Tag: jawab talab

  • کوٹ رادھا کشن کیس: درخواست ضمانت پرپولیس سے جواب طلبی

    کوٹ رادھا کشن کیس: درخواست ضمانت پرپولیس سے جواب طلبی

    لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کوٹ رادھا کشن کیس میں چار ملزمان کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کرلیا۔ دوسری جانب بھٹہ مزدوروں نے اس واقعے کیخلاف احتجاج کیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کوٹ رادھا کشن کیس کی سماعت ہوئی۔ مقدمے میں نامزد چار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ملزمان کا کہنا تھا کہ ان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ ملزمان کے مطابق پولیس نے دباؤ میں آکر ان کے کیخلاف مقدمہ درج کردیا۔ عدالت میں ملزمان حارث، ارسلان اور عثمان نے استدعا کی کہ انھیں ضمانت پر رہا کیا جائے ۔

    عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ دسمبر تک جواب طلب کرلیا ۔ دوسری جانب فیصل آباد میں بھٹہ مزدوروں نے سانحہ کوٹ رادھا کشن اور مقرر کردہ اجرت نہ ملنے پر احتجاج کیا ہے۔

    احتجاج کے دوران بھٹہ مزدوروں نے بینر اٹھا کرکھے تھے اور وہ نعرے بازی بھی کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں انصاف فراہم کرے۔

  • عدالت نےاوگرا کو گیس کی اضافی قیمت وصول کرنے سے روک دیا

    عدالت نےاوگرا کو گیس کی اضافی قیمت وصول کرنے سے روک دیا

    کراچی: اوگرا کو صنعتی اداروں سےگیس کی اضافی قیمت وصول کرنے سے روک دیاگیا۔سندھ ہائیکورٹ نےوفاق،وزارت پیٹرولیم اور اوگراسےجواب طلب کرلیا۔ تین ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سےاُن کےوکیل نےسندھ ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیاکہ صنعتی اداروں سےگیس کی فی یونٹ قیمت تیرہ روپےوصول کی جاتی تھی،

    گذشتہ حکومت نے اسےبڑھاکر سو روپےفی یونٹ کردیا تھا،جس پر صنعتی اداروں کےدعوے پرسندھ ہائیکورٹ نے اضافےکانوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔اب موجودہ حکومت نےبھی یہ قیمت اچانک بڑھاکردو سو روپےفی یونٹ کردی ہے۔ٹیکسٹائل ملزکے وکیل کاکہنا تھاکہ اس قدر اضافے سےانڈسٹری کودس کروڑروپےیومیہ اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑےگا۔

    عدالت نے آئندہ حکم تک صنعتی اداروں سےاُوگرا کوگیس کی فی یونٹ قیمت تیرہ روپےسےزیادہ وصول نہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔

  • امن و امان کے قیام کے لئےصوبےمیں فوج طلب کر سکتے ہیں، وزارت داخلہ

    امن و امان کے قیام کے لئےصوبےمیں فوج طلب کر سکتے ہیں، وزارت داخلہ

    اسلام آباد: امن و امان کے قیام کے لئےصوبے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج طلب کر سکتے ہیں، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا۔

    ملک میں امن و مان کے قیام کے لئے وفاق نے کوشیش تیز کردیں ہیں، وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کو مراسلہ بھیجوایا دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اور امن و امان کے قیام کے لئے آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت فوج طلب کرسکتے ہیں، مراسلے مین فوج طلب کرنے کا طریقہ کار بھی واضع کیا گیا ہے، مراسلہ میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ فوج کے اخراجات اور تعیناتی کے انتظامات صوبوں کی ذمہ داری ہوگی

  • اسلام آبادمیں فوج طلبی پرحکومت سے6اگست تک جواب طلب

    اسلام آبادمیں فوج طلبی پرحکومت سے6اگست تک جواب طلب

    اسلام آباد: دارالحکومت میں فوج کی طلبی پراسلام آباد ہائی کورٹ نے  حکومت سے چھ اگست تک جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس انورکانسی نےاستفسار کیاکہ اسلام آباد فوج کےحوالےکرنےکاجوازکیاہے؟وفاقی دارالحکومت فوج کےحوالےکرنےکےخلاف درخواست کی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ میں ہوئی۔

    چیف جسٹس انور کاسی نے ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق کھوکھرسے استفسار کیاکہ آج اسلام آباد کی صورتحال کوئٹہ وزیرستان کراچی جیسی نہیں ہے تو اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا جواز کیا ہے؟؟جسٹس انور کاسی نے ریمارکس میں کہا ہم نے حلف اٹھایا ہے ۔آئین کا تحفظ ہمارا فرض ہے، پاکستان ہم سب کا ملک ہے ،سب مل کر چلائیں گے۔

    دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نےدلائل میں کہاآرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت وزارت داخلہ فوج طلب نہیں کرسکتی،  فوج طلب کرنے کا حق آئینی طور پر کابینہ کو ہے، عدالت نے دلائل سُننےکے بعد وفاق سے چھ اگست تک جواب طلب کرلیا۔