Tag: Javeria Saud

  • جویریہ سعود نے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا، تصاویر وائرل

    جویریہ سعود نے نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا، تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے حجاب میں تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ نئے سفر کے آغاز کا اعلان کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ سعود نے حجاب پہنے مختلف تصاویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔

    تصاویر میں اداکارہ کو اولیو گرین عبائے اور سنہرے حجاب میں دیکھا جاسکتا ہے تصاویر میں جویریہ سعود بھرپور میک اپ میں نظر آ رہی ہیں۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’بسم اللّٰہ، ایک نئے سفر کا آغاز ہوگیا ہے اور میں پُرجوش ہوں کہ یہ مجھے کہاں لے جائے گا، خدا کرے کہ یہ راستہ میرے لیے ترقی، سیکھنے کا موقع، کامیابی اور خوشیاں لائے۔ آمین۔‘

    جویریہ سعود کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا جس کا اظہار صارفین نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ہے۔

    تاہم اداکارہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کرکے صارفین کی مشکلات حل کر دی اور نئے انداز کی وضاحت بھی دے دی۔

    جویریہ سعود نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بدلا ہوا یہ انداز میرے آنے والے نئے ڈرامے کے لیے ہے۔

  • ’پانی باتیں سنتا ہے‘ جویریہ سعود کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

    ’پانی باتیں سنتا ہے‘ جویریہ سعود کی وائرل ویڈیو پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود کی رمضان شو میں پانی سے متعلق کہی گئی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    جویریہ سعود اس سال نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں، وہ اپنے شو میں موسیقی، اداکاری اور کھیل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو مدعو کرتی رہتی ہیں۔

    حال ہی میں ان کے شو میں ایمن خان نے شرکت کی جہاں انہوں نے کھانا تیار کرنے کی بات پر کہا کہ ہر کسی کے کھانے بنانے میں اس لیے فرق ہوتا ہے، کیوں کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں۔

    اداکارہ ایمن خان نے شو میں گفتگو میں کہا کہ میرے گھر میں کھانا تیار کرنے کے لیے ملازمہ موجود ہے لیکن جب بھی میں کھانا تیار کرتی ہوں تو میرے شوہر منیب بٹ فورا پہچان لیتے ہیں کہ کھانا کس نے بنایا ہے۔

    ان کی بات کے دوران جویریہ سعود نے کہا کہ کھانا بنانے میں اس لیے فرق ہوجاتا ہے، کیوں کہ جس پانی سے ہم کھانا بناتے ہیں، وہ ہماری باتیں سنتا ہے، پھر ہماری باتوں کے مطابق ہی کھانے میں ذائقہ ہوجاتا ہے۔

    جویریہ سعود نے اپنی بات کی دلیل میں کہا کہ جاپانی سائنس دان کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ پانی میں جذبات ہوتے ہیں، وہ انسان کی باتیں بھی سنتا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جاپانی سائنس دان نے تجربے کے لیے دو بوتلوں میں پانی ڈال کر ان کے سامنے الگ الگ قسم کی باتیں کیں اور پھر بوتلوں میں موجود پانی کو جانچا۔

    جویریہ سعود نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد جاپانی سائنس دان نے دیکھا کہ جس پانی کی بوتل کے سامنے انہوں نے منفی اور خراب باتیں کی تھیں، اس بوتل کا پانی خراب ہوچکا تھا جبکہ جس بوتل کے سامنے اچھی باتیں کی تھیں، اس کا پانی ویسا ہی تھا۔

    اداکارہ جویریہ نے مزید بتایا کہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں، وہ انسان کی باتیں سنتا ہے اور جس وقت کھانا تیار کرتے وقت جو شخص جیسے جذبات اور الفاظ کہے گا، کھانا بھی اسی طرح ہی بنے گا۔

    جویریہ کی بات پر اداکارہ ایمن خان نے کہا کہ شاید اسی لیے ہی کہا جاتا ہے کہ ماں کے تیار کردہ کھانے جیسا ذائقہ کسی کا نہیں ہو سکتا۔

  • اداکارہ جویریہ سعود کے بچوں نے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا

    اداکارہ جویریہ سعود کے بچوں نے اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی جویریہ اور سعود کے دونوں بچوں نے اسرائیل کی حامی کمپنی کی طرف سے ملنے والی بڑی پیشکش ٹھکرا کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کردیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دونوں بچوں کی تصویر کے ساتھ ایک نوٹ شیئر کیا ے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے جنت اور ابراہیم کو کوک کے اشتہار میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرے دونوں بچوں نے اسرائیل کی حامی کمپنی کے ساتھ اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا، اس اشتہار کے شوٹ کی منصوبہ بندی ترکیہ میں ہونے والی ہے اور میرے بچوں نے ہمیں بھی اس شوٹ کی منصوبہ بندی میں شرکت کرنے اور اس کا حصہ نہ بننے پر قائل کیا۔

    جویریہ سعود نے بتایا کہ میرے بچے اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرکے اپنے اخلاق سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے، اس وجہ سے اُنہوں نے کوک کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ جنت اور ابراہیم نے ہمیں بتایا کہ اگر ہم فلسطین کے لیے کچھ اور نہیں کر سکتے تو کم از کم اسرائیل کے حامیوں کا بائیکاٹ کرکے اپنا چھوٹا سا کردار تو ادا کر ہی سکتے ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے بچوں کی بات سُن کر قرآن پاک کی سورۃ الفیل  کا ترجمہ یاد آگیا، اللہ سب کو ایسی ایماندار اور اصول پسند اولاد سے نوازے، آمین۔

  • ٹک ٹاک پر کمنٹس : اداکارہ جویریہ سعود غصے میں آگئیں، ویڈیو دیکھیں

    ٹک ٹاک پر کمنٹس : اداکارہ جویریہ سعود غصے میں آگئیں، ویڈیو دیکھیں

    اسلام آباد : ٹی وی میزبان اور اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے بچوں پر تنقید کرنے والوں کو خبردار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے کیے کی خود ذمہ دار ہوں بچوں کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کروں گی۔

    چند روز قبل اداکارہ نے اپنی بیٹی جنت اور بیٹے ابراہیم کے ہمراہ کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کیلئے ٹک ٹاک پر چند ویڈیوز بناکر شیئر کیں جس میں ان کے بچے کسی انگریزی گانے پر پرفارم کرتے نظر آئے۔

    سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد ناقدین نے اداکارہ اور ان کے بچوں پر کمنٹس کیے اور دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس وبا کے دوران ایسی ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    جس پر جویریہ سعود نے ان تمام افراد کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں ایک نئی ویڈیو فیس بک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کے خلاف ایسے منفی کمنٹس آئے وہ خاموش رہیں تاہم اپنے بچوں کے خلاف کی گئی کسی بھی بات پر وہ خاموش نہیں رہیں گی۔

    اپنی ویڈیو میں انہوں نے کمنٹس کرنے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرے بچے کس طرح زندگی گزارتے ہیں، خدارا کسی کے بچوں پر تنقید نہ کیا کریں۔

  • اداکارہ جویریہ سعود نے وزن کم کرنے کا طریقہ بتادیا

    اداکارہ جویریہ سعود نے وزن کم کرنے کا طریقہ بتادیا

    کراچی: معروف پاکستانی اداکار سعود کی اہلیہ جویریہ عباسی نے مداحوں کو وزن کم کرنے کا طریقہ بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کا وزن بڑھنے کی وجہ سے پریشان تھیں تاہم اب انہوں نے بڑھتے وزن سے چھٹکارا پالیا ہے اور مداحوں کو وزن کم کرنے کا طریقہ بتادیا ہے۔

    جویریہ سعود اپنا یو ٹیوب چینل بھی چلارہی ہیں اور چند روز قبل انہوں نے اپنے گھر کے کچن کی ویڈیو شیئر کرکے خواتین کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

    انہوں نے اپنی نئی ویڈیو میں وزن کم کرنے کا طریقہ بتایا ہے، جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ ہم سب ناشتہ کرنا پسند کرتے ہیں اور ناشتے میں کچھ بھی کھانے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ہمیں اس کو تبدیل کرنا ہوگا۔

    جویریہ کا کہنا تھا کہ وزن کم کرکے اب بہت ہی جاذب نظر آتے ہیں اور یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج سب سے پہلے ہم بات کریں گے کیلیوریز کی، ایک شخص کو دن بھر میں 1200-1300 کیلوریز ہوتی ہیں لیکن خاتون گھر میں رہنے کی وجہ سے کیلیوریز پر دھیان نہیں دے پاتی ہیں۔

    جویریہ سعود نے کہا کہ خواتین کی اس مشکل کا حل نکال لیا گیا ہے اب خواتین کیلوریز گن کر اس پر قابو پاسکتی ہیں، کیلوریز کم کرنے کے ’مائی فٹنس پل‘ سے ایک ایپ لانچ کی گئی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ گھر میں موجود اجزا کے ذریعہ بھی ڈائٹ فوڈ بناسکتے ہیں، ناشتہ میں انڈے کھاتی ہوں کیونکہ جب میں صبح اٹھتی ہوں تو میرا بلڈ پریشر عام طور پر ڈاؤن رہتا ہے۔

    جویریہ کے مطابق میں سالن کے ساتھ ابلے ہوئے انڈے بناؤں گی، اجزا جو میں استعمال کرتا ہوں وہ ہیں دو ابلے ہوئے انڈے، ٹماٹر، پیاز، دھنیا، لہسن، سرخ مرچ، اور نمک، آپ اپنی پسند کے مطابق تیل یا دیسی گھی استعمال کرسکتے ہیں، گھر پر دیسی گھی تیاری کریں کیونکہ اس میں پوری توانائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس کھانے کی کل کیلوری 148 ہیں، دیسی گھی کو کڑاہی میں ڈالیں، لہسن، ٹماٹر، پیاز، سرخ مرچ اور نمک شامل کریں، مرچ کی چٹنی، ہری مرچ اور دھنیا ڈال دیں، سالن میں انڈے ڈالیں اور ناشتہ تیار ہے۔

    جویریہ سعود نے کہا کہ ناشتے میں فریش جوس کا بھی استعمال کرسکتے ہیں، ایپل کا جوس دودھ میں مبلا کر بنالیں تو یہ بھی کیلوریز کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔