ہوں۔

    مومل شیخ کا کہنا تھا کہ والدہ سے طلاق کے 26 سال بعد میرے والد میری شادی سے 6 ماہ قبل میری ضد پر گھر آئے اور پھر اس کے بعد سے ہم سب کی زندگی بلکل تبدیل ہوگئی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ والد کے گھر آنے سے پہلئ ہم نے اس وقت مشکل مالی حالات دیکھے، والدہ سے طلاق کے بعد بعض اوقات والد کے پاس فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے پیسے نہیں ہوتے تھے اور بعض اوقات والد کے پیسوں پر کسی اور کا قبضہ ہوتا تھا، اس لیے جاوید شیخ ہماری صحیح طریقے سے مدد نہیں کرپاتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ والد کے بغیر 26 سال میں ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے، ہم اپنے مسئلے کو آج باآسانی حل کرلیتے ہیں، ان سب کا کریڈٹ میری والدہ کو جاتا ہے۔

    کپور خاندان سے موازنہ کرنے پر تنقید، اشنا شاہ، مومل شیخ کی حمایت میں بول پڑیں

    اداکارہ نے کہا کہ ہم گلن میں رہتے تھے لیکن میری والد کا خواب تھا کہ انکے بچے اچھے اور انگلش میڈیم اسکول میں پڑھیں اور وہ ڈیفینس میں شفٹ ہونا چاہتی تھیں، اس وجہ سے انہوں نے خود بھی کام کیا۔

    اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے والد کی وجہ سے انکی والدہ ایک مشکل وقت سے گزری ہیں اور وہ ان کے لیے جہاں تک ممکن ہوسکا کریں گے لیکن اب خوشیاں زندگی کے دروازے پر دستک دے رہی ہیں تو اب ہم ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

    مومل شیخ نے مزید کہا کہ انہیں اپنے والد کے کام، شہرت پر بے حد فخر ہے، میں بھی سمجھتی ہوں کہ شہرت کی ہمیشہ قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور وہ کسی بھی شکل میں ہوسکتی ہیں۔

  • بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری اداکار جاوید شیخ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی ہے، جس کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نے خود کو جاوید شیخ کے ساتھ شادی سے متعلق ملنے والے مشورے کا انکشاف کیا۔

    بشریٰ انصاری نے ماضی کی یاد تازہ کردی

    شو کے دوران اداکارہ کے لیے جاوید شیخ نے کہا کہ مجھے تو بشریٰ انصاری بہت پیاری لگتی ہیں، اس کے جواب میں اداکارہ بشریٰ نے بتایا کہ جاوید مجھ سے بہت لاڈ پیار کرتے ہیں، یہ سیٹ پر بھی اکثر میرے ساتھ لاڈ کرتے رہتے ہیں۔

    اداکارہ بشریٰ انصاری نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ مرحوم اداکار قاضی واجد نے مجھے جاوید شیخ کے ساتھ شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

    بشریٰ انصاری نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رکھی تھی تو اس دوران مجھے ایک دن قاضی واجد نے خاموشی سے کہا کہ میں جاوید شیخ سے شادی کر لوں، قاضی واجد نے مجھے کہا کہ جاوید شیخ کے ساتھ میری جوڑی اچھی لگے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ قاضی واجد کے اس مشورے پر میری ہنسی چھوٹ گئی تھی جس پر قاضی واجد نے مجھے بدتمیز کہا تھا، اور میں نے یہ مشورہ جاوید کے ساتھ بھی شیئر کیا تھا، میری بات سن کر جاوید شیخ بھی ہنس پڑے تھے۔

    واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے معین اختر کے ساتھ بھی کئی ڈراموں میں کام کیا۔

  • جاوید شیخ نے اپنے خاندان کو ’کپور‘ جیسا قرار دینے پر کیا کہا؟

    جاوید شیخ نے اپنے خاندان کو ’کپور‘ جیسا قرار دینے پر کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار جاوید شیخ کا  اپنے خاندان کو بھارت کے ’کپور‘ خاندان جیسا قرار دینے پر رد عمل سامنے آگیا۔

    پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے اس نے سوال کیا کہ کچھ عرصہ قبل ان کی بیٹی مومل شیخ نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے خاندان کا موازنہ بھارت کے کپور خاندان سے کیا تھا۔

    جس پر جاوید شیخ نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج میں کہتا ہوں ہاں ہم ہیں ’شیخ‘ فیملی، میرے خاندان کے 9 یا 10 لوگ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اگر وہ وہاں کا کپور خاندان ہے تو یہاں ہمارا ’شیخ‘ خاندان ہے۔

    جاوید شیخ کہا کہ میں اور میرے بچے، بہروز سبزواری ان کا بیٹا اور بیوی بھی ہیں جب کہ سلیم شیخ اور ان کی 2 بیٹیاں بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں جاوید شیخ نے کہا کہ میری شہرت کی وجہ سے میرے بیٹے شہزاد اور مومل شیخ بہت دباؤ رہا، اس انڈسٹری میں ایک نام ہے تو میرے بچوں سے بھی یہی توقع کی جاتی رہی ہے کہ وہ بھی اچھی اداکاری کریں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کو پاکستان کا کپور خاندان قرار دیا تھا، ہوسٹ نے انہیں بتایا تھا کہ ان کا موازنہ کپور خاندان سے کیا جاتا ہے، جس پر مومل شیخ نے اتفاق کیا تھا۔

  • سابقہ بیوی سلمیٰ آغا کی وجہ سے ریکھا کے ساتھ کام نہیں کرسکا: جاوید شیخ کا انکشاف

    سابقہ بیوی سلمیٰ آغا کی وجہ سے ریکھا کے ساتھ کام نہیں کرسکا: جاوید شیخ کا انکشاف

    پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے انہیں اداکارہ سلمیٰ آغا سے شادی کرنے کی وجہ سے فلمی کیریئر میں بھی نقصان اٹھانا پڑا۔

    پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی ناکام شادیوں اور کیرئیر پر کھل کر بات کی۔

    معروف اداکار نے بتایا کہ پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد میں نے سلمیٰ آغا سے شادی کی لیکن بدقسمتی سے میری دوسری شادی بھی تین سال ہی چل سکی تھی۔

    جاوید شیخ نے دعویٰ کیا کہ سلمیٰ آغا نے مجھے بالی ووڈ اور لولی ووڈ فلموں سے نکلوایا، جب کسی فلم کی آفر ہوتی تو وہ مجھے ایسی فلموں میں کام نہیں کرنے دیتی تھیں اور دوسرا وہ عین موقع پر مجھے مصروف رکھتیں جس کے بعد فلم ساز میری جگہ دوسرے اداکاروں کو کاسٹ کرلیتے تھے۔

    کاش پہلی بیوی سے طلاق نہ ہوئی ہوتی تو۔۔۔۔جاوید شیخ نے کیا کہا؟

    جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ سلمیٰ آغا سے شادی کے بعد مجھے فلم ’خون بھری مانگ‘ میں مجھے ہیرو اور ریکھا کو ہیروئن منتخب بھی کرلیا گیا تھا لیکن  سلمیٰ نے مجھے یہاں بھی  زبردستی روک کر  فلم سے نکلوایا دیا  اس کے بعد اس فلم کیلئے میری جگہ کبیر بیدی کو کاسٹ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ جاوید شیخ نے 1980 کے بعد سلمیٰ آغا سے دوسری شادی کی تھی، اداکار کی پہلی شادی زینت منگی سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹی مومل اور بیٹا فہد شیخ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

  • اوم شانتی اوم: جاوید شیخ کے معاوضے کی حیران کن رقم

    اوم شانتی اوم: جاوید شیخ کے معاوضے کی حیران کن رقم

    پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی بھارتی فلم میں اداکار شاہ رخ خان کا والد بننے کے لیے ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا، ان کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ہی اعزاز کی بات تھی۔

    سینیئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارتی فلموں میں اپنے ڈیبیو سے متعلق بات کی ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ انہیں شاہ رخ خان کی سب سے بڑی فلم اوم شانتی اوم آفر ہوئی تھی، یہ فلم بھارتی معروف ہدایت کار فرح خان کی بھی بطور ہدایت کار ڈیبیو فلم تھی۔

    جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ انہیں اس فلم میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرنا تھا، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات تھی، اسی لیے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے پیسے نہیں لیے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ فلم کی ٹیم کا مینیجر ان کے پاس آیا اور پوچھا کہ سر اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ کتنا لیں گے، جس پر پہلے تو میں نے پیسے لینے سے صاف انکار کر دیا پھر ٹیم کے اصرار کرنے پر میں نے اس فلم کے لیے 1 روپیہ معاوضہ مانگا تھا۔

    جاوید شیخ نے مزید کہا کہ ٹیم واپس گئی اور شاہ رخ اور فرح خان کو بتایا کہ جاوید شیخ پیسے لینے سے انکار کر رہے ہیں۔

    اداکار نے بتایا کہ بعد ازاں میرا معاوضہ پھر شاہ رخ خان اور فرح خان نے متعین کیا تھا کہ مجھے کتنا معاوضہ دینا ہے۔

  • میرے بچے شوبز میں ہیں لیکن کبھی ان کیلئے سفارش نہیں کی، جاوید شیخ

    میرے بچے شوبز میں ہیں لیکن کبھی ان کیلئے سفارش نہیں کی، جاوید شیخ

    کراچی : فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا تھا لیکن آج کے حالات اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں سنہرا دور گزارا ہے اور اس کی یادیں آج بھی اطمینان کا باعث ہیں، بچوں کی رہنمائی ضرور کرتا ہوں لیکن ان کےلئے کبھی کسی سے سفارش نہیں کی۔

    جاوید شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے اور آج کے حالات یقینا اس کا مقابلہ نہیں کرتے، عروج و زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ ہم انڈسٹری کے مسائل کے اسباب کو سمجھیں اوران کا تدارک کریں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ کہ آج بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کوششیں ہو رہی ہیں جن کی بھرپور حمایت کرتا ہوں اوراس کے ساتھ دعا گو بھی ہوں۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے دو بچے شوبز میں ہیں اور ان کی بھرپور رہنمائی کرتا ہوں لیکن ان کےلئے کبھی سفارش نہیں کی ،انہیں کہا ہے کہ اپنے بل بوتے پر اپنا مقام بناوٓ۔

  • جاوید شیخ کی وزیراعظم کو’رانگ نمبر‘دیکھنے کی دعوت

    جاوید شیخ کی وزیراعظم کو’رانگ نمبر‘دیکھنے کی دعوت

    کراچی: فلم رانگ نمبر کے مرکزی کردار جاوید شیخ نے وزیر اعظم کو اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے کی دعوت دی  ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار جاوید شیخ نےویڈیو پیغام جاری کیا ہےجس میں وزیراعظم نواز شریف سے فلم رانگ نمبر دیکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اگر اس فلم کو دیکھیں گے تو یہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے انتہائی مثبت اشارہ ہوگا۔

    And now Javed sheik goes out asking for PM to watch his movie :-) Posted by Mohammad Jerjees Seja on Sunday, July 19, 2015

    فلم رانگ نمبر دو روز قبل عید الفطر کے موقع پرسے آر وائے فلمز کے اشتراک سے ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے۔

    فلم کے مرکزی کرداروں میں جاوید شیخ، دانش تیمور، جنیتا اور سوہا علی ابڑو شامل ہیں۔

    اس سے قبل فلم کے ڈائریکٹر یا سر نواز بھی وزیر اعظم سے فلم دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔